JUI Digital Media Cell District Chaman

JUI Digital Media Cell District Chaman Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI Digital Media Cell District Chaman, Chaman.

جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کا ( آفیشل )باضابطہ
ڈیجیٹل میڈیا سیل۔ دینی، سیاسی و سماجی سرگرمیوں، قائدین کے بیانات اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی۔
کوآرڈینیٹر ، بلال احمد
جے یوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع چمن

17/06/2026

کہتے ہیں "فضل الرحمٰن کے جلسوں میں مدرسے کے طلباء ہوتے ہیں"
اسی سوچ کو سامنے رکھتے ہوۓ تم نے مدارس کو توڑا
کم بختو۔۔۔۔! آج بھی ہمارے جلسے دیکھ لو
JUI Digital Media Cell District Chaman

17/06/2026

مرکزی کوآرڈینیٹر ضیاء الرحمن صاحب ❤️‍🩹
JUI Digital Media Cell District Chaman

16/06/2026

بجٹ سیشن: قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پارلیمنٹ کے اجلاس سے ولولہ انگیز خطاب
JUI Digital Media Cell District Chaman
JUI Digital Media Cell Balochistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15/06/2026

قائد ملت اسلامیہ کا دردمندانہ اشعار
قوم کا حقیقی لیڈر ❣️
JUI Digital Media Cell District Chaman

18 جون 2026بروز جمعرات شہید اسلام کانفرنس چارسدہشائع کردہ ، ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام ضلع چمن  Zia Urrehman Jam...
14/06/2026

18 جون 2026بروز جمعرات
شہید اسلام کانفرنس چارسدہ

شائع کردہ ، ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام ضلع چمن

Zia Urrehman
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Sadaqat Khan
JUI Digital Media Cell District Chaman
Bilal Ahmed
JUI Digital Media Cell Balochistan

12/06/2026

گلگت بلتستان الیکشن کی حقیقت بزبان بلاول؛
شفافیت کابھانڈا بلاول بھٹو زرداری نے بیچ چوراہے پھوڑدیا۔
دیامر 1 کے حلقے میں جےیوآئ کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخاب ہار گئی تھی۔ تاہم اس خدشے کے پیشِ نظر کہ جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی تعاون کی صورت نہ بن جائے، مبینہ طور پر نتائج تبدیل کرکے یہ نشست پیپلز پارٹی کو دے دی گئی۔"
یہ ہے مقتدرہ کے ہاتھوں یرغمال اور بےبس الیکشن کمیشن کاغیرجانبدارانہ ،منصفانہ اور شفاف الیکشن۔۔۔

JUI Digital Media Cell District Chaman

11/06/2026

مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ اپنی علمی بصیرت، دینی خدمات اور ثابت قدم قیادت کی وجہ سے امتِ مسلمہ کا ایک قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔
JUI Digital Media Cell District Chaman

10/06/2026

شخصیات رخصت ہو جاتی ہیں، مگر اُن کے افکار زندہ رہتے ہیں۔ شیخ ادریس صاحبؒ کی یاد میں منعقدہ کانفرنس اُن کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کی تجدید ہے۔

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے بلوچس...
10/06/2026

کوئٹہ:
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے بلوچستان ٹرانسپورٹرز، تاجر اینڈ مائنز اونرز الائنس کی جانب سے 11 جون سے شروع ہونے والی غیر معینہ مدت کی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے ٹرانسپورٹرز، تاجروں، صنعتکاروں، مائنز مالکان اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل حقیقی، سنگین اور فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ عوامی حقوق کی جدوجہد میں صفِ اول کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آج بھی ہر مظلوم، محنت کش اور معاشی دباؤ کا شکار طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کو پشین میں منعقد ہونے والا ’’اجتماعِ حقوقِ بلوچستان وتحفظ مدارس"دراصل عوامی حقوق کی ایک تاریخی آواز تھا جس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نئے اور انمٹ نقوش ثبت کیے، اور اس اجتماع میں منظور کی جانے والی قراردادوں میں صوبے کے پسے ہوئے طبقات، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری برادری کے حقوق کا تحفظ بھی شامل تھا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل رکاوٹوں، شاہراہوں کی بندش، معاشی بدحالی، بڑھتی ہوئی بے یقینی اور حکومتی عدم توجہی نے لاکھوں خاندانوں کے روزگار کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث کاروباری برادری اپنے جائز، قانونی اور آئینی مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج پر مجبور ہوئی ہے۔ ان مسائل کی نشاند ہی کےحوالے سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور جمعیت کے اراکین سینیٹ قومی وصوبائی اسمبلی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ، انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہڑتال شروع ہونے سے قبل سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاروباری برادری کے پانچ نکاتی مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں اور ان کے حل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تاجروں، مزدوروں، ٹرانسپورٹرز، صنعتکاروں اور تمام محنت کش طبقات کے جائز حقوق کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور موجودہ احتجاجی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ مسائل کا پائیدار حل مذاکرات، باہمی اعتماد اور مثبت پیش رفت میں مضمر ہے، تاہم اگر جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ انہوں نے صوبے بھر کے ضلعی امراء ونظماء صاحبان وذمہ داران اور کارکنوں، تاجروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام بلوچستان

Address

Chaman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell District Chaman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share