29/06/2026
گرمیوں میں گرم کھانوں سے پرہیز کریں گھر دوپہر کے وقت سبزی بنائیں اب موسم کدو کا ہے دال چنا ڈال کر کدو بنائیں بچوں اور بزرگوں کیلئے نہایت مفید سبزی ہے اگر دیہاتوں کے ذائقے چاہیے تو ریسپی نوٹ کریں ۔
کدو ایک کلو
دال چنا آدھا گلاس
گھی/ کوکنگ آئل آدھا کپ
ٹماٹر ایک عدد باریک کٹا ہوا
پیاز تین عدد باریک کٹا ہوا
لہسن پیسٹ ایک چمچ
مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ہرا دھنیا حسب ضرورت
دال چنا بوائل کریں بلکل ہلکی آنچ پر دس گلاس پانی ڈال کر تھوڑا سا نمک ملا لیں پتیلی یا دیگچی میں آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر پیاز براؤن کریں اور لہسن پیسٹ ڈال دیں دو منٹ بعد دال چنا والا بوائل پانی آدھا کپ ڈال دیں پھر ٹماٹر ڈال کر بھونیں جب ٹماٹر پیسٹ کی حالت میں جائے تو ہلکا سا وہی دال والا پانی ڈال کے ساتھ کدو نمک مرچ دھنیا ہلدی زیرہ ڈال کر مکس کریں پھر دال والا پانی ایک گلاس ڈال کر مزید بھونیں پھر دال چنا اور دال والا پانی ڈال کر ایک گھنٹے کیلئے ہلکی آنچ پر پکنے دیں نوٹ کریں جو دال چنا والا پانی ہو اسے ضائع نہیں بلکہ استعمال کریں کھانے میں دوسرا جتنی ہلکی آگ پر دیر سے کھانا بنے گا اتنا ہی ذائقے دار ہوگا جب دال کدو تیار ہو جائے تو گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچ دھنیا کٹا ہوا اوپر ڈال دیں آپ نے شاید نوٹ کیا ہو ہماری دیہات کی مائیں بہنیں کھانا ہلکی آگ پر رکھ کر ساتھ گھر کے دوسرے کام بھی کرتی ہیں اور ساتھ کھانے بھی بناتی ہیں تو اس وجہ سے کھانے دیہات کے لذیذ ہوتے ہیں اگر آپ جلدی میں کھانا بنائیں گے بن تو جائے گا پر بدقسمتی سے بلکل بے ذائقہ بنے گا کچھ عورتیں جان چھڑانے کیلئے مختصر سے وقت میں کھانا بنایا اور گھر والوں کو کھلا دیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تسلی اور سکون سے کھانے بنائیں تاکہ کھانوں کے ذائقے برقرار رہیں اور لوگ گھروں کے کھانوں کو اہمیت دیں۔
تحریر و ریسپی » سانول آف نورا شریف بھکر
وسدے دیہات