03/03/2026
سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اور بلیک میلنگ کے خلاف شکایت
"میں حکام کی توجہ ایک فیس بک پیج کی جانب دلانا چاہتا ہوں جو ٹک ٹاک کی لائیو سٹریمز سے گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے پھیلا رہا ہے۔ یہ پیج نہ صرف معاشرے میں بے راہ روی پھیلا رہا ہے بلکہ دھوکہ دہی پر مبنی 'آن لائن ارننگ' لنکس کے ذریعے شہریوں کو لوٹ بھی رہا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اس اکاؤنٹ کو فوری بلاک کریں اور اس کے پیچھے موجود افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ انٹرنیٹ کو محفوظ بنایا جا سکے۔"