03/10/2024
پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان صاحب کی بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایمز (AIMS) شاندار خدمات اور گرانقدر علمی کاوشوں کا ہر شعبے میں اعتراف کیا جاتا ہے۔ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں، بصیرت، اور شعبہ طب میں نمایاں کارکردگی کی بدولت آپ کو پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ڈاکٹر ممتاز احمد خان صاحب کی شخصیت علم و دانش کا خزینہ، طلباء کے لیے مشعل راہ، اور اداروں کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہے۔ ان کی متوازن قیادت، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی جستجو، اور انتظامی معاملات پر گہری نظر ہمیشہ سے ان کی پہچان رہی ہے۔ ان کی رہنمائی میں یقیناً پونچھ میڈیکل کالج نئی کامیابیوں اور ترقی کی منازل طے کرے گا۔
ہم اس عظیم کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اسی طرح کامیابیوں اور عزت کی بلندیوں پر فائز رکھے، اور علم و حکمت کی روشنی سے آپ مزید اداروں اور نسلوں کو منور کرتے رہیں۔ آمین ثم آمین، یارب العالمین!