19/05/2026
ایمانداری کی اعلیٰ مثال
السلام علیکم گلگت بلتستان کی عوام۔
یہ پچھلے ہفتے کی بات ہے جب میں کسی کام سے جی بی اسکاؤٹس کی مارکیٹ، جو کہ مناور میں واقع ہے، گیا تھا۔ کچھ سامان خریدنے کے بعد اسی دکان پر میرے 13 ہزار روپے گر گئے۔ جب میں واپس گھر پہنچا اور دیکھا تو میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ مجھے لگا شاید یہ رقم گلگت شہر کے مین بازار میں کہیں گم ہوگئی ہے، اس لیے میں نے یہ سوچ کر تلاش کرنا چھوڑ دی کہ شاید اب کسی کے ہاتھ لگ چکی ہوگی اور واپس نہیں ملے گی۔
لیکن آج، 19 مئی 2026 کو، جب دوبارہ وہاں جانا ہوا تو میں نے ویسے ہی پوچھ لیا کہ کہیں میرے پیسے اس دکان پر تو نہیں گرے تھے۔ اللہ اس دکاندار بھائی کو جزائے خیر دے، جن کا تعلق چھپروٹ سے ہے، انہوں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے ہمیں کچھ پیسے ملے تھے۔ ہم نے اعلان بھی کروایا مگر مالک کا پتا نہ چل سکا، اس لیے سوچا کہ ایک ہفتہ مزید انتظار کرتے ہیں، اگر کوئی نہ آیا تو یہ رقم مسجد میں دے دیں گے۔
ان کی ایمان داری دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ نہ صرف انہوں نے پیسے سنبھال کر رکھے بلکہ یہ نیت بھی کی کہ اگر اصل مالک نہ ملا تو رقم مسجد میں دے دی جائے گی۔ واقعی یہ ایک اعلیٰ مثال ہے۔ ہم جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں ایسے عظیم لوگ بھی موجود ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضرور ہونی چاہیے۔
میں نے یہ پوسٹ صرف اس بھائی کی تعریف اور حوصلہ افزائی کے لیے لکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں مزید برکت عطا فرمائے اور ان کے ایمان میں مزید اضافہ کرے۔ آمین۔
التماسِ دعا
Mudassir Hussain's Photography
Mudassir Hussain