16/08/2026
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے نلتر 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ گلگت میں بجلی کے بحران کو دور کرنے کے لیے اس اہم منصوبے کو 31 اگست تک ہر صورت مکمل کیا جائے اور اس میں مزید تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق 31 اگست کو صوبائی کابینہ کے ہمراہ اس اہم پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے منصوبے کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 31 اگست تک مختلف شفٹوں میں کام کر کے منصوبے کی وقت پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔