City Kotli

City Kotli The city of Kotli can be dated back to fifteenth century , when it was settled by a branch of the Royal family of Raja Mangar Pal.

Back then it was known by the name of Kohtali meaning 'under mountain' , through the year the name morphed into Kotli.

04/06/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی ہے عوامی ایکشن کمیٹی نےمطالبات پورے نا ہونے پر27 مئی کو آزاد کشمیر ...
21/05/2024

عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی ہے عوامی ایکشن کمیٹی نےمطالبات پورے نا ہونے پر27 مئی کو آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے دی. 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

حالیہ لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے دوران جانبحق ہونے والے شہری اور شہید سب انسپکٹر کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ، حکومت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام کارکنان پر درج کئے گئے مقدمات فلفور واپس لے ، حکومت آزاد کشمیر نے پُرامن لانگ مارچ کو پرتشدد بنایا۔

19/05/2024

‏بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا، "تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟"
کمہار نے جواب دیا کہ "جو بھی گدھا لائن توڑتا ہے، میں اسے سزا دیتا ہوں، بسی اسی خوف سے یہ سب سیدھا چلتے ہیں۔"
بادشاہ نے کہا، "کیا تم ملک میں امن قائم کر سکتے ہو؟"
کمہار نے حامی بھر لی، بادشاہ نے اسے منصب عطا کر دیا۔ پہلے ہی دن کمہار کے سامنے ایک چوری کا مقدمہ لایا گیا۔
کمہار نے فیصلہ سنایا کہ "چور کے ہاتھ کاٹ دو۔"
جلاد نے وزیر کی طرف دیکھا اور کمہار کے کان میں بولا کہ "جناب یہ وزیر صاحب کا خاص آدمی ہے۔"
کمہار نے دوبارہ کہا کہ "چور کے ہاتھ کاٹ دو۔"
اس کے بعد خود وزیر نے کمہار کے کان میں سرگوشی کی کہ "جناب تھوڑا خیال کریں۔ یہ اپنا خاص آدمی ہے۔"
کمہار بولا، "چور کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور سفارشی کی زبان کاٹ دی جائے۔"
اور کہتے ہیں کمہار کے صرف اس ایک فیصلے کے بعد پورے ملک میں امن قائم ہو گیا۔
ہمارے ہاں بھی امن قائم ہو سکتا ہے مگر اس کے لیئے چوروں کے ہاتھ کاٹنا پڑیں گے اور کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنا پڑیں گی!

18/05/2024

آزاد کشمیر میں بیوروکریسی عوام کے نشانے پر

آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل فوڈ یونس میر کو وادی نیلم میں روک لیاگیا ،سرکاری گاڑی کے استعمال پر عوام مشتعل،آفیسر موصوف ہفتہ وار تعطیل کے سلسلہ میں گھر جارہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نکیال کی گاڑی میں کتے کی سواری پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر نعمان نذیر نے گاڑی کو روک لیا اور آگے لی...
16/05/2024

اسسٹنٹ کمشنر نکیال کی گاڑی میں کتے کی سواری پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر نعمان نذیر نے گاڑی کو روک لیا اور آگے لیٹ گے. عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والی گاڑیوں میں اگر کتے سوار ہیں تو ہمارا کیا حال ہو گا. شدید احتجاج اور مذمت کے بعد کتا گاڑی سے اتار لیا گیا.

وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے. نعمان نذیر نے اسسٹنٹ کمشنر کو کہا کے آپ نے نہتے شہریوں پر تشدد کروایا اور ان کا راستہ روکا ان لوگوں کے پیسوں سے آپ اس گاڑی میں سفر کرتے ہیں آپ نے عوام پر ظلم کیا ہے. آپ کو کسی صورت یہ اجازت نہیں دیں گے.

جب ہمارے قافلے کو روکا گیا تو آپ کو یہ احساس نہیں ہوا کے یہ ٹیکس دیتے ہیں تو آپ موج کرتے ہیں آپ نے کوئی رعایت نہیں دی. سرکاری گاڑی کا استعمال سرکاری ہو گا.

09/05/2024

یا اللہ میرے وطن کہ لوگ اپنے حقوق کی خاطر جنگ لڑ رھے ھیں ان کی حفاظت فرما,,,

Address

Gam Kotli
Azad Kashmir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share