18/02/2026
مدکلشٹ سنو فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر چترال جناب قاضی محمد خالد صاحب کی خصوصی دلچسپی اور کوشش سے مدکلشٹ سنو فیسٹیول کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔
اس فیسٹیول میں مختلف علاقائی اور موسمی کھیلوں کے مقابلے کرایے گیے۔ کھلاڑیوں نے سرد موسم کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کیا اور شائقین و مہمان حضرات سے داد پائے۔
اس فیسٹیول کی خاص بات سنو فٹبال کے مقابلے تھے جو DFA چترال لوئر کے خاص ممبر جناب بلال ممتاز صاحب کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے ممکن ہوئے۔
اس تاریخی موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر چترال جناب قاضی محمد خالد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کر کے مقامی کمیونٹی ، شائقین ،کھلاڑیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس لوئر چترال کی ٹیم مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی صورت میں مثبت سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔
چترال کے طول و عرض میں کھلاڑیوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر چترال جناب قاضی محمد خالد صاحب اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں اور چترال فٹبال کو جدید فٹبال کی طرف لیجانے پر بلال ممتاز صاحب بھی خصوصی تعریف کے لائق ہیں۔