فلسطین بلاتا ھے

فلسطین بلاتا ھے Muslim world and Palestine. Arabs and Palestine.Recent condition of Palestine..violence of human rights. Israel violation of human rights.

Palestine recent condition. Palestine now a days.
فلسطین بلاتا ھے .فلسطین کے حالات۔ فلسطین کی حالت۔ فلسطین پرظلم۔

آج سوشل میڈیا پر بہت اچھا جملہ ملا۔آپ بھی پڑھ کر سوچیں ❗️
16/04/2025

آج سوشل میڈیا پر بہت اچھا جملہ ملا۔
آپ بھی پڑھ کر سوچیں ❗️

14/04/2025
فلسطین اور غزہ کے حالات اور مظالم کی منظر کشی کرنے والی سچی تصویر۔ یہ تصویر آجکل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی لی...
11/04/2025

فلسطین اور غزہ کے حالات اور مظالم کی منظر کشی کرنے والی سچی تصویر۔ یہ تصویر آجکل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی لیکن یہ فرضی نہیں حقیقی ہے۔

مسلمان بھائیوں کے عجیب و غریب سوالات ❗️❗️ایک طرف دوکاندار مسلمان بھائی ان چیزوں کے رکھنے کی ضد کرتے ہیں۔کہ اگر یہ چیزیں ...
08/04/2025

مسلمان بھائیوں کے عجیب و غریب سوالات ❗️❗️
ایک طرف دوکاندار مسلمان بھائی
ان چیزوں کے رکھنے کی ضد کرتے ہیں۔کہ اگر یہ چیزیں نہ ھوں تو ان کی دوکانداری خراب ہوتی ہے اور سیل بھی کم۔۔
دوسری طرف خریدار مسلمان بھائی
کہ وہ بھی ان کے بغیر جینا محال سمجھتا ہے اور ان چیزوں کو زندگی کا لازمی حصہ قرار دیتا ہے۔
ذرا غور کیجئے
کہ اگر آپ ان فلسطینی مسلمانوں کی جگہ ھوتے کہ جن کے گھر بار ، اولاد، قریبی رشتے سب کچھ گولیوں اور بمباری کی نذر ہو چکے ہیں۔حتی کہ کچھ تو بمباری اور گولیوں کی برسات کی وجہ سے خود بھی ادھورے ہیں کہ کوئی زخموں میں چور ، تو کوئی ہاتھ پاؤں سے معذور۔
سر چھپانے کے لیے کچا عارضی سا چھت ، بھوک مٹانے اور جان بچانے کے لیے معمولی سا کھانا بھی میسر نہیں۔
توایسے میں آپ پر کیا گزرتی؟
یقینا آپ غصے اور ناراضی کا اظہار کرتے اور ایسے میں عیاشی اڑانے والوں کو برا بھلا کہتے۔
ھم مسلمان ہیں قرآن ہمیں "بھائی بھائی " کہتا ہے۔
لہٰذا بھائی ہونے کا ثبوت دیں کہ جس طرح حقیقی بھائی ے لیے یہ سب کچھ کیا جا سکتا ہے کہ ان تمام چیزوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے اور ان کو سر عام جلایا جائے تو اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لئے بھی یہ سب کچھ قربان کر دیں۔

کیا آپ کا بائیکاٹ کچھ فائدہ مند ہو گا ❗️*امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ جیل میں تھے تو جب بھی جمعہ کی اذان سنتے تو وضو فرما...
08/04/2025

کیا آپ کا بائیکاٹ کچھ فائدہ مند ہو گا ❗️
*امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ جیل میں تھے تو جب بھی جمعہ کی اذان سنتے تو وضو فرماتے اور جیل کے دروازے تک جاتے، جیل کا چوکیدار انہیں روکتا اور واپس بھیج دیتا*۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں حالانکہ آپ کو معلوم ہے کہ جیل کا چوکیدار آپ کو نماز جمعہ کے لیے جانے نہیں دے گا ، تو انہوں نے فرمایا کہ میرے اختیار میں اتنا ہی ہے کہ میں دروازے تک چلا جاؤں اور جو میرے اختیار میں ہے میں اس کا مکلف ہوں لہذا میں ہر جمعہ کو ایسا کرتا رہوں گا۔
(الفتوحات المکیہ)
لہذا آپ سے گزارش ہے کہ یہ کام ہمارے بس میں ہے اور ہم یہ کر سکتے ہیں۔خود بھی بائیکاٹ کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں اور سمجھانے کی کوشش کریں۔
*اسرائیل نواز مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں*!

07/04/2025

السلام علیکم۔
امید ہے تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔
اور یہ بھی امید ہے کہ تمام
"فلسطین، غزہ "
کی صورتحال سے آگاہ ہوں گے۔آج اس سوشل میڈیا کے دور میں ہم سب اس کو ضرور استعمال کرتے ہیں۔ تو میں تمام
Social media users
سے یہ درخواست کروں گا کہ اس مسئلے کے بارے زیادہ سے زیادہ آواز اٹھائیں۔ یہ "انسانیت" کا معاملہ ہے اور دنیائے کفر
اس وقت پوری طاقت سے مسلمانوں کی نسل کشی پر لگا ہوا ہے اور ہم مسلمان سکرین کے سامنے بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اگر اب بھی ہم بیدار نہ ہوئے تو پھر شاید کبھی نہ ہوں۔ اور اللہ نہ کرے کہ ہم پر کوئی ایسی مصیبت آ پڑے۔

Address

Attock
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فلسطین بلاتا ھے posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share