Faizan e Chaphar Sharif

28/07/2026

صاحبزادہ قاری عمر دراز انور صاحب کی آستانہ عالیہ چپھڑ شریف خوشاب پر ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل میں خوبصورت انداز میں قرآن مجید کی تلاوت ۔ 26/7/2026

صاحبزادہ میاں نیاز احمد صاحب کی زیر سرپرستی آستانہ عالیہ چپھڑ شریف خوشاب پر ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل سے پہلے ختمِ قر...
28/07/2026

صاحبزادہ میاں نیاز احمد صاحب کی زیر سرپرستی آستانہ عالیہ چپھڑ شریف خوشاب پر ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل سے پہلے ختمِ قرآن مجید کی نشست ۔
26/7/2026

ان شاء اللّٰہ صاحبزادہ میاں نیاز احمد صاحب کی زیر سرپرستی آستانہ عالیہ چپھڑ شریف خوشاب پر  26 جولائی بروز اتوار ماہانہ گ...
22/07/2026

ان شاء اللّٰہ صاحبزادہ میاں نیاز احمد صاحب کی زیر سرپرستی آستانہ عالیہ چپھڑ شریف خوشاب پر 26 جولائی بروز اتوار ماہانہ گیارہویں شریف کی روحانی بابرکت محفل منعقد ہوگی ۔ آستانہ عالیہ چپھڑ شریف خوشاب سے وابستہ تمام عقیدت مند اور اہل علاقہ اس روحانی محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
منجانب ۔ صاحبزادہ میاں نیاز احمد صاحب

04/07/2026

محافل میں حاضری کا مقصد صرف بیٹھنا نہیں بلکہ کچھ سیکھنا اور سبق حاصل کرنا ہونا چاہیے۔ ہر محفل سے کچھ نہ کچھ سیکھ کر جائیں، کیونکہ علم حاصل کرنے کا عمل ماں کی گود سے قبر تک جاری رہتا ہے اور کبھی نہیں رکتا۔ہمیں ہر چیز سے سیکھنا چاہیے، چاہے وہ انسان ہوں، جانور ہوں، حشرات ہوں یا موسم۔ خاص طور پر اللہ پاک کی محفلوں اور اللہ کے حبیب ﷺ کے ذکر کی محفلوں میں شرکت سے ہدایت نصیب ہوتی ہے، فہم کھلتا ہے، دل نرم ہوتے ہیں اور راستے ہموار ہوتے ہیں۔اپنی عبادات میں ذکر و اذکار، درود پاک ، اللہ پاک کے محبوب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور ان کی اہلبیت سے محبت کو شامل کریں، کیونکہ یہ وہ اعمال ہیں جن پر کوئی خرچ نہیں آتا اور دونوں جہانوں کی کامیابی کا ذریعہ ہیں۔

03/07/2026

صاحبزادہ میاں نیاز احمد صاحب کا شہدائے کربلا اور اہل بیت اطہارؑ سے والہانہ عقیدت کا پیغام**
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محرم الحرام کا یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، استقامت اور حق پرستی کی وہ عظیم داستان یاد دلاتا ہے جو نواسہ رسول ﷺ، سیدنا امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے میدان کربلا میں رقم کی۔ یہ وہ عظیم قربانیاں ہیں جنہوں نے دین اسلام کو حیات نو بخشی اور قیامت تک کے لیے حق و باطل کے درمیان فرق کو واضح کر دیا۔
اہل بیت اطہارؑ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ان کی سیرت، ان کی تعلیمات اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی سربلندی، انسانیت کی خدمت اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔
آئیے، اس ماہِ غم میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں اور اہل بیت اطہارؑ کی محبت کو اپنے دلوں میں مزید راسخ کریں۔ ان کی یاد ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ باطل کے سامنے سر جھکانے کی بجائے حق کے لیے ڈٹ جانا ہی اصل کامیابی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اہل بیت اطہارؑ کی سچی محبت اور ان کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

02/07/2026

حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا یہودی کے حق میں فیصلہ اور منافق کا فیصلہ پر اعتراض ۔
مولانا عبد الحمید قادری صاحب ڈیرہ اسماعیل خان ۔

01/07/2026

اے ایمان والو ! صبر اور نماز کے ذریعے (مجھ سے) مدد چاہا کرو، یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ (ہوتا) ہے۔
صاحبزادہ قاری عمر دراز انور صاحب کا آستانہ عالیہ چپھڑ شریف خوشاب پر ذکرِ شہداء کربلا کی محفل میں خوبصورت انداز ۔ 28/6/2026

Address

Khushab

Telephone

+923154040310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faizan e Chaphar Sharif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faizan e Chaphar Sharif:

Share

Category