03/07/2026
خضدار کی گوشت منڈی میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کہ ضلع کی بڑی آبادی معاشی طور پر کمزور اور غریب طبقے پر مشتمل ہے، تاہم گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے غریب خاندان گوشت خریدنے سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔
متعدد قصاب سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے کے لیے تیار نہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر نگرانی کا فقدان نظر آتا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر اس حوالے سے عملی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی خضدار کے شہری اشیائے خورونوش خصوصاً گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں اشیائے ضروریہ خصوصاً گوشت کی قیمتوں پر سختی سے کنٹرول کیا جائے، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک فعال، دیانتدار اور جوابدہ انتظامی نظام قائم کیا جائے۔
Riaz Baloch YT