The Cricket Lab

The Cricket Lab Sports lover❤️

17/07/2026

Shaid bowler ko pasand ni aie baat😂

15/07/2026

Chatra batara delivery😅
vs

موسیٰ عزیز ❤️🏏بعض کھلاڑی اپنی کارکردگی سے متاثر کرتے ہیں، اور بعض اپنی شخصیت سے۔ موسیٰ عزیز اُن خوش قسمت بچوں میں سے ہے ...
15/07/2026

موسیٰ عزیز ❤️🏏

بعض کھلاڑی اپنی کارکردگی سے متاثر کرتے ہیں، اور بعض اپنی شخصیت سے۔ موسیٰ عزیز اُن خوش قسمت بچوں میں سے ہے جس کے اندر دونوں خوبیاں موجود ہیں۔

کافی عرصے سے اسے کھیلتے دیکھ رہا ہوں۔ عمر ابھی کم ہے، لیکن کھیل کے حوالے سے اس کا اعتماد، حوصلہ اور سمجھ اپنی عمر سے کہیں زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ ٹک ٹاک پر اچھی خاصی پہچان رکھنے کے باوجود نہ کوئی غرور، نہ دکھاوا۔ ہمیشہ ایک عاجز، ڈاؤن ٹو ارتھ اور خوش اخلاق بچہ نظر آیا۔

فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ TIP ہو یا کنگرہ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ، میں نے اسے ہر بار خود دباؤ والے میچز میں میدان میں اترتے دیکھا۔ ایک دو چھکے بھی لگائے، اور پوری ہمت سے اپنی ٹیم کے لیے کھیلا۔ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے، لیکن اصل کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ذمہ داری اٹھائے۔

پری کوارٹر فائنل میں آخری گیند پر شاندار کیچ پکڑ کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، اور پھر کوارٹر فائنل میں بھی آخری گیند پر مخالف ٹیم کو صرف دو رنز درکار تھے، بیٹسمین نے شاٹ کھیلا مگر گیند ہوا میں گئی اور کیچ ہو گیا۔ بعض لوگ اسے قسمت کہیں گے، لیکن میرا ماننا ہے کہ قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے۔ جو دباؤ میں بھی میدان نہیں چھوڑتے، کامیابیاں اکثر انہی کے حصے میں آتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ موسیٰ عزیز کو مزید کامیابیاں، عاجزی اور عزت عطا فرمائے۔ ایسے ہی محنت کرتے رہو، زمین سے جڑے رہو، ان شاء اللہ آگے بہت روشن مستقبل تمہارا انتظار کر رہا ہے۔

سیمی فائنل کے لیے دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں، چیمپئن! ❤️🏏

14/07/2026

hit

14/07/2026

السلام علیکم!آج بات اُس شخصیت کی، جس کی وجہ سے ہمارے کھلا بٹ کی کرکٹ برسوں زندہ رہی اور آگے تک چلتی رہی۔ وہ ہیں عمران بھ...
14/07/2026

السلام علیکم!
آج بات اُس شخصیت کی، جس کی وجہ سے ہمارے کھلا بٹ کی کرکٹ برسوں زندہ رہی اور آگے تک چلتی رہی۔ وہ ہیں عمران بھائی، جنہیں سب محبت سے مانی بھائی کہتے ہیں۔

میری اپنی آنکھوں دیکھی گواہی ہے کہ تقریباً پندرہ سے بیس سال تک انہوں نے چمن گراؤنڈ میں کرکٹ کو اس طرح سنبھالا کہ ہر شام گراؤنڈ آباد رہتا تھا۔ دس دس سلپس لگی ہوتیں، گراؤنڈ کے اندر بھی اور باہر بھی۔ ایک وقت میں پچاس ساٹھ لڑکے صرف کھیلنے کے لیے موجود ہوتے تھے۔

عمران بھائی نے عمران کرکٹ اکیڈمی کو ہمیشہ اپنی ذات سے بڑھ کر اہمیت دی۔ نہ کبھی اپنی بیٹنگ کی فکر کی، نہ بولنگ کی۔ ان کی سوچ صرف ایک تھی کہ بچے کھیلیں، سیکھیں اور آگے بڑھیں۔ اپنی جیب سے پیسے خرچ کیے، ہفتے کے صرف دس پندرہ روپے فیس رکھی، وہ بھی اکثر ہم جیسے شرارتی لڑکے دینے کے بجائے اُس دن چھٹی کر جاتے تھے۔

اس سفر میں نعیم بھائی نے بھی ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔ کبھی بیٹ لا دیا، کبھی بال دے دی۔ ان شاء اللہ نعیم بھائی پر بھی الگ سے ایک پوسٹ ضرور کروں گا۔

مانی بھائی کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اگر کوئی بچہ ایک دو دن گراؤنڈ نہ آتا تو شام کو سائیکل اٹھاتے اور سیدھا اُس کے گھر پہنچ جاتے۔ پوچھتے، “خیریت ہے؟ گراؤنڈ کیوں نہیں آ رہے؟ گھر میں کوئی مسئلہ تو نہیں؟” یہی وجہ تھی کہ انہوں نے صرف ایک ٹیم نہیں بنائی، بلکہ ایک خاندان بنایا۔

آج بھی وہ چمن گراؤنڈ میں صبح سویرے بچوں کو کرکٹ سکھا رہے ہیں۔ کچھ عرصے سے طبیعت ناساز رہتی ہے، اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے، لمبی عمر دے اور آسانیاں نصیب فرمائے۔

میرے نزدیک مانی بھائی صرف ایک کرکٹ کوچ نہیں، بلکہ ایک حقیقی سوشل ورکر ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے ذریعے نہ جانے کتنے نوجوانوں کو غلط صحبت اور برائیوں سے بچایا، انہیں ایک مقصد دیا اور ایک بہتر راستہ دکھایا۔

ایسے لوگ کسی بھی معاشرے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مانی بھائی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، انہیں صحت، خوشیاں اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

13/07/2026

یہ ہیں قیصر خان، ہم سب انہیں محبت سے “قیصر چاچو” کہتے ہیں۔میدان سے باہر نہایت دھیمی آواز، نرم لہجہ اور انتہائی شائستہ مز...
13/07/2026

یہ ہیں قیصر خان، ہم سب انہیں محبت سے “قیصر چاچو” کہتے ہیں۔

میدان سے باہر نہایت دھیمی آواز، نرم لہجہ اور انتہائی شائستہ مزاج۔ انہیں دیکھ کر کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا تھا کہ یہی شخص بلا ہاتھ میں لیتے ہی مخالف ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب بن جائے گا۔

جیسے ہی وہ کریز پر آتے، پھر نہ باؤلر کی شہرت دیکھی جاتی، نہ رفتار، نہ یہ کہ سامنے کون ہے۔ اس وقت صرف ایک چیز بولتی تھی… قیصر چاچو کا بلا۔

سچ کہوں تو مجھے قیصر چاچو کو ان کے عروج کے دور میں کھیلتے دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ میں نے انہیں ان کے کیریئر کے آخری حصے میں دیکھا، مگر تب بھی ان کے شاٹس میں وہی کلاس، وہی ٹائمنگ اور وہی اعتماد نظر آتا تھا۔

میرا ایک دوست، جس نے قیصر چاچو کو ان کے عروج پر کھیلتے دیکھا تھا، ایک دن مجھ سے کہنے لگا: “کھلابٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی کون ہے؟” میں نے چند نام لیے، تو اس نے فوراً کہا، “نہیں… قیصر چاچو۔ ان سے بڑا پلیئر کھلابٹ نے آج تک نہیں دیا۔”

وہ بتاتا تھا کہ جس نفاست اور آسانی سے قیصر چاچو چھکے لگاتے تھے، وہ دیکھنے کے قابل ہوتے تھے۔ خاص طور پر یارکر لینتھ کی گیند، جس پر اکثر بڑے بڑے بلے باز دفاع کرتے ہیں، قیصر چاچو اسے بھی اٹھا کر باؤنڈری کے پار پہنچا دیتے تھے۔ ان کی ٹائمنگ اور کلائیوں کا استعمال ہی ان کی اصل پہچان تھا۔

اللہ تعالیٰ نے ان کی کلائیوں میں ایسی طاقت رکھی تھی کہ گیند جب ان کے بلے سے لگتی تو سیدھی فضیل کلینک کی طرف جا گرتی، اور کئی بار سامنے تھانے کی طرف بھی۔ چاندنی چوک ہائی سکول میں لاہوری اور پنجابی ٹیم کے خلاف ان کی یادگار اننگز آج بھی پرانے کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوبصورت یاد ہے۔

میرے نزدیک قیصر چاچو ہمارے علاقے کے ان بہترین اور کم ذکر کیے جانے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں، جن کا نام آج بھی احترام سے لیا جانا چاہیے۔ 🏏❤️

1st Marhoom Gulab Khan Cross Single Wicket Tournament صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ ہمارے علاقے میں کرکٹ کی بحالی کی ایک خ...
13/07/2026

1st Marhoom Gulab Khan Cross Single Wicket Tournament صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ ہمارے علاقے میں کرکٹ کی بحالی کی ایک خوبصورت شروعات ثابت ہوا۔

جاوید جعفری اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے اپنے مرحوم بھائی کی یاد میں نہایت خلوص، محنت اور بہترین انتظامات کے ساتھ اس ایونٹ کو کامیابی سے مکمل کیا۔ کھیل میں ہلکی پھلکی نوک جھونک اپنی جگہ، لیکن مجموعی طور پر ٹورنامنٹ، فائنل اور اختتامی تقریب بہترین انداز میں منعقد ہوئی، جو قابلِ تعریف ہے۔

اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ سلسلہ یہیں نہ رکے۔ ہمارے علاقے میں کرکٹ پہلے ہی بہت کم ہو چکی ہے، اس لیے ایسے ٹورنامنٹس باقاعدگی سے ہوتے رہنے چاہییں تاکہ گراؤنڈز دوبارہ آباد ہوں اور نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع ملیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم گلاب خان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور جاوید جعفری اور ان کی پوری ٹیم کو اس خوبصورت کاوش کا بہترین اجر دے۔ آمین۔

Address

Kangra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Cricket Lab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share