Adeel Sultan

Adeel Sultan "Allah does not burden a soul beyond that it can bear"
"Our fate is in the hands of Allah"

آپ کمال ملاحظہ کریں ۔۔۔ ماسٹرز کی طالبہ نے وین ڈرائیور کے ” چکر ” میں اپنے پڑھے لکھے ، محبت کرنے والے شوہر سے طلاق لے لی...
27/06/2024

آپ کمال ملاحظہ کریں ۔۔۔ ماسٹرز کی طالبہ نے وین ڈرائیور کے ” چکر ” میں اپنے پڑھے لکھے ، محبت کرنے والے شوہر سے طلاق لے لی ۔
یہ میرے نہیں سیشن کورٹ کے الفاظ ہیں ۔
آپ حیران ہونگے صرف ایک شہر گجرانوالہ میں 2005 سے 2008 تک طلاق کے 75000 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق محض 10 مہینوں میں 12913 خلع کے مقدمات تھے ۔ صرف ستمبر کے مہینے میں گجرانوالہ شہر میں 2385 خلع کے مقدمات آئے ۔اور صوبہ کیا ملک بھر میں یہی پوزیشن چل رہی ہے
آپ ہماری جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی نسل کی سچی محبت کا اندازہ اس بات سے کریں کہ 2017 میں 5000 خلع کے کیسسز آئے جن میں سے 3000 ” لو میرجز ” تھیں ۔

پاکستان کے دوسرے بڑے اور پڑھے لکھے شہر میں روزانہ اوسط 150 طلاقیں رجسٹرڈ ہوتی ہیں ۔

یہ تو دیگ کا صرف ایک دانہ ہے ۔
عرب ممالک میں طلاق و خلع کا اوسط تو کئی یورپی ممالک سے بھی گیا گذرا ہے ۔
اس سے انکار نہیں ہے کہ ان میں سے بہت سارے واقعات میں عام طور پر سسرال والوں کا لڑکی سے رویہ اور شوہر کا بیوی کو کوئی حیثیت نہ دینا بھی اصل وجوہات ہیں لیکن آپ کسی بھی دارالافتاء چلے جائیں ہفتے کی بنیاد پر سینکڑوں خطوط ہیں جو خواتین نہیں مرد حضرات لکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہماری بیوی کو کسی اور کے ساتھ ” محبت ” ہوگئی ہے ۔ وہ مجھ سے طلاق مانگ رہی ہے ۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے یا بچہ بھی ہے ۔ بتائیں کیا کروں

نبی مہربانﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالی کو جائز کاموں میں سب سے زیادہ نا پسندیدہ طلاق ہے “۔

ایک عالم دین نے کیا خوب فرمایا تھا ” یہ قوم اسلام پر مرنے کے لئیے تیار ہے لیکن اسلام پر جینے کے لئیے تیار نہیں ہے “۔

آپ قرآن کا مطالعہ کریں سورۃ البقرہ سے لے کر والناس تک چلے جائیں ۔ آپ کو نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ میں سے کسی ایک فرض کی تفصیلات نہیں ملینگی ۔ آپ کو یہ تک نظر نہیں آئیگا کہ نماز کا طریقہ کیا ہے ؟ آپ کو ان عبادات کی تسبیحات تک نہیں پتہ چل پائینگی ۔

لیکن نکاح ، طلاق ، خلع ، شادی ، ازدواجی معاملات ، میاں بیوی کے تعلقات ، گھریلو ناچاقی ، کم یا زیادہ اختلاف کی صورت میں کرنے کے کام ۔آپ کو سارا کچھ اللہ تعالی کی اس مقدس ترین کتاب میں مل جائیگا جس کو ہم اور آپ” چوم چوم ” کر رکھتے ہیں ۔

آپ مان لیں کہ ہمارے معاشرے میں طلاق اور خلع کی سب سے بڑی وجہ عدم برداشت ہے ۔

یاد رکھیں اچھا اور صحت مند گھرانہ کسی اچھے مرد سے نہیں بنتا بلکہ ایک اچھی عورت کی وجہ سے بنتا ہے۔

” جب دین گھر کے مرد میں آتا ہے تو گویا گھر کی دہلیز تک آتا ہے لیکن اگر گھر کی عورت میں دین آتا ہے تو اس کی سات نسلوں تک دین جاتا ہے “۔

قربانی، ایثار ، احسان، درگذر ، معافی، محبت اور عزت یہ اسلام اور قرآن کی ڈکشنری میں آتے ہیں ۔



خواتین کی نہ ختم ہونے والی خواہشات نے بھی معاشرے کو جہنم میں تبدیل کیا ہے ۔
الیکٹرانک میڈیا نے گوٹھ گاؤں اور کچی بستیوں میں رہنے والی لڑکیوں تک کے دل میں ” شاہ رخ خان “جیسا آئیڈیل پیدا کر دیا ہے ۔
محبت کی شادیاں عام طور پر چند ” ڈیٹس ” ، کچھ فلموں اور تھوڑے بہت تحفے تحائف کا نتیجہ ہوتی ہیں ۔ لڑکیاں اور لڑکے سمجھتے ہیں کہ ہماری باقی زندگی بھی ویسے ہی گذرے گی جیسا فلموں میں دکھاتے ہیں ، لیکن فلموں میں کبھی شادی کے بعد کی کہانی دکھائی ہی نہیں جاتی ہے ۔ اس سے فلم فلاپ ہونے کا ڈر ہوتا ہے ۔

گھریلو زندگی کی تباہی میں سب سے بڑا عنصر ناشکری بھی ہے ۔ کم ہو یا زیادہ ، ملے یا نہ ملے یا کبھی کم ملے پھر بھی ہر حال میں اپنے شوہر کی شکر گزار رہیں ۔

سب سے بڑی تباہی اس واٹس ایپ اور فیس بک سوشل میڈیا نے مچائی ہے ۔

پہلے لڑکیاں غصے میں ہوتی تھیں یا ناراض ہوتی تھیں تو ان کے پاس اماں ابا اور دیگر لوگوں تک رسائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا تھا ۔شوہر شام میں گھر آتا ،بیوی کا ہاتھ تھام کر محبت کے چار جملے بولتا ، کبھی آئسکریم کھلانے لے جاتا اور کبھی ٹہلنے کے بہانے کچھ دیر کا ساتھ مل جاتا اور اس طرح دن بھر کا غصہ اور شکایات رفع ہوجایا کرتی تھیں ۔
لیکن ابھی ادھر غصہ آیا نہیں اور ادھر واٹس ایپ پر سارے گھر والوں تک پہنچا نہیں ۔
یہاں میڈم صاحبہ کا ” موڈ آف ” ہوا اور ادھر فیس بک پر اسٹیٹس اپ لوڈ ہو گیا ۔ اور اس کے بعد یہ سوشل میڈیا کا جادو وہ وہ گل کھلاتا ہے کہ پورے کا پورا خاندان تباہ و برباد ہوجاتا ہے یا نتیجہ خود کشیوں کی صورت میں نکلتا ہے ۔

مائیں لڑکیوں کو سمجھائیں کہ خدارا ! اپنے شوہر کا مقابلہ اپنے باپوں سے نہ کریں ۔ ہوسکتا ہے آپکا شوہر آپ کو وہ سب نہ دے سکے جو آپ کو باپ کے گھر میں میسر تھا ۔

لیکن یاد رکھیں آپ کے والد کی زندگی کے پچاس ، ساٹھ سال اس دشت کی سیاحی میں گذر چکے ہیں اور آپ کے شوہر نے ابھی اس دشت میں قدم رکھا ہے ۔ آپ کو سب ملے گا اور انشاء اللہ اپنی ماں سے زیادہ بہتر ملے گا اگر نہ بھی ملے تو بھی شکر گذاری کی عادت ڈالیں سکون اور اطمینان ضرور ملے گا ۔
بیویاں شوہروں کی اور شوہر بیویوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر تعریف کرنا اور درگذر کرنا سیکھیں ۔
زندگی میں معافی کو عادت بنالیں ۔
خدا کے لئیے باہر والوں سے زیادہ اپنے شوہر کے لئیے تیار ہونے اور رہنے کی عادت ڈالیں ۔ساری دنیا کو دکھانے کے لئیے تو خوب ” میک اپ” لیکن شوہر کے لئیے ” سر جھاڑ منہ پھاڑ ” ایسا نہ کریں ۔
خدا کو بھی محبت کے اظہار کے لئیے پانچ دفعہ آپ کی توجہ درکار ہے ۔ ہم تو پھر انسان ہیں جتنی دفعہ ممکن ہو محبت کا اظہار کریں کبھی تحفے تحائف دے کر بھی کیا کریں۔ قیامت کے دن میزان میں پہلی چیز جو تولی جائیگی وہ شوہر سے بیوی کا اور بیوی سے شوہر کا سلوک ہوگا ۔

یاد رکھیں
مرد کی گھر میں وہی حیثیت ہے جو سربراہ حکومت کی ریاست میں ہوتی ہے ۔ اگر آپ ریاست کی بہتری کی بجائے ہر وقت سربراہ سے بغاوت پر آمادہ رہینگی تو ریاست کا قائم رہنا مشکل ہوجائیگا ۔ جس کو اللہ نے جو عزت اور مقام دیا ہے اس کو وہی عزت اور مقام دینا سیکھیں چاہے آپ مرد ہیں یا عورت ۔

ایک مثالی گھر ایک مثالی خاندان تشکیل دیتا ہے اور ایک مثالی خاندان سے ایک صحتمند معاشرہ وجود میں آتا ہے اور یہیں اسلام کی منشاء ہے ۔

اور اس میں سب سے اہم وجہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی دینی تربیت میں کمی کی ہے ڈاکٹر اسرار صاحب کے بقول جتنی اس بر صغیر کی عورت دین سے دور ہے کسی خطے میں اتنی دوری نہیں ہے اور والدین بچیوں کی جیسے دنیاوی تعلیم کو اس وقت ضروری سمجھتے ہیں اور ہر طرح کی کوشش کر رہے ہیں اس سے کئی زیادہ ضروری اسلامی تعلیم و تربیت ہے۔
اس کے لیے کیا بہترین اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں اور کون اس میں اپنا بہترین کردار نبھا کر معاشرے کو اس تباہی سے بچا سکتا ہے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجئے۔۔






Eid Mubarak.....
12/04/2024

Eid Mubarak.....

16/03/2024

- Accepted Islam by dawah from Usman e Ghani (r)
- When he left for hijrah he had to leave all wealth and businesses
- He started from scratch in madinah
- His ansari brother (prophet pbuh paired a mahajir with an ansari) was Saad bin Muaz (r) who was a very rich ansari and chief of aws tribe.
- Saad offered him much but in reply Abdur Rahman bin awf said “Jazak Allah khayra. Just show me way to market.”

- Abdur Rahman bin awf started with dairy business. He sold quality and genuine daily products. Allah gave barakah. He then added business of horse shoe and saddle (spare parts of horse). Then he started rent a horse and camel. Then he purchased his many camels and expanded his business of merchandise to other cities and countries.
- He participated in all ghazwaat.
- When he died his net worth was 7 billion US dollars.

25/02/2024

اے معبود، اے مَن کے مالک، تجھ پر کوئی احسان نہیں، اے عظمت و بزرگی کے مالک، اے کلام اور فضل کے مالک، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، مہاجروں کے پشت پناہ اور کرایہ داروں کے پڑوسی اور حفاظت کرنے والے۔ اے خدا، اگر تو نے مجھے اپنے ساتھ مادرِ کتاب میں لکھا ہے، یا محروم، یا نکال دیا ہے، یا رزق سے محروم کیا ہے، تو اے معبود، میری مصیبت کو مٹا اور مجھے آزاد کر، میں غریب ہوں، میں میں نکالا گیا ہوں، اور میری روزی تنگ ہے اور مجھے اپنے ساتھ مادرِ کتاب میں قائم کر، خوش نصیب اور نیک کاموں میں کامیابی عطا فرما، کیونکہ تو نے فرمایا، اور تیرے الفاظ تیرے رسول کی زبان پر نازل ہونے والی کتاب میں حق ہیں۔ وہ رسول، جو مٹاتا ہے وہ جو چاہتا ہے اور قائم کرتا ہے، اور اس کے پاس آسمانی کتاب کی ماں ہے، جس کا سب سے بڑا ظہور ماہ مقدس شعبان کی درمیانی رات ہے، جس میں ہر چیز حکمت کی طرف سے فیصلہ کیا جاتا ہے اور اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ آپ ہمیں کسی آفت سے شفا دیں گے ہم وہ جانتے ہیں جو آپ نہیں جانتے اور جو آپ جانتے ہیں، بے شک آپ سب سے زیادہ غالب، سب سے زیادہ کریم ہیں، اور خدا ہمارے آقا محمد پر رحمت نازل فرمائے، اور خدا ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل اور اصحاب پر رحمت نازل فرمائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے محبت کی اور سلام کیا۔

19/02/2024

"" اے اللّٰہ! میرے دل کو راہ نمائی عطا فرما، میری زبان کو درستگی عطا فرما اور میرے دل کے کینے کو دور فرما ""
آمین یاربی ثم آمین

03/02/2024

"He has created death and life, that He may try which of you is best in deed"
Al Mulk

28/01/2024

Simplicity is the essence of Islam.

28/01/2024

سنو.....!!!
زندگی کا سارا حاصل صرف یہ ہے کہ تم خود کو جنہم سے بچا لو

29/03/2022

Ramzan ki tayari
29/03/2022

Ramzan ki tayari

18/03/2022

say zindagi banti ha jannat b jahanum b

Address

Islamabad

Telephone

+923408069965

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adeel Sultan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adeel Sultan:

Share