Hafiz Aziz Ur Rehman Marwat

Hafiz Aziz Ur Rehman Marwat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Aziz Ur Rehman Marwat, Peshawar.

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے آئے روز دہ...
21/06/2026

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے آئے روز دہشتگردی کے واقعات، بم دھماکے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اس حقیقت کی عکاسی کر رہے ہیں کہ صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین چیلنجز موجود ہیں۔ ایسے حالات میں عوام کے ذہنوں میں کئی اہم سوالات جنم لے رہے ہیں جن کے واضح اور تسلی بخش جوابات دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

سب سے تشویش ناک امر یہ ہے کہ بعض علاقوں میں مسلحہ گروہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرکے سرعام شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کرتے ہیں، مسافروں کی تلاشی لیتے ہیں اور گھنٹوں تک اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر یہ عناصر اتنی جرأت اور آزادی کیسے حاصل کر لیتے ہیں؟ ان کے پاس موجود جدید اور مہلک اسلحہ کہاں سے آ رہا ہے؟ ان کے مالی وسائل کے ذرائع کیا ہیں؟ اور وہ کون سے عناصر یا کمزوریاں ہیں جو انہیں اس قدر منظم انداز میں سرگرم رہنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں؟

یہ وہ سوالات ہیں جو صرف عوام ہی نہیں بلکہ پورا ملک پوچھ رہا ہے۔ جب مسلحہ گروہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر ریاست کو چیلنج کرتے دکھائی دیں تو ضروری ہے کہ متعلقہ ادارے نہ صرف ان خطرات کا مؤثر سدباب کریں بلکہ عوام کو اعتماد میں لے کر حقائق سے بھی آگاہ کریں۔

دوسری جانب بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف صفِ اول میں قربانیاں دینے والی پولیس فورس آج بھی مطلوبہ اختیارات، وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے محروم دکھائی دیتی ہے۔ پولیس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں لیکن انہیں وہ مکمل قانونی اور انتظامی اختیارات فراہم نہیں کیے جا رہے جو اس جنگ میں کامیابی کے لیے ناگزیر ہیں۔

ریاست کی مضبوطی کا پیمانہ صرف دعوے نہیں بلکہ عوام کا اعتماد ہوتا ہے۔ جب عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو یہ صورتحال فوری توجہ اور سنجیدہ اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردی کے اس بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی جائے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل اختیارات دیے جائیں اور عوام کو یہ یقین دلایا جائے کہ ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم رہے گی اور کسی کو بھی قانون کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تب امن لانا ممکن ہوگا ورنہ حکومت مزید چیلنچز کا سامنا کریگی
#حافظــمروت

قائدِ محترم کے چہرے پر نگاہ ڈالیے؛ ان کے چہرے پر اقتدار کی خواہش نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کا درد جھلکتا ہے۔ ان کی آنکھوں میں...
18/06/2026

قائدِ محترم کے چہرے پر نگاہ ڈالیے؛ ان کے چہرے پر اقتدار کی خواہش نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کا درد جھلکتا ہے۔ ان کی آنکھوں میں ملت کے مسائل کی فکر، مظلوموں کے لیے تڑپ اور حق کی سربلندی کا عزم صاف دکھائی دیتا ہے۔ یہ وہ چہرہ ہے جسے زمانے کی سختیوں نے تھکایا نہیں بلکہ امت کی خدمت کے جذبے نے مزید نکھارا ہے۔ ایسے قائد قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنے آرام سے بڑھ کر اپنی ملت کے مستقبل کی فکر کرتے ہیں۔
#حافظـمروت

18/06/2026

یہ کس عظیم قائد کی آمد ہے کہ راستے بچھے جا رہے ہیں اور فضائیں خیرمقدم کے نغمے گا رہی ہیں۔

چارسدہ، قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے۔
#حافظـمروت

زرد پگڑی جب اہلِ قیادت کے سر پر سجے تو وہ صرف لباس کا حصہ نہیں رہتی بلکہ وقار، بصیرت اور خدمتِ خلق کی پہچان بن جاتی ہے۔م...
18/06/2026

زرد پگڑی جب اہلِ قیادت کے سر پر سجے تو وہ صرف لباس کا حصہ نہیں رہتی بلکہ وقار، بصیرت اور خدمتِ خلق کی پہچان بن جاتی ہے۔

مولانا عطاء الرحمٰن صاحب آج اسی شانِ قیادت کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

18/06/2026

ایران جنگ جیت چکا ہے

لیکن آج تک کسی ایرانی جرنیل کو نہیں دیکھا!
عباس عراقچی اور ایرانی سپیکر پورے مزاکرات کو لیڈ کرتے دکھائی دے رہے تھے!!
جرنیل صرف جنگ کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں, ناکہ سیاست اور مزاکرات کے لیے!!

اور ہمارے والے جرنیل دو تین فائر کرنے کے بعد ملک پر قبضہ کرنے کی ٹھان لی ہے
جب سیاستدان کرپشن زدہ اور بے ضمیر ہو جائیں تو وہاں پر جمہوریت اپنا مقدمہ ہار بیٹھتی ہے
اور عوام جرنیلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے جاتے ہیں

#حافظـمروت

17/06/2026

شاباش سہیل آفریدی آپ عمران خان اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں کی مصنوعی منصوبوں اور اقدامات کو بے نقاب کررہے ہو
2018 سے 2022 تک ڈھنڈورا پیٹا جاتا رہا کہ مسافر خانے بنائے ہیں جہاں ان مزدوروں کو چھت اور مفت کھانا فراہم کیا گیا ہے
آج کے وزیراعلی نے ماضی کی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑ لیا
نہ مسافر خانے ہیں نہ چھت کی سہولت اور نہ ہی مفت کھانا

شہیدِ اسلام شیخ محمد ادریس کانفرنس 18 جون بروز جمعرات فاروقِ اعظم چوک چارسدہ خیبرپختونخواہ خصوصی خطاب قائدِ جمعیت مولانا...
17/06/2026

شہیدِ اسلام شیخ محمد ادریس کانفرنس
18 جون بروز جمعرات
فاروقِ اعظم چوک چارسدہ خیبرپختونخواہ
خصوصی خطاب قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب

جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 18 جون بروز جمعرات چارسدہ میں عظیم الشان شہیدِ اسلام شیخ محمد ادریس ...
17/06/2026

جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 18 جون بروز جمعرات چارسدہ میں عظیم الشان شہیدِ اسلام شیخ محمد ادریس کانفرنس منعقد ہوگی۔

اس تاریخی اور فقید المثال کانفرنس کے مہمانِ خصوصی قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب ہوں گے۔

تمام کارکنان ذمہ داران علماء کرام طلباء عزام اور عوام الناس سے پرزور اپیل ہے اس عظیم الشان شہیدِ اسلام کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے شہیدِ اسلام کی دینی سیاسی اور ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور اتحادِ امت کے اس پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی شرکت اس کانفرنس کی کامیابی اور شہید کے مشن سے وفاداری کا عملی ثبوت ہوگی اللہ تعالیٰ ہمیں حق کی سربلندی اور شہداء کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

بمقام: فاروقِ اعظم چوک چارسدہ

#حافظـمروت

Shaheed e Islam Sheikh Mohammed Idrees Conference Thursday 18 June 2026Farooq e Azam Chowk Charsada Chief Guest Moulana ...
17/06/2026

Shaheed e Islam
Sheikh Mohammed Idrees Conference
Thursday 18 June 2026
Farooq e Azam Chowk Charsada
Chief Guest Moulana Fazal Ur Rehman

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Aziz Ur Rehman Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Aziz Ur Rehman Marwat:

Shortcuts

Share