Red Mountain Voice

Red Mountain Voice Media

مہنگے بجلی بلوں کے خلاف ریشن میں احتجاج، چترال شندور روڈ ٹریفک کے لیے بنداپر چترال کے علاقے ریشن میں بجلی کے بھاری بلوں ...
28/08/2026

مہنگے بجلی بلوں کے خلاف ریشن میں احتجاج، چترال شندور روڈ ٹریفک کے لیے بند

اپر چترال کے علاقے ریشن میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف مقامی آبادی کا احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے باعث چترال شندور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے بجلی کے نرخوں میں اضافے اور بھاری بلوں کے مسئلے پر عوامی نمائندگان کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیاں کرائی گئیں، تاہم ان پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد عوام نے سڑک بند کرکے احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔

مظاہرین نے 28 اگست 2026 کو جمعے کی نماز کے بعد دوپہر دو بجے چترال شندور روڈ بند کی، جو تاحال ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ واضح اور واحد ہے کہ بجلی کے بلوں کو سابقہ نرخوں پر بحال کیا جائے۔ ان کے مطابق جب تک یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن​وادیِ ریشن (چترال) کا درخشندہ ستارہ اور ارضِ پاک کا غیرت مند بیٹا، محبوب سبحانی، اب تاریخ ک...
01/04/2026

شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن

​وادیِ ریشن (چترال) کا درخشندہ ستارہ اور ارضِ پاک کا غیرت مند بیٹا، محبوب سبحانی، اب تاریخ کے ان لافانی کرداروں میں شامل ہو چکا ہے جن کی قربانی رہتی دنیا تک وطن کے دفاع کا راستہ روشن رکھتی ہے۔
​محبوب سبحانی محض ایک سپاہی نہیں تھے، بلکہ وہ اس مٹی کا مان اور اس کی غیرت کے محافظ تھے۔ انہوں نے اپنی جوانی کے تمام خواب، خوشیاں اور تمنائیں مادرِ وطن کی حرمت پر قربان کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وطن کی مٹی کا قرض کیسے چکایا جاتا ہے۔ بقولِ شاعر:

​"خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے"

​ریشن کی سرزمین آج اپنے اس بہادر سپوت کی جدائی پر اگرچہ غمزدہ ہے، لیکن اس کا سر فخر سے بلند ہے کہ اس کی آغوش میں پلنے والے شیر نے بزدل دشمن کے سامنے جھکنے کے بجائے سینہ تان کر جامِ شہادت نوش کیا۔ محبوب سبحانی کا یہ ایثار اس بات کی گواہی ہے کہ جب بھی وطن کی آن بان اور شان پر آنچ آئے گی، ریشون کا ہر جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گا۔
​حق یہ ہے کہ شہید کبھی مرتے نہیں، بلکہ وہ اپنے پاکیزہ لہو سے امن اور حریت کی ایسی داستان لکھ جاتے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن جاتی ہے۔ شہید محبوب سبحانی کی عظیم قربانی ہمیں یہ پیغام دے گئی ہے کہ:
​آزادی کی قیمت ہمیشہ شہیدوں کے مقدس لہو سے ادا کی جاتی ہے۔
​دشمن کی بزدلانہ چالیں کبھی ان جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں جن کی ہمت ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔

​دعا:

اے اللہ! شہید محبوب سبحانی کے درجات بلند فرما، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کر اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کے ساتھ اس عظیم اعزاز پر استقامت نصیب فرما۔ (آمین)
​سلام اے مردِ مجاہد! سلام اے ریشن کے عظیم بیٹے!

Address

Chitral Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Red Mountain Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share