08/04/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ -
اللہ پاک کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲
💔 إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 💔😭
انتہائی رنج و غم کے ساتھ… ایک دل ہلا دینے والی خبر
بھاگسر آج سوگ میں ڈوبا ہوا ہے…
ایک عظیم ہستی، ایک دعاگو ماں، ایک محبت بھرا سایہ ہم سب سے جدا ہو گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی برادر راجہ بلال صاحب، راجہ عثمان، راجہ عماد اور راجہ عقیل کی والدہ ماجدہ کا اچانک انتقال ایک ایسا سانحہ ہے جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔ 😢
ماں وہ ہستی ہوتی ہے جو خود دکھ سہہ کر بھی اولاد کے لیے آسانیاں مانگتی ہے…
وہ خود اندھیروں میں رہ کر اپنے بچوں کی زندگی روشن کرتی ہے…
آج وہ چراغ بجھ گیا، مگر اس کی روشنی ہمیشہ دلوں میں باقی رہے گی۔ 🕯️
یہ جدائی صرف ایک گھر کا غم نہیں، بلکہ پورے علاقے کا نقصان ہے…
کیونکہ نیک مائیں صرف اپنے بچوں کی نہیں، معاشرے کی تربیت کرتی ہیں۔ 🤍
اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللّٰہ پاک ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور ہر منزل آسان فرمائے۔ 🤲
تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں…
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲
💔😭