28/06/2026
تُم
تم جس خواب میں آنکھیں کھولو،
اس کا روپ امر۔
تم جس رنگ کے کپڑے پہنو،
وہ موسم کا رنگ۔
تم جس پھول کو ہنس کر دیکھو،
کبھی نہ وہ مرجھائے۔
تم جس حرف پہ انگلی رکھ دو،
وہ روشن ہو جائے۔
امجد اسلام امجد