تحریکِ بحالی ریلوے بہاولنگر

  • Home
  • تحریکِ بحالی ریلوے بہاولنگر

تحریکِ بحالی ریلوے بہاولنگر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from تحریکِ بحالی ریلوے بہاولنگر, Photography Videography, Bahawalnagar, Punjab, Pakistan, .

بہاولنگر، سماسٹہ اور پورے بہاولپور ڈویژن میں ریلوے کی بحالی کے لیے عوامی پلیٹ فارم۔ ہمارا مقصد پاکستان ریلوے کی بحالی، عوامی آواز کو اجاگر کرنا اور متعلقہ اداروں تک مطالبات پہنچانا ہے۔ آئیں، مل کر بہاولنگر کی ٹرین واپس لانے کی آواز بلند کریں۔ 🚆🇵🇰

06/08/2026
🚉 کیا آپ جانتے ہیں کہ بہاولنگر ریلوے جنکشن کبھی جنوبی پنجاب کے مصروف ترین ریلوے جنکشنز میں شمار ہوتا تھا؟ایک وقت تھا جب ...
30/07/2026

🚉 کیا آپ جانتے ہیں کہ بہاولنگر ریلوے جنکشن کبھی جنوبی پنجاب کے مصروف ترین ریلوے جنکشنز میں شمار ہوتا تھا؟

ایک وقت تھا جب بہاولنگر ریلوے جنکشن سے روزانہ مختلف روٹس پر متعدد مسافر اور مال گاڑیاں گزرا کرتی تھیں۔ یہ جنکشن علاقے کی معاشی اور سفری سرگرمیوں کا اہم مرکز تھا۔

ماضی کے شیڈول پر نظر ڈالیں تو یہاں سے 6 سے 8 اہم روٹین اور مسافر ٹرینیں (اپ اور ڈاؤن) چلتی تھیں، جن میں نمایاں طور پر:

🚆 ستلج ایکسپریس / ستلج پاسنجر
🚆 بہاولپور پاسنجر
🚆 فاروق آباد / حسیل پور پاسنجر

بدقسمتی سے گزشتہ چند برسوں میں بہاولنگر سیکشن پر ریلوے سروسز اور کئی ٹریکس معطل یا محدود ہو گئے، جس کے باعث یہ تاریخی جنکشن اپنی سابقہ رونق سے محروم ہو گیا۔

وقت آ گیا ہے کہ بہاولنگر ریلوے جنکشن کو دوبارہ اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلایا جائے، تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور علاقے کو معاشی ترقی میسر آ سکے۔

آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا بہاولنگر سیکشن پر تمام ٹرینیں دوبارہ بحال ہونی چاہئیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

بہاول نگر ریلوے ٹریک بحال کرو!🚆 80 لاکھ عوام کی آوازبہاول نگر، چشتیاں، ہارون آباد، فورٹ عباس، منچن آباد، حاصل پور، خیرپو...
22/07/2026

بہاول نگر ریلوے ٹریک بحال کرو!
🚆 80 لاکھ عوام کی آواز
بہاول نگر، چشتیاں، ہارون آباد، فورٹ عباس، منچن آباد، حاصل پور، خیرپور ٹامیوالی اور بہاولپور کے عوام برسوں سے ریلوے سہولت سے محروم ہیں۔
✔️ سستا، محفوظ اور آرام دہ سفر
✔️ کسانوں اور تاجروں کے لیے کم لاگت نقل و حمل
✔️ زرعی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ
✔️ جنوبی پنجاب کی معیشت اور ترقی کو فروغ
ہم حکومتِ پاکستان، وزارتِ ریلوے اور حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سمہ سٹہ تا امروکا ریلوے لائن کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
"یہ صرف ایک ریلوے ٹریک نہیں، 80 لاکھ عوام، جنوبی پنجاب کی معیشت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔"







تحریک بحالی ریلوے بہاولنگر" کے نام سے ہم نے یہ پیج بنایا ہے تاکہ بہاولنگر کے ریلوے حق کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھائی جا سک...
18/07/2026

تحریک بحالی ریلوے بہاولنگر" کے نام سے ہم نے یہ پیج بنایا ہے تاکہ بہاولنگر کے ریلوے حق کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھائی جا سکے۔ ہمارے پیج کو فالو، لائک اور شیئر کریں۔ ان شاء اللہ عوامی اتحاد اور مسلسل کوششوں سے ہم اپنے جائز حق کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔ 🚆💚
https://www.facebook.com/share/1FjMVXW2tu/

پاکستان ریلوے ملک بھر میں مختلف روٹس کو بحال اور اپ گریڈ کر رہی ہے، اس لیے بہاولنگر کے عوام بھی یہ حق رکھتے ہیں کہ انہیں...
18/07/2026

پاکستان ریلوے ملک بھر میں مختلف روٹس کو بحال اور اپ گریڈ کر رہی ہے، اس لیے بہاولنگر کے عوام بھی یہ حق رکھتے ہیں کہ انہیں دوبارہ قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جائے۔ ریلوے صرف سفر کا ذریعہ نہیں بلکہ تجارت، روزگار، تعلیم اور ترقی کا راستہ بھی ہے۔

15 سال بعد بھلے شاہ ایکسپریس دوبارہ پٹری پرلاہور سے پاکپتن کے درمیان 15 سال بعد بھلے شاہ ایکسپریس سروس بحال کر دی گئی۔ ٹ...
17/07/2026

15 سال بعد بھلے شاہ ایکسپریس دوبارہ پٹری پر

لاہور سے پاکپتن کے درمیان 15 سال بعد بھلے شاہ ایکسپریس سروس بحال کر دی گئی۔ ٹرین کو باقاعدہ طور پر لاہور سے روانہ کر دیا گیا، جس سے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور دونوں شہروں کے درمیان آمدورفت مزید آسان ہو جائے گی۔

With AMIR RAZA – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
16/07/2026

With AMIR RAZA – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

"جہاں پہلے سے ٹرینیں چل رہی ہیں وہاں مزید منصوبے بن رہے ہیں، جبکہ بہاولنگر 2011 سے ریلوے سروس سے محروم ہے۔""ہمارا مطالبہ...
15/07/2026

"جہاں پہلے سے ٹرینیں چل رہی ہیں وہاں مزید منصوبے بن رہے ہیں، جبکہ بہاولنگر 2011 سے ریلوے سروس سے محروم ہے۔"
"ہمارا مطالبہ: بہاولنگر کو پاک پتن کے ذریعے لاہور سے اور قومی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے پورے پاکستان سے جوڑا جائے۔"




🚆 آگیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو انتظار! 🎉الحمدللہ! عوام کے لیے بڑی خوشخبری۔بلھے شاہ پسنجر ٹرین کا افتتاح 17 جولائی، برو...
15/07/2026

🚆 آگیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو انتظار! 🎉

الحمدللہ! عوام کے لیے بڑی خوشخبری۔

بلھے شاہ پسنجر ٹرین کا افتتاح 17 جولائی، بروز جمعہ، سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔

یہ ٹرین قصور سیکشن کے مسافروں کے لیے ایک اہم سفری سہولت ثابت ہوگی۔ امید ہے کہ اس کی بحالی سے ہزاروں مسافروں کو آسان، محفوظ اور سستا سفر میسر آئے گا۔

بلھے شاہ پسنجر کی واپسی پر آپ کیا کہیں گے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں اور یہ خوشخبری دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ 🇵🇰🚉

Address

Bahawalnagar, Punjab, Pakistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحریکِ بحالی ریلوے بہاولنگر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Photography Service?

Share