SRY Digital TV

SRY Digital TV SRY Digital TV presents Kashmir beyond beauty — its landscapes, culture, people, and real-life challenges.

We share authentic stories from the valley, highlighting Kashmiri voices, daily life, and ground realities beyond headlines.

07/03/2026
07/03/2026

حکومت نے عوام پر رمضان المبارک کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار دی

1. اسٹیٹ بینک کی 8877 سروس فعال: گھر بیٹھے نئے نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ2. رمضان میں نئے نوٹ کیسے حاصل کریں؟ 8877 پر ا...
05/03/2026

1. اسٹیٹ بینک کی 8877 سروس فعال: گھر بیٹھے نئے نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

2. رمضان میں نئے نوٹ کیسے حاصل کریں؟ 8877 پر ایس ایم ایس بھیجیں اور کوڈ پائیں

3. ایک شناختی کارڈ پر ایک بار موقع: اسٹیٹ بینک کا نیا نظام متعارف

4. نئے کرنسی نوٹس کی منصفانہ تقسیم کیلئے اسٹیٹ بینک کا مربوط ایس ایم ایس سسٹم

05/03/2026
05/03/2026

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ میں فیکلٹی بھرتیوں کے طریقہ کار سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہارات اور ان کے تحت شروع کیے گئے بھرتی کے عمل کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس سردار محمد اعجاز خان پر مشتمل سنگل بنچ نے رٹ پٹیشن بعنوان ہارون الرشید وغیرہ بنام یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ میں سنایا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یونیورسٹی کی جانب سے مورخہ 3 دسمبر 2025 اور 8 جنوری 2026 کو فیکلٹی کی مختلف آسامیوں کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات قانون کے منافی ہیں اور ان کے ذریعے شروع کیا گیا بھرتی کا عمل آزاد جموں و کشمیر ریکروٹمنٹ ایکٹ 2021 اور ہائی کورٹ کے فیصلہ مورخہ 30 اکتوبر 2025 کے منافی ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مذکورہ اشتہارات کو کالعدم قرار دیا جائے، بھرتی کے جاری عمل کو روکا جائے اور فیکلٹی آسامیوں پر بھرتی شفاف اور قانون کے مطابق کی جائے۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ آزاد جموں و کشمیر ریکروٹمنٹ (تھرڈ پارٹی کے ذریعے) ایکٹ 2021 کے تحت بی پی ایس 7 اور اس سے اوپر کی تمام مستقل آسامیوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحان کسی معتبر اور آزاد تھرڈ پارٹی ادارے کے ذریعے کروانا لازمی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ قانون صرف سرکاری محکموں تک محدود نہیں بلکہ خودمختار اداروں اور جامعات پر بھی مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے، اس لیے یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ بھی اس قانون کی پابند ہے۔

عدالت نے مورخہ 3 دسمبر 2025 اور 8 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے اشتہارات اور ان کے تحت شروع کیا گیا سلیکشن پراسیس قانون کے تقاضوں کے مغائر قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا.

عدالت نے مزید کہا کہ ان دو اشتہارات کے علاوہ بھی قبل ازیں کیا گیا سلیکشن پراسیس جو کہ بی پی ایس 7 اور اس سے اوپر کی مستقل آسامیوں کے متعلق تھا، جیسا کہ 25 فروری 2026 کی فہرست بھی شامل ہے، جو تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے بغیر جاری یا جزوی طور پر مکمل ہوئی، اسے بھے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایت دی کہ فیکلٹی آسامیوں کے لیے نیا اور ازسرنو بھرتی کا عمل شروع کیا جائے جو آزاد جموں و کشمیر ریکروٹمنٹ (تھرڈ پارٹی کے ذریعے) ایکٹ 2021 کی سیکشن 4(1) کے تحت کسی مستند تھرڈ پارٹی ادارے کے ذریعے کیا جائے تاکہ بھرتیوں میں شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ سلیکشن بورڈز اور کمیٹیوں کی تشکیل بھی قانون کے مطابق اور غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے، اور بیرونی ماہرین کی مناسب نمائندگی شامل ہونی چاہیے تاکہ کسی قسم کے انتظامی اثر و رسوخ کو کم سے کم کیا جا سکے۔ سلیکشن بورڈ کا بنیادی کام امیدواروں کی میرٹ کی بنیاد پر جانچ پڑتال کر کے سفارشات مجاز اتھارٹی کو پیش کرنا ہے، جبکہ تقرری کرنے والی اتھارٹی کا کردار صرف سفارشات کے بعد شروع ہوتا ہے۔

عدالت نے حکومت آزاد جموں و کشمیر کو بھی ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر ریکروٹمنٹ (تھرڈ پارٹی کے ذریعے) ایکٹ 2021 کی سیکشن 5 کے تحت درکار قواعد و ضوابط ایک ماہ کے اندر مرتب کیے جائیں تاکہ مستقبل میں بھرتیوں کا عمل واضح قانونی فریم ورک کے تحت انجام دیا جا سکے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی آسامی کو فوری اور ہنگامی ضرورت کے تحت پر کرنا ناگزیر ہو تو اسے قانون کے مطابق عارضی بنیادوں پر بھرا جا سکتا ہے۔

فیصلہ کی مصدقہ نقل متعلقہ حکام کو عملدرآمد کے لیے ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

1️⃣ آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کی فیکلٹی بھرتیاں کالعدم قرار2️⃣ فیکلٹی بھرتیو...
05/03/2026

1️⃣ آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کی فیکلٹی بھرتیاں کالعدم قرار

2️⃣ فیکلٹی بھرتیوں میں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ لازمی — ہائی کورٹ نے اشتہارات اور سلیکشن پراسیس منسوخ کر دیا

3️⃣ بی پی ایس 7 سے اوپر تمام مستقل آسامیوں پر نیا بھرتی عمل شروع کرنے کا حکم، ریکروٹمنٹ ایکٹ 2021 پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

4️⃣ حکومت کو ایک ماہ میں قواعد بنانے کا حکم — میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے پر زور

03/03/2026

G9 karachi company

تحصیل دھیرکوٹ  ضلع باغ کے علاقےکیر نڑول والے عبدالغفار خان کے مکان کو آ گ  سے مکمل نذر آتش
02/03/2026

تحصیل دھیرکوٹ ضلع باغ کے علاقے
کیر نڑول والے عبدالغفار خان کے مکان کو آ گ سے مکمل نذر آتش

26/02/2026

اعلامیہ مشاورتی اجلاس
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9جون 2026 کی کال دے دی

26/02/2026

میں مولوی تو نہیں ، مولوی نما ہوں
سید سلمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ 😭

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923145610692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SRY Digital TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SRY Digital TV:

Share