25/02/2023
سنو اے روح من !
تم میری خواہش نہیں ہو
خواہش پوری ہو جائے
تو طلب نہیں رہتی
تم میری عادت نہیں ہو
عادات بری بھی ہوتی ہیں
تم میری ضرورت بھی نہیں ہو
ضرورت پوری ہو جائے
تو دوسرے کی تلاش رہتی
تم میری دنیا نہیں ہو
دنیا تو فانی ہے ایک دن ختم ہو جائے گی
تم میری لاحاصل محبت ہو
جس کی طلب ہمیــــــــشہ رہتی ہے
تم میری سانس ہو
جس کے بعد اگلی سانس کا انتظار رہتا
تم میری جان ہو
جب تک جسم میں موجود ہے
ہم ساتھ ہیں
جب جسم سے نکلی ، کھیل ختم...!