14/06/2026
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "گرین پنجاب مشن" کے تحت سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا پہلا بائیو مصنوعی درخت (بائیوٹیکنالوجی سلوشن) تیار کر لیا گیا ہے۔
محکمہ تحفظِ ماحول (EPA Punjab) کی جانب سے شروع کیا جانے والا یہ انقلابی "لیکوڈ ٹری" (Liquid Tree) پروجیکٹ مائیکرو الجی (Microalgae) ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر کے آکسیجن پیدا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ جدید بائیو ٹری شہروں کی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، خاص طور پر ان گنجان آباد شہری علاقوں میں جہاں روایتی شجرکاری کے لیے جگہ انتہائی محدود ہوتی ہے۔