𝑽𝒐𝒊𝒄𝒆 𝒐𝑭 𝑮𝑩

𝑽𝒐𝒊𝒄𝒆 𝒐𝑭 𝑮𝑩 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝑽𝒐𝒊𝒄𝒆 𝒐𝑭 𝑮𝑩, Gilgit.

💯
20/08/2026

💯

19/08/2026

ایک اور قتل
اللہ رحم فرمائے...

امپھری کے دلخراش واقعے پر شدید مذمتی بیانگلگت(پ ر): مولانا محمد  آصف عثمانی نے امپھری میں 9 سالہ معصوم بچے کے بےدردی سے ...
19/08/2026

امپھری کے دلخراش واقعے پر شدید مذمتی بیان

گلگت(پ ر): مولانا محمد آصف عثمانی نے امپھری میں 9 سالہ معصوم بچے کے بےدردی سے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معصوم بچے کو اس طرح بےرحمی سے قتل کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یہ واقعہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا امتحان ہے۔

سرِعام اسلحہ کی نمائش، غیر قانونی اسلحہ کا استعمال اور دکانوں یا دیگر مقامات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے رجحان کے خلاف فوری اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے نظام کا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور بلا ضرورت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے اور اگر قانونی شرائط پوری ہوتی ہوں تو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کی متعلقہ دفعات بھی شامل کی جائیں، تاکہ کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی جرأت نہ کر سکے۔

اس المناک واقعے نے ایک ایسی ماں کو ناقابلِ بیان صدمے سے دوچار کیا ہے جس کے سر پر پہلے ہی باپ کا سہارا موجود نہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اس غمزدہ خاندان کی فوری مالی و قانونی مدد کریں اور متاثرہ والدہ کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے کی مالی معاونت/معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

معصوم بچوں کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اب وقت ہے کہ غیر قانونی اسلحہ، اسلحے کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عملی اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔

19/08/2026

اللہ تعالیٰ عمران خان کو لمبی صحت مند زندگی عطا فرمائی انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے اور بر بیماری تكلیف اور پریشانی سے محفوظ رکھے۔ اللہ پاک ان کی تمام مشکلات آسان فرمائے، انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے صحت و سلامتی کے ساتھ درازئ عمر عطا فرمائے اور یا اللہ! ان کے حق میں کی جانے والی ہر دعا کو شرف قبولیت عطا فرما. آمین #


18/08/2026

پرامن حالات میں کاروباری مراکز، دکانوں اور بالخصوص امپھری جیسے پُرامن علاقے میں اسلحہ کی نمائش یا اسے ساتھ رکھ کر دن دہاڑے کسی بے گناہ اور معصوم انسان کی بلاوجہ جان لینا انتہائی سنگین اور ناقابلِ برداشت جرم ہے۔ ایسے واقعات کسی ایک خاندان کا نقصان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے امن، تحفظ اور قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور فوری طور پر سخت قانونی کارروائی کی جائے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ امپھری کے پُرامن ماحول کو کسی بھی صورت شرپسند عناصر، مسلح افراد یا قانون شکن لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ قانون ہاتھ میں لینے والے ہر شخص کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو بے گناہ شہری کی جان سے کھیلنے کی جرأت نہ ہو۔

💯%
17/08/2026

💯%

داریل حادثہ فوری ریسکو آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کا گلگت بلتستان حکومت سے اپیل۔ لوگ ملبے تلے دبے ہوۓ ہیں مقامی زرائع۔ اند...
16/08/2026

داریل حادثہ فوری ریسکو آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کا گلگت بلتستان حکومت سے اپیل۔ لوگ ملبے تلے دبے ہوۓ ہیں مقامی زرائع۔ اندر ایک زخمی کے زندہ ہونے کی اطلاع ہے۔
دوست احباب پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئر کریں تاکہ حکومت ریسکیو کے لئے فوری ایکشن لینے پر مجبور ہو۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نلتر کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کر رہے ہیں۔
16/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نلتر کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کر رہے ہیں۔

گلگت : عوامی شکایات پرضلعی انتظامیہ گلگت کا اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن  (ر)  عادل علی کے نگرانی میں آوارہ کتوں کے خلاف ڈاگ ...
16/08/2026

گلگت : عوامی شکایات پرضلعی انتظامیہ گلگت کا اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں آوارہ کتوں کے خلاف ڈاگ شوٹنگ مہم کامیابی سے جاری ،جون سے اب تک 500 سے زائد آوارہ ، باولے اور پاگل کتوں کو ٹھکانا لگایا جاچکا ہے ، عوامی شکایات پر ہفتے کے روز بھی آوارہ کتوں کے خلاف شوٹنگ مہم جاری رہی ، جسکے نتیجےمیں درجنوں کتوں کو ٹھکانہ لگایا جاچکا یے ۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میونسپل ڈاگ شوٹنگ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ، جہاں کہیں بھی آوارہ کتے نظر آئیں گے الفا کنٹرول روم نمبر 920724 پر اطلاع دیں ، تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔
نوٹ ! عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کی حفاظت خود کریں ، اور انہیں اپنے گھر کی چاردیواری میں محفوظ جگہ پر باندھ رکھیں ،تاکہ کتا مار مہم کا حصہ نہ بن سکے ۔ واضح رہے شہر اور مضافات میں کتوں کےکاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے میونسپل حدود میں کتا مار مہم کو تیز کردیا گیا ہے ۔

تاریخ ۔۔۔۔۔ 15 اگست 2026

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝑽𝒐𝒊𝒄𝒆 𝒐𝑭 𝑮𝑩 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share