GB Islamic studio

GB Islamic studio یہ ایک اسلامک پیچ ہے
یہاں پر آپ اپنے شرعی مسائل پوچھ سکتے ہیں

30/03/2025

اے رب العزت! رمضان رخصت ہو رہا ہے، اور ہم تجھ سے فلسطین کے مظلوموں کے لیے دعا کرتے ہیں۔ ان پر اپنی رحمت فرما، ان کے زخموں پر مرہم رکھ، اور ظلم ڈھانے والوں کو نیست و نابود کر دے۔
یا اللہ! جیسے تو نے حضرت موسیٰؑ کے لیے راستہ بنایا، ویسے ہی فلسطین کے مظلوموں کو آزادی عطا کر۔ ان کی دعائیں قبول فرما اور بیت المقدس کو امن کا گہوارہ بنا دے۔

آمین یا رب العالمین...!!🤲🏻🕋

28/03/2025
28/03/2025

(عید کی نماز اور اسکا طریقہ)
*نیت.... دو رکعت نماز عیدالفطر* *واجب 6 تکبیر زائد کے ساتھ*
*اللہ اکبر........ ثناء مکمل پڑھ کر 3 تکبیر*
*اللہ اکبر..... ہاتھ چھوڑ دو*
*اللہ اکبر....... ہاتھ چھوڑ دو*
*اللہ اکبر...... ہاتھ باندھ لو*
*امام قرأت کرے گا*
*أعوذ با اللہ..... بسمہ اللہ... فاتحہ....* *سورت رکوع سجدہ*
*پہلی رکعت مکمل
*دوسری رکعت*
*بسمہ اللہ.... فاتحہ..... سورت*
*اسکے بعد 3 تکبیر*
*اللہ اکبر....... ہاتھ چھوڑ دیں*
*اللہ اکبر..... ہاتھ چھوڑ دیں*
*اللہ اکبر....... ہاتھ چھوڑ دیں*

*اللہ اکبر کہہ کر رکوع کریں*
*پھر سجدہ سلام*
*ماشاء اللہ جی نماز عید ادا ہو گئی*
*روزانہ 5 منٹ مشق کریں....* *دوسروں کو سکھائیں*
*نماز عید کا خطبہ پڑھنا سنت ہے اور سننا واجب ہے.....
والسلام۔۔۔۔۔

13/02/2025

شبِ برات کی حقیقت اور اس رات میں رزق اور عمر کی تقسیم کی حقیقت کے متعلق اَحادیث کا بیان
سوال
شبِ برات کیا ہے؟ اور کیا یہ بات صحیح ہے کہ اس رات رزق کی اور عمر کی تقسیم ہوتی ہے؟ قرآن اور حدیث سے حوالہ دے کر رہنمائی فرمائیں!

جواب
شعبان کی پندرہویں شب”شبِ برأت“کہلاتی ہے،یعنی وہ رات جس میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیاجاتاہے،تقریبًادس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس رات کے متعلق احادیث منقول ہیں:

1- حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ” شعبان کی پندرہویں شب میں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواپنی آرام گاہ پرموجودنہ پایاتوتلاش میں نکلی، دیکھاکہ آپ ﷺ جنت البقیع یعنی قبرستان میں ہیں، پھرمجھ سے فرمایاکہ آج شعبان کی پندرہویں رات ہے ،اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیاپرنزول فرماتاہے اورقبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعدادسے بھی زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتاہے“۔

2-دوسری حدیث میں ہے:”اس رات میں اس سال پیداہونے والے ہربچے کانام لکھ دیاجاتاہے ،اس رات میں اس سال مرنے والے ہرآدمی کانام لکھ لیاجاتاہے،اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں،اورتمہارارزق اتاراجاتاہے۔“

3- ایک روایت میں ہے کہ” اس رات میں تمام مخلوق کی مغفرت کردی جاتی ہے سوائے سات اشخاص کے، وہ یہ ہیں:مشرک،والدین کانافرمان،کینہ پرور،شرابی،قاتل،شلوارکوٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اورچغل خور،ان سات افرادکی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی ،جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے توبہ نہ کرلیں۔

4- حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں عبادت کیاکرواوردن میں روزہ رکھاکرو،اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اوراعلان ہوتاہے:" کون ہے جوگناہوں کی بخشش کروائے؟کون ہے جورزق میں وسعت طلب کرے؟کون مصیبت زدہ ہے جومصیبت سے چھٹکاراحاصل کرناچاہتاہو؟"

ان احادیثِ کریمہ اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوربزرگانِ دین رحمہم اللہ کے عمل سے اس رات میں تین کام کرنا ثابت ہے:

1- قبرستان جاکر مردوں کے لیے ایصالِ ثواب اور مغفرت کی دعا کی جائے،لیکن یاد رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری حیاتِ مبارکہ میں صرف ایک مرتبہ شبِ برأت میں جنت البقیع جاناثابت ہے؛ اس لیے اگرکوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ بھی اتباعِ سنت کی نیت سے چلاجائے تو اجر و ثواب کاباعث ہے،لیکن پھول پتیاں،چادر چڑھاوے،اور چراغاں کااہتمام کرنا اور ہرسال جانے کولازم سمجھنا،اس کو شب برأت کے ارکان میں داخل کرنا ٹھیک نہیں ہے۔جو چیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہے اس کواسی درجہ میں رکھناچاہیے، اس کانام اتباع اوردین ہے۔

2- اس رات میں نوافل،تلاوت،ذکرواذکارکااہتمام کرنا۔اس بارے میں یہ واضح رہے کہ نفل ایک ایسی عبادت ہے جس میں تنہائی مطلوب ہے، یہ خلوت کی عبادت ہے، اس کے ذریعہ انسان اللہ کاقرب حاصل کرتاہے،لہذانوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھرمیں اداکرکے اس موقع کوغنیمت جانیں،نوافل کی جماعت اورمخصوص طریقہ اپنانادرست نہیں ہے،یہ فضیلت والی راتیں شوروشغب اورمیلے،اجتماع منعقدکرنے کی راتیں نہیں ہیں،بلکہ گوشۂ تنہائی میں بیٹھ کراللہ سے تعلقات استوارکرنے کے قیمتی لمحات ہیں ،ان کوضائع ہونے سے بچائیں۔

3- دن میں روزہ رکھنابھی مستحب ہے، ایک تواس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اوردوسرایہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہرماہ ایام بیض(۱۳،۱۴،۱۵) کے روزوں کااہتمام فرماتے تھے،لہذااس نیت سے روزہ رکھاجائے توموجب اجروثوب ہوگا۔

باقی اس رات میں پٹاخے بجانا،آتش بازی کرنا اورحلوے کی رسم کااہتمام کرنایہ سب خرافات اوراسراف میں شامل ہیں،شیطان ان فضولیات میں انسان کومشغول کرکے اللہ کی مغفرت اورعبادت سے محروم کردیناچاہتاہے اوریہی شیطان کااصل مقصدہے۔

بہر حال اس رات کی فضیلت بے اصل نہیں ہے اور سلفِ صالحین نے اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھا یا ہے۔

18/01/2025
18/01/2025

*القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے ؟*
*ملكی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن۔۔۔*

18/01/2025

جامعہ محمدیہ اسلام آباد سیکٹر ایف سکس فور

Address

Street No 1
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Islamic studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Islamic studio:

Share

Category