My village

My village Lucky man

29/12/2025

Celebrating my 8th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

21/11/2025
اندھے نکالتے ہے چہرے سے میرے نقصبہروں کو شکایت ہے غلط بولتا ہو میں.
09/08/2024

اندھے نکالتے ہے چہرے سے میرے نقص
بہروں کو شکایت ہے غلط بولتا ہو میں.

ارسطو اپنے شاگرد سکندر کو کہا کرتا تھا کہ عورتوں سے دور رہا کرو۔ محل کی عورتوں نے ارسطو کے پیچھے ایک خوبصورت لڑکی لگا دی...
09/08/2024

ارسطو اپنے شاگرد سکندر کو کہا کرتا تھا کہ عورتوں سے دور رہا کرو۔

محل کی عورتوں نے ارسطو کے پیچھے ایک خوبصورت لڑکی لگا دی ۔۔تاکہ اسے سبق سکھایا جائے اور وہ ان کے اور سکندر کے بیچ مداخلت نہ کرے

ایک دن اس لڑکی نے ارسطو سے فرمائش کی کہ اسے گھوڑے کی سواری کرنی ہے ، ارسطو گھوڑا بنا اور اس لڑکی نے سواری کی

اسی دوران سکندر کو اطلاع کر دی گئ کہ جو استاد آپ کو ہم سے روکتا ہے اسکی اپنی حالت ملاحظہ کی جائے

جب سکندر وہاں پہنچا اور پوچھا استاد جی یہ کیا ؟؟

ارسطو نے جواب دیا ۔۔اسی لئے تو تمہیں روکتا ہوں کہ یہ عورتیں مجھ جیسے فلسفی کو بھی گدھا بنا دیتی ہیں۔۔

‏منتخب‏،،تصویر ادھوری رہتی ہے !‏ رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود ز...
16/03/2024

‏منتخب
‏،،تصویر ادھوری رہتی ہے !
‏ رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی تصویر ادھوری رہتی ہے
‏کہیں نہ کہیں اس میں موجود کمی اور کجی کی ٹیڑھ ہمیں چھبتی ضرور ہے ۔
fans
‏مارچ کے آغاز میں بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین پری ویڈنگ تقریبات نے پوری دنیا میں ایک تہلکہ مچادیا۔
‏پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی اس کا کافی چرچا رہا۔
‏مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین کاروباری اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں گیارویں نمبر پر ہیں وہ ریلائنس گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں.
‏ اس تقریب میں مہمانوں کو ڈھائی ہزار ڈشز ناشتے ،ظہرانے ۔شام۔کی چائے عشائیے اور مڈںائٹ ڈنر کے طور پر پیش کی گئیں
‏فلم انڈسٹری کے تمام سپر سٹار تقریب میں ناچتے دکھائی دئیے۔
‏ دنیا بھر سے نامور گلیمرس شخصیات کی موجودگی کی چکاچوند کے باوجود اس تقریب کا مرکز نگاہ دولہا اننت امبانی تھے
‏تقریب کے دولہا اننت مبانی اس وجہ سے بھی خبروں کا موضوع رہے کہ وہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہیں۔ جس میں وزن بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔

‏اننت امبانی کو شدید قسم کا دمے کا مرض لاحق ہے جس کا علاج عام دوائیوں سے ممکن نہیں ۔سو علاج کے لیے اسے سٹیرائیڈز دئیے جاتے رہے ہیں ۔ان میں سٹیرائیڈز کی ایک قسم کارٹیکو سٹیرائیڈز تھی سٹرائیڈز کی یہ قسم وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے ۔
‏اس سے انسان کی بھوک بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے اتنی کہ وہ ہاتھی کی طرح کئی افراد کا کھانا اپنے پیٹ میں انڈیلنے لگتا ہے ۔
‏اسے قدرت کی ستم ظریفی کہیے کہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے مالک مکیش امبانی کا لاڈلا اور چھوٹا بیٹا ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جس کے علاج کے لیے سٹیرائڈز کی تباہی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا
‏اس کے بیٹے کو ہاتھیوں سے لگاؤ ہوا تو مکیش امبانی نے ایکڑوں پر پھیلا ہوا ہاتھیوں کا ایک سفاری پارک بنادیا ۔اس سفاری پارک میں بیمار ہاتھیوں کے اسپتال ،تفریح گاہوں ،سپا اور مالش کا انتظام ہے ۔خشک میوہ جات سے بھرے ہوئے سینکڑوں لڈو روزانہ ہاتھیوں کو کھلا دیے جاتے ہیں۔
‏ یہ صرف مکیش امبانی کے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ لاڈ کی ایک جھلک ہے۔
‏مگر وہ اپنی تمام تر دولت کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ایک دن نہیں خرید سکا۔
‏اننت امبانی نے تقریب میں ہزاروں مہمانوں کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی بلکہ میں نے کانٹوں کے راستوں پر چل کر زندگی گزاری ہے
‏اس کا اشارہ اپنی خوفناک بیماری کی طرف تھا اس نے کہا کہ میں بچپن ہی سے ایک ایسی بیماری کا شکار تھا جس میں میری والدین نے میرا بہت ساتھ دیا۔

‏ جب اننت امبانی یہ باتیں کر رہا تھا تو کیمرے نے ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چہرے کو زوم کیا اس کے گہرے سانولے رنگ میں ڈوبے
‏ خدو خال تکلیف سے پگھل رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو رواں تھے
‏تکلیف اور بے بسی کے آنسو کہ وہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ہوا ایک دن نہیں خرید سکا۔
‏ رب نے دنیا ایسی ہی بنائی ہے کہ تصویر ادھوری رہتی ہے ۔اسی ادھورے پن میں ہمیں اس ذات کا عکس دکھائی دیتا ہے جو مکمل ہے!
‏سو آئیں مکیش امبانی کی دولت پر رشک کرنے کی بجائے اپنی زندگی کی ادھوری تصویر پر اپنے رب کا شکر ادا کریں

‏جہاں ہیں جیسے ہیں خوش رہیں۔۔۔ خوشیاں بانٹیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔capy

No word ..........................
10/07/2023

No word ..........................

Address

Dir Khan
PESHAWAR

Telephone

+923479899106

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My village posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to My village:

Share

Category