Kathore Malir Karachi

Kathore Malir Karachi Agriculture in the fertile land of Malir district and villages rural areas of Karachi city Province Sindh Pakistan

Agriculture Nature Social Malir Karachi Pakistan

03/09/2026

ملیر کاٹھور باغ کا تازہ ناریل توڑتے ہوئی دیسی طریقہ

03/09/2026

منگل کو انتظامیہ نے کراچی کے ضلع ملیر میں لوگوں کی نجی زمینوں پر بلڈوزر چلا کر فصلیں تباہ کر دیں اور سینکڑوں درخت گرا دیے۔ پولیس 10 افراد کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ شاہراہ بھٹو گزارنے کے لیے ان سے زبردستی ان کی آبائی زمینیں چھینی جا رہی ہیں۔ تفصیلات جانیے اس ویڈیو میں۔

29/08/2026

سندھ ضلع ملیر کراچی کے گرین بیلٹ اور گاؤں کو ایجوکیشن سٹی کے بلڈرز مافیا سے شدید خطرہ آؤ سب مل کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں 29/08/2026 بروز ہفتہ
رابطہ نمبر 03082958884
03212029374




















28/08/2026

سندھ ضلع ملیر کراچی کے گرین بیلٹ اور گاؤں کو ایجوکیشن سٹی کے بلڈرز مافیا سے شدید خطرہ آو سب مل کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں 29/08/2026 بروز ہفتہ
رابطہ نمبر 03082958884
03212029374




















28/08/2026

ملیر کے تاریخی دیہات، مقامی لوگ اور گرین بیلٹ خطرے میں

صدیوں سے ملیر میں آباد مقامی لوگ، جن کی تاریخ پاکستان کے قیام سے بھی پہلے کی ہے، آج آہستہ آہستہ اپنی زمینوں، گھروں اور تاریخی گوٹھوں سے محروم کیے جا رہے ہیں۔
2014 سے 2026 تک، صرف بارہ برسوں میں ترقی کے نام پر ملیر میں جو تباہی کی گئی ہے، وہ تاریخ میں ہمیشہ ایک مثال کے طور پر لکھی جائے گی۔ مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضے سے لے کر ان کے قدیمی گاؤں اور دیہات اجاڑنے تک، اس پورے عمل کو آنے والی نسلیں ضرور یاد رکھیں گی۔
ملیر کی شناخت اور اہمیت ہمیشہ سے اس لیے رہی ہے کہ یہ کراچی کی گرین بیلٹ ہے۔ لیکن آج اسی گرین بیلٹ کو تیزی سے تباہ کیا جا رہا ہے۔
اگر آج باقی رہ جانے والے دیہات، تاریخی گوٹھوں اور مقامی لوگوں کی زمینوں کے تحفظ کے لیے مزاحمت نہ کی گئی تو آنے والے چند برسوں میں مزید نئے منصوبوں کے نام پر ملیر کے باقی ماندہ دیہات بھی ختم کیے جا سکتے ہیں۔
ایجوکیشن سٹی فیز ٹو کے نقشے میں شامل پانچ دیہات بھی اسی خطرے کی زد میں ہیں۔
اسی سلسلے میں مقامی لوگوں کی جانب سے کل، 29 اگست کو احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقام ضیاء الدین یونیورسٹی لنک روڈ، ایجوکیشن سٹی دفتر کے سامنے مقرر کیا گیا ہے۔
ہم مقامی لوگوں، سول سوسائٹی، ماحولیاتی کارکنوں، طلبہ اور باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ملیر کی تاریخ، اس کے قدیمی دیہات، تاریخی گوٹھوں، مقامی لوگوں کی زمینوں اور اس کی گرین بیلٹ کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ملیر صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، یہ تاریخ، ثقافت، زراعت، قدرتی ماحول اور مقامی لوگوں کی شناخت ہے۔

ملیر کو بچانا، ہماری تاریخ اور آنے والی نسلوں کو بچانا ہے۔

سندھ ضلع ملیر شہر کراچی کے مضافاتی علاقوں کی گرین بیلٹ قدیمی گاؤں اور قبرستانوں کے لئے ایجوکیشن سٹی کے نام پر قبضہ آپ سب...
27/08/2026

سندھ ضلع ملیر شہر کراچی کے مضافاتی علاقوں کی گرین بیلٹ قدیمی گاؤں اور قبرستانوں کے لئے ایجوکیشن سٹی کے نام پر قبضہ آپ سب کو اس پروگرام کی دعوت دے جاتی ہے

Address

Karachi

Telephone

+923212629531

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kathore Malir Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kathore Malir Karachi:

Shortcuts

Share

Category