01/11/2023
نومبر کے آغاز میں۔۔
جب پت جھڑ کا موسم شروع ہوتا ہے۔۔۔۔
تو ہر شجر اداس ہو جاتا ہے،
باہر چاہے جتنا شور ہو،
فضا میں عجیب سی خاموشی محسوس ہوتی ہے،
اور ایسے میں___!
جب ہوا کی سرسراہٹ کے ساتھ زرد اور نارنجی پتےگرتے ہیں،
تو وہ منظر بہت اداس،
مگر بہت دلفریب ہوتا ہے،
ان پتوں کی آواز____!
ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے،
کوئی بہت دھیمے سے سرگوشیوں میں باتیں کر رہا ہو،
کچھ سنا رہا ہو__
کوئی اداس سی دھن،
کوئی درد میں ڈوبا نغمہ____
"نومبر"
جب بھی آتا ہے،
یونہی پتوں میں چھپی کئی ان کہی ادھوری کہانیاں سناتا ہے🏞️ 🥀