26/05/2026
💐Hazrat Muslim bin Aqeel RaziAllahAnhu,
9 ذوالحجہ یومِ شہادت
سفیرِ کربلا حضرت مسلم بن عقیل رضی اللّٰہ عنہ
حضرت مُسلِم بن عَقیل بن ابی طالب (شہادت: 60ھ)
آپ امام حُسین رضی اللہ عنہ کے چچازاد بھائی اور کوفہ میں آپ کے سفیر تھے,,
حضرت مسلم بعض اسلامی فتوحات اور جنگ صفین میں شامل تھے,,
امام حسین نے کوفہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے آپکو کوفہ بھیجا تھا تا کہ اگر کوفہ والے اپنی دعوت میں سچے ہیں تو آپ کوفہ تشریف لے جائیں,,
حضرت مسلم نے کوفہ پہنچ کر امام کو کوفہ والوں کی آمادگی کی اطلاع دی,,
لیکن یزید کی طرف سے عبیداللہ بن زیاد کو کوفہ کا گورنر مقرر کرنے کے بعد کوفہ والے عبیداللہ ابن زیاد کے ڈر سے حضرت مسلم کو تنہا چھوڑ گئے,,
جب حضرت مسلم گرفتار ہوئے اور عرفہ کے دن 9 ذی الحجہ سنہ 60 ہجری کو عبیداللہ ابن زیاد کے حکم سے آپ کو شہید کیا گیا پھر آپکا سر کاٹ دیا گیا اور اسے یزید کو دمشق بھیجوا دیا گیا اور جسم کو کوفہ کے قصابوں کے بازار میں دار پر لٹکا دیا گیا تا کہ کوفہ کے لوگ اب بنو ہاشم کی حمایت نہ کر سکیں۔۔۔
جام شہادت نوش فرما کر آپ ہمیشہ کے لئے زندہ ہوگئے۔۔۔
آپکا روضہ مبارک جامع مسجد کوفہ کے پاس میں ہے۔۔۔
کوفہ, نجف اشرف, عراق۔
( روضہ الشہداء, 260تا276 )