uali0786

uali0786 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from uali0786, Photographer, Isl0, Islamabad.

03/06/2026

عَلِيٌّ حَيْدَرٌ يَا قَرَّارُ،
عَلِيٌّ حَيْدَرٌ يَا قَرَّارُ ✨

24/05/2026

مولا فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہوں۔
جب بندہ میری طرف ایک قدم بڑھاتا ہے تو میں اس کی طرف رحمت کے دروازے کھول دیتا ہوں۔
وہ اپنے گناہوں اور کمزوریوں کو دیکھتا ہے، مگر میں اس کی توبہ، نیت اور لوٹ آنے کو دیکھتا ہوں۔
میری رحمت میری ناراضی پر غالب ہے، بس بندہ مایوس نہ ہو اور میرے در سے امید کا دامن نہ چھوڑے۔

-Muhammad Usman ✍️

allahwaly allahwalybno dua duaekhair khair waseela hujjat hujjatulislam hujjatul_islam_media_connect everyonefollowers follower foryouシ ForAllah LearnQuran learning

23/05/2026

الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ

ترجمہ: دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ مومن اپنی خواہشات کو اللہ کے احکامات کے تابع رکھتا ہے، حلال و حرام کی پابندی کرتا ہے اور صبر سے زندگی گزارتا ہے، اس لیے دنیا اس کے لیے ایک آزمائش گاہ اور قید خانے کی مانند ہے۔ جبکہ اصل راحت، سکون اور نعمتیں آخرت میں اس کے لیے ہیں۔

دنیا اگر مومن کے لیے قید خانہ ہے، تو جنت اس کی دائمی آزادی اور اصل منزل ہے۔ مومن ہر حال میں اپنے رب کی رضا پر راضی رہتا ہے، کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ اللہ کے پاس اس کے لیے اس سے کہیں بہتر اجر محفوظ ہے۔ ✨🌿

learning LearnQuran foryouシ forme followersreels follower PANJTAN panjtani everyoneactive everyone evergreen everyoneactivefollowers

22/05/2026

اللہ تو ہر وقت اپنے بندے کو نوازنا چاہتا ہے، مگر فیصلہ بندے کا ہوتا ہے کہ وہ مانگنے کے لیے رب کا در چنتا ہے یا دنیا والوں کا۔ جو اللہ سے جڑ جائے، اسے عطاؤں کی کمی نہیں رہتی۔✨🤍

-Muhammad Usman✍️

21/05/2026

قرآن بار بار امید دیتا ہے کہ
تم اکیلے نہیں ہو…
تمہارا رب تمہارے بہت قریب ہے۔
وہ تمہاری دعائیں سنتا ہے،
تمہاری خاموشیاں جانتا ہے،
اور تمہارے دل کے حال سے بھی واقف ہے۔
بس شکر کے ساتھ اُس کی طرف لوٹ آؤ،
کیونکہ سکون ہمیشہ مولا کے قریب ملتا ہے۔
-Muhammad Usman✍️

feelings vibe foryouシ everything everythingispositive EverythingforLearning earth allahdeal allah ALLAHWalay UsmanAli usman5ali3 trending viralpost viralreelsシ

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِسورۃ الکوثرإِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَ...
21/05/2026

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
سورۃ الکوثر
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
بیشک ہم نے آپ کو کوثر عطا فرمایا۔
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ
پس آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی کریں۔
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ
بیشک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان رہے گا۔

یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے:
اللہ کی عطا بے شمار ہے۔
مشکل وقت میں مایوس نہ ہوں۔
شکر، نماز اور اخلاص اختیار کریں۔
عزت اور مقام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

20/05/2026

اللہ اپنے بندے کو اُس کی شکل، حالت یا حیثیت دیکھ کر نہیں نوازتا، بلکہ
کبھی آزمائشوں کے بعد راحت عطا کر کے یہ جتا دیتا ہے کہ اُس کی رحمت ہر حد سے بڑی ہے۔
جسے وہ دینا چاہے، اُسے کوئی روک نہیں سکتا۔
— Muhammad Usman ✨

سورۃ الملک کی یہ آیت انسان کو یہ احساس دلاتی ہے کہجس رب نے اتنی وسیع، حسین اور کامل کائنات کو بغیر کسی نقص کے پیدا فرمای...
19/05/2026

سورۃ الملک کی یہ آیت انسان کو یہ احساس دلاتی ہے کہ
جس رب نے اتنی وسیع، حسین اور کامل کائنات کو بغیر کسی نقص کے پیدا فرمایا،
جس نے آسمانوں کو بلندی دی، ستاروں کو روشنی بخشی،
اور ہر چیز کو ایک بہترین نظام کے تحت قائم رکھا،
وہی رب ہمارے بکھرے ہوئے حالات کو سنوارنے،
ٹوٹے ہوئے دلوں کو سکون دینے،
اور اندھیروں میں گھری زندگیوں کو دوبارہ روشنی عطا کرنے پر بھی کامل قدرت رکھتا ہے۔
-Muhammad Usman✍️

18/05/2026

قرآن بار بار امید دیتا ہے،
مگر انسان جلدی میں نتیجے چاہتا ہے۔
مولا صبر سکھاتے ہیں،
اور بندہ فوراً سکون مانگتا ہے۔
کبھی آزمائش ایمان کو جگانے آتی ہے،
کبھی پریشانی انسان کو اپنے رب کے قریب کرنے۔
اور حقیقت یہ ہے کہ جب دل واقعی مولا پر بھروسہ کر لے،
تو طوفان بھی سکون دینے لگتے ہیں۔
“انسان پریشان اس لیے نہیں کہ رب نے وعدے کم کیے،
بلکہ اس لیے کہ وہ دنیا کی آواز زیادہ اور مولا کی بات کم سنتا ہے۔” ✨
— محمد عثمان علی✨
#𝑭𝒂𝒒𝒆𝒆𝒓

Address

Isl0
Islamabad
46000

Telephone

+923006766099

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when uali0786 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category