Rehmanuddin Farooqui official

Rehmanuddin Farooqui official الحمدللہ رب العالمین

31/01/2026

‏‎‎ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

بے شک اللہ تعالیٰ بڑے گناہ معاف فرماتا ہے، تو تم مایوس نہ ہو، اور چھوٹے گناہوں پر عذاب دیتا ہے، تو تم مغرور نہ ہو۔

01/11/2024

جو علم کے باب میں بخل سے کام لیتا ہے، وہ تین میں سے کسی ایک صورت میں مبتلا ہو گا: یا تو اپنا علم بھول جائے گا، یا مر جائے گا اور اس کے علم سے کوئی فائدہ نہ اٹھا پائے گا اور یا پھر اس کی کتابیں ہی ضایع ہو جائیں گی!
امام سفیان ثوریؒ
(المجموع شرح المهذب، 1: 71)

زبردست سرپرائز!ماریہ (Maria) کو اس کے والد نے مسیحیت کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھیجا تھا۔ وہ خود بھی عیسائی مشنری تھی۔ بہت پ...
13/10/2024

زبردست سرپرائز!
ماریہ (Maria) کو اس کے والد نے مسیحیت کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھیجا تھا۔ وہ خود بھی عیسائی مشنری تھی۔ بہت پرجوش اور متعصب۔ خصوصاً اسلام کے حوالے سے۔ 10 سال وہ امریکا میں رہی اور تعلیم و تربیت سے فارغ ہوکر بطور مبلغہ کام کرتی رہی۔ اس دوران والد سے ویڈیو لنک پر ماریہ کا رابطہ رہتا۔ ایک ماہ قبل اس نے اچانک سر ڈھانپنا شروع کر دیا تو والد بہت خوش ہوئے اور کہا اچھا ہوا کہ تم نے راہبہ Nun بننے کا فیصلہ کر لیا۔ مگر والد کو معلوم نہیں تھا کہ کہانی کچھ اور ہے۔ جس کا والد کو بھی اندازہ ہوگیا تھا۔ دراصل ماریہ کا ٹکراؤ شیخ عثمان بن فاروق سے ہوگیا تھا۔ شیخ سے ملنے کی دیر ہوتی ہے، پھر کوئی عیسائیت کا کتنا بڑا پھنے خان ہو، چند منٹوں میں ڈھیر ہو جاتا ہے۔ ماریہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ اس نے شیخ کے ہاتھوں کلمہ پڑھ لیا اور پھر تثلیث کی یہ پرجوش داعیہ اب توحید کی مبلغہ بن گئی۔ ایک ماہ کے دوران ہی اس کی دعوت سے ایک لڑکی مسلمان ہوگئی۔ ماریہ گزشتہ دنوں 10 سال بعد اپنے والد سے ملنے آئی اور انہیں زبردست سرپرائز دیا۔ ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ والد نے بھی یہ کہہ کر اسے سرپرائز دیا کہ ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ تم مسلمان ہوچکی ہو اور ہمیں تم پر فخر ہے۔

13/10/2024

"ایک طالب علم نے امام احمد بن حنبل رحمه اللّٰه سے پوچھا:
کہ میں اگر کِسی کو نیکی کا حکم دوں، لیکن وہ نہ مانے تو؟
امام صاحب نے فرمایا:
تو اُسے چھوڑ دے، کہ اگر زیادہ اصرار کرو گے؛ تو امر بالمعروف پیچھے رہ جائے گا، اور تم اپنی ذات کا اثبات کرتے رہو گے!"
(الآداب الشرعية ١/٢٥٧)

بہت بڑے بزنس مین تھے
13/10/2024

بہت بڑے بزنس مین تھے

والدین کا قدر کیجئے
12/10/2024

والدین کا قدر کیجئے

12/10/2024

یا اللّٰہ تو رات کو جس طرح دن میں بدلتا ہے !!
اسی طرح ہماری پریشانیوں کو آسانیوں میں بدل دے!!
🤲 آمین ثم آمین 🤲

12/10/2024

مسند احمد میں ہے کہ سیدنا ابوبکرصدیق کے ہاتھ سے کوڑا گر جاتا تو کسی سے نہ کہتے کہ مجھے پکڑاؤ؛ فرماتے تھے: مجھے میرے خلیل علیہ السلام نے حکم دیا تھا کہ میں لوگوں سے کسی شے کا سوال نہ کروں!

(مجموع فتاویٰ ابن تیمیہ، 1: 182)

12/10/2024

"غلطی کی معذرت کر لینا؛ غموں کو زائل کر دیتا ہے، پریشانیاں مِٹاتا ہے، حَسد کو ختم کرتا ہے، اور رکاوٹیں دور کرتا ہے!"
امام ابن حبان رحمه الله
(روضة العقلاء : 250)

12/10/2024

میں نے مومن پر آنے والے مصائب و مشکلات اور ان کی حکمتوں پر غور کیا تو اس کا یہ مقصد سمجھ آیا کہ دل خدا کے دَر سے وابستہ رہے!

علامہ ابن الجوزی رحمہ اللّٰہ
(صيد الخاطر، ٤٠٢)

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehmanuddin Farooqui official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share