Shahid Media Group

Shahid Media Group Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shahid Media Group, Islamabad.

موت برحق ھے اور ھم سب نے اس عارضی دنیا کو ایک نہ ایک دن چھوڑنا ھے،اور اللہ رب العالمین کی مرضی کے بغیر تمہاری کوئی مرضی ...
27/11/2023

موت برحق ھے اور ھم سب نے اس عارضی دنیا کو ایک نہ ایک دن چھوڑنا ھے،
اور اللہ رب العالمین کی مرضی کے بغیر تمہاری کوئی مرضی نہیں ہے،
لہذا جو اللہ تعالی چاہتا ہے وہ ہو جاتا ہے اور جو نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا،
موت اس دھرتی پر تمام مخلوقات کا آخری انجام ہے، اس دنیا میں ہر ذی روح چیز کی انتہا موت ہے، اللہ تعالی نے موت فرشتوں پر بھی لکھ دی ہے چاہے وہ جبریل، میکائیل، اور اسرافیل علیہم السلام ہی کیوں نہ ہوں، حتی کہ ملک الموت بھی موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔۔صبح بخیر

جمعہ کا دن ان تمام دنوں میں جن میں سورج طلوع ہوتا ہے سب سے بہتر دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی، اور اسی دن ...
20/01/2023

جمعہ کا دن ان تمام دنوں میں جن میں سورج طلوع ہوتا ہے سب سے بہتر دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی، اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ یہ مسلمانوں کی عید کا دن ہے،
سب دوستوں کو جمعہ مبارک!

تمام دوستوں کو جمعہ مبارکجمعہ کا دن ان تمام دنوں میں جن میں سورج طلوع ہوتا ہے سب سے بہتر دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام ک...
23/12/2022

تمام دوستوں کو جمعہ مبارک
جمعہ کا دن ان تمام دنوں میں جن میں سورج طلوع ہوتا ہے سب سے بہتر دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی، اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ یہ مسلمانوں کی عید کا دن ہے!

اہلیان نوجوانان چلندراٹ انسانی زندگی میں اکثر اوقات ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن میں انسان اپنے ہوش و ہواس کو بھول کر جذبا...
07/12/2022

اہلیان نوجوانان چلندراٹ انسانی زندگی میں اکثر اوقات ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن میں انسان اپنے ہوش و ہواس کو بھول کر جذبات کے سمندر میں بہہ جاتا ہے، انسان کے جذبات اس کی عقل و فہم پر پردہ ڈال دیتے ہیں جن کی وجہ سے وہ غیظ و غضب کی آگ میں جلنے لگتا ہے اور چاہتا ہے کہ جس پر اسے یہ غیظ و غضب آ رہا ہے یا جس کی وجہ سے آ رہا ہے اسے نیست و نابود کر دے، اپنی پوری طاقت سے فوری کاروائی کرے اور دشمن کو آناًفاناً زیر کر دے۔ ہمارا مذہب چونکہ مکمل ضابطہ حیات ہے لہٰذا اس نے انسان کی رہنمائی کرتے ہوئے اسے جذبات میں فیصلہ کرنے سے منع فرماتے ہوئے اپنے ہوش و ہواس کو قابو میں رکھنے اور اچھی طرح غور وفکر کرنے کی ترغیب دی ہے،لہذا اپنے ہوش و ہواس کو قابو میں رکھتے ھوۓ چھوٹے بڑوں کا خیال رکھتے ھوۓ اپنے علاقے کی تعمیر کو مدنظر رکھ کر أگے کے سفر کو جاری رکھیں نہ کہ ماضی کو کریدتے ھوۓ اپنے مستقبل کو بھی أگ لگا دیں،
تھوڑا نہیں پورا سوچیۓ گا،
راجہ شاھد احمد!!!

میرے لیے اللہ ہی کافی ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔
27/11/2022

میرے لیے اللہ ہی کافی ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔

ہم کھڑے تھے ،کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے،ایمان کے ساتھ، محبت کے ساتھ، اخلاص کے ساتھ، ان شاءاللہ حق اور انصاف کو ساتھ لے کہ چل...
10/11/2022

ہم کھڑے تھے ،کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے،
ایمان کے ساتھ، محبت کے ساتھ، اخلاص کے ساتھ، ان شاءاللہ حق اور انصاف کو ساتھ لے کہ چلیں گے،
علاقے کی تعمیر و ترقی کو مدنظر رکھ کر چلیں گے،
ہمارا نصب و لعین
صرف خدمت خلق،
ڈر اور خوف سے نکل کر برادری کے تحسب سے نکل کر علاقے کی تعمیر کا سوچنا ھو گا،
کوشش أپ کریں کامیابی صرف اللہ دیتا ھے!

‏اس راز کو کیا جانیں ساحل کے تماشائی ہم ڈوب کے سمجھے ہیں دریا تری گہرائی  یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے لمحوں نے...
31/10/2022

‏اس راز کو کیا جانیں ساحل کے تماشائی
ہم ڈوب کے سمجھے ہیں دریا تری گہرائی
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے
لمحوں نے خطا کی،صدیوں نے سزا پائی!!!
اللہ پاک کے فضل و کرم سے پی ٹی أہئ کا ٹکٹ کنفرم ھو گیا ھے!
قائدین تحریک انصاف آزاد کشمیر کا بے حد دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور پارٹی ٹکٹ جاری کیا،
بلے کے نشان کو نہ بھولنا،اللہ أپ کا حامی و ناصر ھو:::

ارض کشمیر میں جوں جوں الیکشن قریب آرہا ھے لوگ بھاٸی چارگی، شرافت اور اخلاقیات  کو بھولتے جارہے ہیں۔جھوٹ مکر وفریب دوغلہ ...
26/10/2022

ارض کشمیر میں جوں جوں الیکشن قریب آرہا ھے لوگ بھاٸی چارگی، شرافت اور اخلاقیات کو بھولتے جارہے ہیں۔جھوٹ مکر وفریب دوغلہ پن و عدم برداشت عام ہو رہا ہے،حق پرستی پہ مفاد پرستی کو ترجیح دی جارہی ہے،
کسی نے کیا خوب کہا ھے
جسم میں شوگر بڑھ رہی ہے مگر زبان سے مٹھاس ختم ہو رہی ہے۔فیس بک پہ دوستوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر خونی رشتوں میں کمی اور دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔ خونی رشتوں سے دشمنی کی حد تک پہنچ رہے ہیں۔مسائل کو ترجیحات میں رکھنے کے بجاۓ وسائل کو ترجح دی جا رھی ھے،سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رھی ھے،
ھمیں تھوڑا نہیں بہت سوچنے کی ضرورت ھو گی،
ہماری گفتگو اور کردار میں تضاد نہیں ہوناچاہئے ۔
وگرنہ یہ قابل سرزنش ہے،
اپنے مخالفین سے متعلق بھی گفتگو تحقیق کے ساتھ ہونی چاہیٸے۔
گفتگو کو عام فہم اور شفاف رکھنا ھو گا،
گفتگو کو قابل عمل ہونا چاہیے جھوٹ یا فریب کے ذریعے ناقابل عمل باتیں نہ ھوں،
اگر ہمارے عوام ، علماء کرام، اور ہمارے تمام نمائیندگان اور انکے حمایتی کم از کم دوران الیکشن ہی انہی باتوں پر عمل کریں تو اخلاص و پاکیزگی واضح ھو گی بلکہ ہمارے معاشرے سے بدکلامی، جھوٹ، گالم گلوچ ، تہمت اور الزام تراشی ، مفاد پرستی کا مکمل خاتمہ ہو جاۓ گا،
دوران الیکشن ہمدرد بننے کی بجاۓ ہمیشہ ایک دوسرے کے ہمدرد رہیں،
یہی روش معاشرے میں اچھے کرداروں کی تبلیغ کے ساتھ برے اور پست کرداروں کے خاتمے کا بہترین پیش خیمہ بھی ثابت ہوگی۔ اور لوگوں میں سچ اور حقیقت کو سننے کی عادت اور حوصلہ پیدا ہو گا تب معاشرے میں سچاٸی کا بول بالا ہوگا۔تب سچ کا کہنا اور سننا باعث اختلاف کی بجاۓ باعث اتحاد ہوگا!

نَصرُْ مِنَ اللّٰہ وَفَتَحُْ قَرِیبْ.🤲
26/10/2022

نَصرُْ مِنَ اللّٰہ وَفَتَحُْ قَرِیبْ.🤲

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share