15/07/2025
📜 تعزیتی پیغام برائے وصالِ حضرت علامہ مفتی محمد افروز عالم نوری صاحب علیہ الرحمہ
(صدر مفتی: مرکز اہلِ سنت، جامعہ رضویہ منظر (اسلام، بریلی شریف
إنا لله وإنا إليه رٰجعون
دل بےحد غمگین ہے، آنکھیں اشکبار ہیں۔ آج میں اپنے محسن، مربی، اور عظیم استاد حضرت علامہ مفتی محمد افروز عالم نوری صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی جدائی کا صدمہ لیے بیٹھا ہوں۔
وہ محض ایک مفتی نہیں تھے، بلکہ دارالافتاء جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف کے وہ روشن چراغ تھے جن سے ہزاروں تشنگانِ علم نے روشنی حاصل کی۔ ان کی ذات علم و تقویٰ، فہم و فراست، فقہی دقت، تحقیقی بصیرت، اور عملی تواضع کا جیتا جاگتا نمونہ تھی۔ ان کی ہر بات، ہر فتویٰ، ہر نصیحت علم کا خزانہ اور اخلاص کا آئینہ تھی۔ فتاویٰ میں ان جیسی باریک بینی، متانت، اور خالص اہلِ سنت مزاج کا حسین امتزاج بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
آخری ملاقات کی یاد:
استاد محترم سے میری ملاقات ابھی پانچ دن قبل، عرسِ نوری کے موقع پر ہوئی تھی۔ کیا معلوم تھا کہ وہ لمحے ہماری آخری ملاقات کے لمحے ہوں گے۔ ان کی محبت بھری مسکراہٹ، شفقت بھرا انداز، اور پُرنور چہرہ بار بار نگاہوں کے سامنے آ رہا ہے۔ آج وہ چند لمحے دل میں درد اور آنکھوں میں آنسو بن کر ٹھہر گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُس آخری ملاقات کو میرے لیے باعثِ برکت۔
🌹 اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور انہیں سرکارِ اعلیٰ حضرت سیدی امام احمد رضا خان فاضل بریلوی، مفتی اعظمِ ہند، حضرت مفتی جلال الدین احمد امجدی، اور دیگر اکابرِ اہلِ سنت کے ساتھ اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
हमारे उस्ताद और रहनुमा हज़रत मुफ्ती मुह़म्मद अफरोज़ आलम नूरी साहब (सद्र मुफ्ती, जामिया रज़विया मंज़र-ए-इस्लाम, बरेली शरीफ) अब इस दुनिया में नहीं रहे।
हमारी उनसे आख़िरी मुलाक़ात सिर्फ़ पाँच दिन पहले उर्स-ए-नूरी के मौक़े पर हुई थी। अब वो लम्हे याद बनकर आँखों को नम कर रहे हैं।
अल्लाह तआला उनकी मग़फ़िरत फ़रमाए, जन्नत में आला मक़ाम अता फरमाए
आमीन।
दुआ गो,:::::हसनैन रज़ा मंजरी