12/06/2022
چلاس:
واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، ڈائی ورژن ٹنل ٹو کے ٹاپ بینچ کے بریک تھرو کا عمل کامیابی سے مکمل۔۔۔!!!
12جون 2022: دیامر بھاشا پراجیکٹ پر اہم اور تاریخی پیشرفت۔۔ ڈائی ورژن ٹنل ٹو کی ہیڈنگ کا بریک تھرو ڈاون سٹریم سائڈ سے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس سے ڈائی ورژن ٹنل کی بینچنگ کی باقی کھدائی کا کام (630 میٹر) مکمل ہونے میں مزید تیزی آئیگی۔ مین ڈیم کے دائیں جانب واقع اس ڈائی ورژن ٹنل کی کل لمبائی 957 میٹر ہے۔ ٹنل کی چوڑائی 16 میٹر جبکہ اونچائی 16.9 میٹر ہے۔ مین ڈیم (بند) کی تعمیر کیلیے دریائے سندھ کے پانی کو ڈائی ورژن کینال کے ساتھ ساتھ ڈائی ورژن ٹنل کے ذریعے ڈاؤن اسٹریم کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دریائے سندھ کے پانی کو ڈائیورٹ کرنے کیلیے مین ڈیم سائٹ پر ڈائی ورژن کینال پر تعمیراتی کام تیزی جاری ہے۔ چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری، جنرل مینجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر/ سی ای او دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ محمد یوسف راؤنے اس کامیابی پر واپڈا، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے انجینیرز کی محنت اور کوششوں کوسہراتے ہوئےانھیں مبارک باد پیش کی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کے 8 مختلف سائٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ 272 میٹر اونچا آر سی سی ڈیم سے 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی جبکہ ڈیم میں مجموعی طور پر 8.1 ملین ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔۔۔!!!