Online News

Online News The purpose of creating our channel is to solve people's problems. So that the voice of the private class can be conveyed to the higher authorities.

منتخب انجمن تاجران دریاخان کا سال کے پہلے دن دریاخان شہر کی خوبصورتی کیلئے پہلا تحفہاسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق ...
01/01/2026

منتخب انجمن تاجران دریاخان کا سال کے پہلے دن دریاخان شہر کی خوبصورتی کیلئے پہلا تحفہ

اسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق کی ہدایات پر منتخب انجمن تاجران کے تعاون سے اللہ ھو چوک میں تزئین و آرائش اور لائٹنگ کا کام کیا گیا جس سے اللہ ھو چوک میں مزید چار چاند لگ گئے" اللہ " لکھا ہوا دور سے نظر آنے لگا

منتخب انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور اسکی خوبصورتی امن و امان اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے

حکومتِ پنجاب کے ویژن کے مطابق اور اسسٹنٹ کمشنر دریاخان کی ہدایات پر شہر کی خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے ہمارا تعاون ہمیشہ سے انتظامیہ کے ساتھ رہا ہے اور آگے بھی انتظامیہ کے شانہ بشانہ چلیں گے

تزئین و آرائش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دریاخان موقعہ پر پہنچے تو مالائیں پہنا کر اور آتشی انار چلا کر والہانہ استقبال کیا گیا

آخر میں ملک و ملت کے امن و امان تعمیر و ترقی کیلئے حافظ محمد دانش انصاری نے دعا کرائی

24/12/2025

25 دسمبر یومِ پیدائش بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح

13/12/2025
غریب تاجروں اور ریڑھی بانوں کا روزگار بند کرنا ظلم ہے، چند ٹاؤٹ مافیا کی شکایات پر غریب تاجروں کے ساتھ زیادتی ناقابلِ قب...
21/11/2025

غریب تاجروں اور ریڑھی بانوں کا روزگار بند کرنا ظلم ہے، چند ٹاؤٹ مافیا کی شکایات پر غریب تاجروں کے ساتھ زیادتی ناقابلِ قبول ہے ۔۔۔۔حافظ محمد عمر رانا حافظ محمد دانش انصاری۔۔۔۔۔۔۔
دریاخان (پریس رپورٹر)
حافظ محمد عمر رانا وائس چیئرمین انجمن تاجران دریاخان اور حافظ محمد دانش انصاری انفارمیشن سیکرٹری انجمن تاجران دریاخان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غلام علی انصاری، صدر انجمن تاجران دریاخان نے ہمیشہ غریب، پسے ہوئے اور کمزور تاجروں کے حقوق کے لیے ہمت اور سچائی کے ساتھ آواز اٹھائی ہے۔ ان کا یہ کردار تاجر برادری کے اعتماد کا محور ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ غلام علی انصاری صدر انجمن تاجران دریاخان نے واضح نشاندہی کی ہے کہ چند افراد—جو بلیک میلرز،پرائمری پاس ٹاؤٹ مافیا اور مشکوک کردار رکھنے والے عناصر ہیں—صحافت کا لبادہ اوڑھ کر تاجروں، ریڑھی بانوں اور مارکیٹ کے ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تنقید اصل، باوقار، محنتی اور حقیقی صحافیوں کے خلاف ہرگز نہیں ہے، کیونکہ وہ معاشرے کی حقیقی ترجمانی اور عوام کی آواز بنتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انجمن تاجران دریاخان نے ماضی میں بھی ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور آج بھی ہر سطح پر تعاون جاری ہے۔
تاہم، غریب ریڑھی بانوں اور کمزور تاجروں کا روزگار بند کرنا، انہیں زبردستی ہٹانا یا انہیں اذیت میں مبتلا کرنا—صرف چند بدنیت ٹاؤٹ مافیہ کی جھوٹی اور مفاد پر مبنی شکایات پر—انتہائی ناانصافی ہے اور کسی صورت قابلِِ قبول نہیں۔

انہوں نے ریاستی اداروں کے معزز افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا:
“خدارہ غریب تاجروں اور ریڑھی بانوں پر ظلم کرنا بند کیا جائے۔ انہیں اپنا چولہا جلانے دیا جائے، اپنے بچوں کے لیے رزق کمانے دیا جائے۔ معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کو بےجا کارروائیوں کا نشانہ بنانا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔”

آخر میں رہنماؤں نے کہا کہ انجمن تاجران دریاخان غریب تاجروں کے حقوق، انصاف، امنِ بازار اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بدنیت مافیا کو تاجروں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Happy independence day of Pakistan 🇵🇰♥️
13/08/2025

Happy independence day of Pakistan 🇵🇰♥️

جشنِ آزادی مبارک
13/08/2025

جشنِ آزادی مبارک

Address

Darya Khan
30100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Online News:

Share