Yasin Times

Yasin Times Yasin News is a fast-growing news page delivering authentic, timely and unbiased updates on local and global events.

Stay informed with reliable news coverage anytime, anywhere.

راجہ لیاقت علی خانامیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل ضلع غذرآپ کی آواز، آپ کا نمائندہہماری ترجیحات🔹 علاقے میں امن، بھائی چارے او...
24/06/2026

راجہ لیاقت علی خان
امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل ضلع غذر

آپ کی آواز، آپ کا نمائندہ

ہماری ترجیحات

🔹 علاقے میں امن، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات

🔹 زرعی زمینوں تک پانی کی منصفانہ اور مؤثر فراہمی کے لیے آبپاشی کے نظام میں بہتری

🔹 سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران متاثرہ خاندانوں کی بروقت مدد

🔹 صاف پانی کی دستیابی اور صفائی کے بہتر انتظامات کے ذریعے صحت مند ماحول کی فراہمی

🔹 نوجوانوں اور عوامی سرگرمیوں کے لیے جدید کمیونٹی مراکز کا قیام

🔹 موجودہ ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت میں سہولیات اور علاج کے معیار کو مزید بہتر بنانا

🔹 عوامی ضرورت کے مطابق رابطہ سڑکوں کی تعمیر، توسیع اور مرمت

ترقی کا سفر، عوام کے ساتھ
راجہ لیاقت علی خان — خدمت، دیانت اور عملی کارکردگی کا نام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان۔ عوامی خدمت، ترقیاتی کاموں اور علاقے کی خ...
17/06/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان۔ عوامی خدمت، ترقیاتی کاموں اور علاقے کی خوشحالی کے عزم کے ساتھ مسلم بیگ انتخابی میدان میں اتر آئے۔

15/06/2026

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہوں گے، جس کے بعد آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یہ ایک بہترین فیصلہ ہے جو سیاسی نظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ✅👏

Election Commission Of Pakistan - ECP
Phander Times غذر کی آواز Jago Ghizer Inside Yasin

13/06/2026

Moye moye 😂
Nisha pomi you from😂

یاسین کے نازبر نالہ میں دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل کو وقت گزرنے کے ساتھ فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انتخابی سرگرمیوں اور...
11/06/2026

یاسین کے نازبر نالہ میں دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل کو وقت گزرنے کے ساتھ فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انتخابی سرگرمیوں اور دیگر مصروفیات کے باعث شاید اس سانحے پر بات کم ہوئی ہو، مگر متاثرہ خاندان کا درد آج بھی ویسا ہی ہے اور انصاف کا انتظار ابھی تک جاری ہے۔
ہم ایک بار پھر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انصاف میں تاخیر نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
نازبر کا یہ سانحہ صرف ایک خاندان کا غم نہیں بلکہ پورے یاسین کا دکھ ہے۔ ہم مرحومین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کے مطالبے کو دہراتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Best of Luck Team Sub Division Yasin ❤️1. Maqbool Hussain 2. Rana Waseem 3. Mehraj Ali  4. Saeed Ur rehman5. Raja Azam 6...
10/06/2026

Best of Luck Team Sub Division Yasin ❤️
1. Maqbool Hussain
2. Rana Waseem
3. Mehraj Ali
4. Saeed Ur rehman
5. Raja Azam
6. Raja sher Alam
7. Niat Shahi

02/06/2026

یاسین کے نازبر نالہ میں دو سگے بھائیوں کا بہیمانہ قتل ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ اس سانحے نے پورے علاقے کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ وقت صرف افسوس کا نہیں بلکہ انصاف کا مطالبہ کرنے کا ہے۔ ہم حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی درندگی کی جرات نہ کر سکے۔
یاسین جیسا خوبصورت اور پرامن خطہ امن کا متقاضی ہے، خوف اور ظلم کا نہیں۔ ایسے ظالم عناصر کو نشانِ عبرت بنانا ضروری ہے تاکہ معاشرے میں امن و امان قائم رہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس خطے کو ہر قسم کے شر اور فتنہ سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

01/06/2026
01/06/2026

تالی داس دریا میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث قریبی علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے دوران جو علاقے محفوظ رہے تھے، اس بار وہ بھی زیرِ آب آنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
Phander Times Inside Yasin Yasin Times

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasin Times:

Shortcuts

Share