Haseeb iqbal vlogs

Haseeb iqbal vlogs Nature, culture, and the journey beyond sharing the unseen beauty of landscapes, people, and traditions. Travel with meaning, explore with heart. ❤️

Join us as we capture breathtaking views and soulful stories from every corner of the world.

10/04/2025

یہ ویڈیو دیکھیں، کس طرح ایک ڈمپر والا جان بوجھ کر ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے انسان کو کچلتا ہوا گزر جاتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر آواز سنی جا سکتی ہے کہ یہ ظالم انسان دوبارہ ُکسی شخص کو روندتا ہے۔ مطلب ایک بار کچلنے کے بعد، جب لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ایک اور موٹر سائیکل سوار کو بھی روندتا ہوا فرار ہو جاتا ہے۔کیا یہ کراچی ہے؟ جہاں انسان کی جان کی کوئی قیمت نہیں؟ یہ ڈمپر اور ٹینکر والے روز کسی نہ کسی کو کچلتے جا رہے ہیں اور حکومت مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ نہ کوئی ایکشن، نہ کوئی روک ٹوک۔صرف اس سال کے اندر کراچی میں تقریباً 200 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں – کبھی ڈمپر کے نیچے، کبھی ٹینکر کے نیچے۔ لیکن سندھ حکومت آج تک ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا سکی۔کراچی، جو پورے پاکستان کو چلاتا ہے، جس کی محنت کش عوام دن رات محنت کر کے ملکی معیشت کو سہارا دیتے ہیں، ان کی جان و مال کی یہ قدر؟ یہاں نہ جان محفوظ ہے، نہ مال۔ روز چوریاں، ڈکیتیاں، ٹینکر مافیا، لاپرواہ ڈرائیور، اور حکومت مکمل بے حس۔ہاں، یہ سچ ہے کہ یہاں ڈمپر والے اور ٹینکر والے زندگیوں کو چھین رہے ہیں، اور وہ بھی کب؟ جب کہ دوسری طرف ڈاکو براہ راست لوٹ مار کرتے ہیں اور معصوم جانیں لے جاتے ہیں۔ وہ بھی اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیوں یہ سب کچھ ختم نہیں ہو رہا؟ کیوں حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟کراچی کو “شہرِ امن” بنانے کی باتیں کرنے والی حکومت کہاں ہے؟ وہ حکومت جو صرف کرپشن میں ملوث ہے، جو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی بجائے صرف اپنے مفادات کے پیچھے بھاگتی ہے۔ کبھی ٹینکر مافیا جان لے رہا ہے، کبھی ڈاکو لوٹ مار کر رہے ہیں، اور کبھی معصوم لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ یہ خبریں روزانہ آتی ہیں، لیکن حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے، بغیر کسی کارروائی کے۔کراچی والو! جاگوں! سوال کرو! حکومتی نمائندوں سے حساب لو! یہ تمہارا شہر ہے، تمہارا حق ہے کہ تمہاری جان و مال محفوظ ہو! حکومت کا گریبان پکڑو اور ان سے جواب طلب کرو!یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر اپنی آواز اٹھائیں، اپنے حقوق کے لیے لڑیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ کراچی کو امن کا شہر بنانا ہے تو اب غیرت جگانے کی ضرورت ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haseeb iqbal vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haseeb iqbal vlogs:

Share