17/08/2025
ڈگری شہر کی سرزمین ہمیشہ ایسے انسان دوستوں کو جنم دیتی رہی ہے، جو اپنی ذات سے بڑھ کر دوسروں کی خدمت کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہی باہمت اور درد دل رکھنے والے افراد میں اشرف علی کا نام نمایاں ہے, اشرف علی، الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کا ایسا شاندار کردار ادا کر رہے ہیں جس پر ہر باشعور شخص فخر کرتا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران جب لوگ بے بسی اور پریشانی میں گھِر گئے تھے، تب اشرف علی میدان میں اُترے اور بیواؤں، یتیموں اور غریبوں کی مدد کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔ ان کے قدم ہر اُس جگہ پہنچے جہاں دکھ، بھوک اور تکلیف نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ انسانیت سے بے لوث محبت اور خدمت کے جذبے کی بنا پر ہی اُنہیں "ڈگری کا ایدھی" کہا جاتا ہے۔ جیسے عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی، ویسے ہی اشرف علی بھی ڈگری میں انسان دوستی کی روشن مثال بن کر اُبھرے ہیں اشرف علی کا ایمان ہے کہ: ”انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ ڈگری کے لوگ اُنہیں اپنا ہیرو اور فخر سمجھتے ہیں۔ بیواؤں کے لیے سہارا، یتیم بچوں کے لیے والد کا سایہ اور غریبوں کے لیے ہم دردی کا احساس بنے ہوئے اشرف علی نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ اگر نیت نیک ہو تو بڑے بڑے کام صرف جذبے اور خلوص سے بھی انجام دیے جا سکتے ہیں.
ڈگری کی عوام کو ان پر فخر ہے!