Ezaz Sound

Ezaz Sound save your money while satisfying all you fashion clothing and accessory needs by you need

جھنگ علی آباد بند پر گھڑے پھن کے قریب مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سڑک سے نیچے اتر جانے سے 20 مسافر زخمی ہوئے...
04/06/2026

جھنگ علی آباد بند پر گھڑے پھن کے قریب مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سڑک سے نیچے اتر جانے سے 20 مسافر زخمی ہوئے کی اطلاع ہے

ہری پور کے نواحی علاقوں ڈنگی، موئیاں اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک نہایت تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ ک...
04/06/2026

ہری پور کے نواحی علاقوں ڈنگی، موئیاں اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک نہایت تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I ہری پور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ارسال کردہ سرکاری رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صنعتی علاقے سے خارج ہونے والا بدبودار اور آلودہ کیمیکل ملا پانی مسلسل قریبی دیہات سے گزر رہا ہے، جس نے زیرِ زمین اور گھریلو پانی کو بھی شدید متاثر کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے گھروں میں استعمال ہونے والے پانی سے بدبو آ رہی ہے اور یہ پانی انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے، جو ہزاروں شہریوں خصوصاً بچوں کے لیے سنگین صحت کے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈینگی بھی اسی متاثرہ علاقے میں واقع ہے جہاں معصوم بچے یہی ماحول برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

سرکاری رپورٹ میں واضح طور پر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کو فوری کارروائی، پانی کے نمونوں کی جانچ، ذمہ دار فیکٹریوں کی نشاندہی اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ صرف چند دیہات کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی زندگیوں، بچوں کی صحت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔
اہلیانِ ہری پور مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دار فیکٹریوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔





04/06/2026
10/05/2026

افسوسناک خبر
نور کالونی میں چھت پر لگی حفاظتی دیوار طوفان کے باعث گر گئی
باپ ضیاء الحسن جاں بحق بیٹا سعد طلحہ زخمی

Address

Village Kalais Haripur
Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ezaz Sound posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category