Karachi Ka Beta

Karachi Ka Beta The Good News Karachi

11/05/2026

ڈویژنل سپرٹینڈنٹ آفس کراچی

10مئی 2026

پریس ریلیز

کراچی: پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کراچی کینٹ اسٹیشن پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن جناب جمشید عالم سمیت ریلوے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ایس کراچی جمشید عالم اور ریلوے افسران کی جانب سے “معرکۂ حق” کے شہداء اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے واک بھی کی گئی۔ تقریب کے دوران قومی یکجہتی، جذبۂ حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی جمشید عالم نے کہا کہ “معرکۂ حق” کی شاندار کامیابی کو آج ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور اس کامیابی نے خطے میں بہت سی چیزوں کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کی بدولت ہی ملک نے جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

جمشید عالم نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک مضبوط فوج کے بغیر جنگ نہیں لڑ سکتا، جبکہ پوری قوم کو اپنی افواجِ پاکستان پر فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریلوے سمیت پوری قوم ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

16/04/2026
16/04/2026

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں کراچی سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر، گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ریلوے عملے نے فوری طور پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن کو باقی ٹرین سے علیحدہ کر دیا، جبکہ مقامی افراد نے بھی بروقت مدد فراہم کی۔ اس بروقت کارروائی کے باعث آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا اور کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جاتا ہے۔ تمام مسافر محفوظ رہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔
ریلوے حکام نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ انکوائری کے بعد آگ لگنے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
پاکستان ریلوے ہر حال میں مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ایسے حالات میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بناتا ہے۔

02/04/2026

میئر کراچی مرتضٰی وہاب ناگن چورنگی پر عوام کے درمیان موجود۔
منافقین جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے رہینگے، اور ہم کام کرتے رہینگے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا۔

زیادہ تر سڑکیں صاف ہیں۔ صبح سے ہی میئر اور پوری انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کراچی والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Barrister Murtaza Wahab

Address

Karachi
75950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Ka Beta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category