03/09/2026
سرکاری اسکول ، معیاری اسکول 💖
اس بار جب کلاس نہم کا رزلٹ دیکھا تو واقعی حیرانگی کی حد نہ رہی گورنمنٹ شیخ جاسم بوائز ہائی اسکول بھریڑی کے ہونہار طالب علم کرامت علی نے علاقہ تھل کے تمام اسکولوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 529/555 نمبر حاصل کیے.
اس عظیم کامیابی پر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ شیخ جاسم بوائز ہائی اسکول بھریڑی جناب اعجاز حسین باقی صاحب ، کلاس انچارج محترم شیراز حسین بھریڑی (فزکس ٹیچر), جملہ اسٹاف ، طلبہ اور والدین کو مبارکباد 💜
جب میں نے رزلٹ کا بغور جائزہ لیا تو معلوم ہوا ہے کہ نہ صرف نمایاں نمبر لیکر کامیابی حاصل کی بلکہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 86 فیصد جبکہ بورڈ کی کامیابی کا تناسب 51 فیصد تھا جو کہ بہت اچھا رہا ،
مزید جب ہم تفصیل کیساتھ رزلٹ کو دیکھتے ہیں تو فزکس، ریاضی ، بائیولوجی ، کمپیوٹر سائنس، ترجمتہ القرآن مجید اور اسلامیات جوکہ بالترتیب کلاس انچارج شیراز حسین بھریڑی صاحب (STI SSE Physics), برکت علی بھٹی صاحب (SST Math), نعیم اللّٰہ خان صاحب (EST Math), مزمل ممتاز صاحب (STI SSE CS)، قاری اعجاز صاحب (EST Arabic) اور انور صدیقی صاحب (EST G) پڑھاتے رہے ان مضامین میں 100 فیصد رزلٹ رہا ،
اس کے علاؤہ علاقہ تھل میں انگریزی مضمون کا اس سے اچھا رزلٹ کبھی نہیں آیا اور اس پر تعریف بھی بنتی ہے جو کہ اس مرتبہ آیا اس میں 88 فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی جوکہ ایک نہایت ہی محنتی اور ایماندار شخصیت جناب محمد تقی سجاد صاحب (STI SSE English) انتہائی لگن کیساتھ پڑھاتے رہے ،
اس کیساتھ ساتھ کیمسٹری اور اُردو کا نتیجہ بھی 90 فیصد سے زائد رہا جو کہ محترم جناب عرفان خان صاحب (EST Science) اور جناب حاجی اعجاز صاحب (EST G)
پڑھاتے رہے ، اس بار کیمسٹری دہم کا رزلٹ نہایت ہی شاندار رہا اور تقریباً 21 اسٹوڈنٹس نے 90 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے ،
پہلے ہمیشہ پرائیویٹ ادارے ہی نمبر لیتے تھے لیکن اس بار سرکاری گورنمنٹ شیخ جاسم ہائی اسکول بھریڑی نے واقعی کمال کر دیا ہے ،
علاقہ تھل کے لوگوں سے گزارش ہے کہ سرکاری اسکول پر اعتماد کریں ،
💖