Innosent Doda

Innosent Doda Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Innosent Doda, Photographer, Lyari.

ایک 11 سالہ بچی کے کیس نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا، جب ایکسرے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کے منہ میں 81 دانت موجود...
26/05/2026

ایک 11 سالہ بچی کے کیس نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا، جب ایکسرے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کے منہ میں 81 دانت موجود ہیں۔ یہ ایک انتہائی نایاب طبی حالت ہے جسےہائپر ڈونشیا کہا جاتا ہے۔ عام طور پر انسان کے منہ میں 20 دودھ کے دانت ہوتے ہیں اور32 مستقل دانت ہوتے ہیں لیکن اس نایاب بیماری میں جسم اضافی دانت بنانا شروع کر دیتا ہے جو اکثر جبڑے کے اندر چھپے رہتے ہیں اور برسوں تک نظر نہیں آتے۔ ہائپر ڈونشیا میں جسم کے دانت بنانے والے خلیات غیر معمولی طور پر زیادہ فعال ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اضافی دانت بنتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات یہ دانت سیدھے منہ میں نہیں آتے بلکہ ہڈیوں کے اندر ہی رہ جاتے ہیں۔ اس حالت کی وجہ سے مریض کو کئی مشکلات ، جیسے کہ منہ میں شدید بھیڑ اور دانتوں کا ٹیڑھا پن، کھانے میں مشکل ، بولنے میں مسئلہ، درد اور سوجن، مسوڑھوں پر دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایسے کیسز میں اکثر ماہر سرجن پیچیدہ آپریشن کے ذریعے اضافی دانت نکالتے ہیں۔ بعض مریضوں میں یہ عمل کئی مراحل میں کیا جاتا ہے تاکہ جبڑے اور دانتوں کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ کیس اس بات کی مثال ہے کہ انسانی جسم کبھی کبھی ایسی حیران کن تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جن کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ ہائپر ڈونشیا اگرچہ بہت نایاب ہے، لیکن یہ طبی دنیا کے لیے ایک اہم ریسرچ موضوع بھی ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے ہوگئے، وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ ...
25/05/2026

پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے ہوگئے، وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا ہے کہ چینی کمپنیاں اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کریں، کراچی میں خصوصی اکنامک زون میں انہیں تمام تر سہولیات دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دوران پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔چین کے شہر ہانگژو میں منعقدہ پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی، خصوصی اقتصادی زونز، کانکنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضے اور امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری، مہارت اور مشترکہ ترقی درکار ہے، جبکہ اربوں ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ کوئی بیرونی طاقت ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی ہے۔ایرانی خبر ایجنسی ک...
10/05/2026

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ کوئی بیرونی طاقت ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شرکت پر فٹبال فیڈریشن نے ردعمل دیا اور کہا کہ میگا ایونٹ کے باضابطہ آغاز میں تقریباً 1 ماہ باقی ہے۔فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ ایرانی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کی بھرپور تیاری کر رہی ہے، تربیتی کیمپ ٹیم کی ترکیہ روانگی تک جاری رہے گا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیڈریشن نے کہا کہ ایرانی فٹبال ٹیم اپنی اہلیت سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، کوئی بیرونی طاقت ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی۔خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ کپ میں یقینی شرکت کریں گے لیکن میزبان کو ہمارے تحفظات کو مدنظر رکھنا ہوگا، میزبان نے میزبانی کے آداب نہیں سیکھے تو ہم اسے دوسری زبان میں سکھائیں گے۔

*🚨پاکستان اور بنگلادیش کو دبائیں گے تو کرکٹ تباہ ہوگی: ناصر حسین آئی سی سی پر برس پڑے*سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی آئ...
06/02/2026

*🚨پاکستان اور بنگلادیش کو دبائیں گے تو کرکٹ تباہ ہوگی: ناصر حسین آئی سی سی پر برس پڑے*

سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے۔

ناصر حسین نے کہا کہ اگر بنگلا دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیتا ؟ آئی سی سی کو بنگلا دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہوگا۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھاکہ بنگلا دیش اپنی بات پر قائم ہے، وہ اپنے کھلاڑی کے لیے کھڑے ہوئے، پاکستان نے بنگلا دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا ،کسی کو کھڑا ہوکر یہ ضرور کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہوئی،اب ہم کرکٹ کھیل لیں۔

ناصر حسین نے مزید کہا کہ بھارت نے اچانک سے مستفیض کو سیاسی دباؤ کی وجہ سے باہر کردیا،کرکٹ میں سیاست آگئی ،کبھی آپ ہاتھ نہیں ملاتے کبھی ٹرافی نہیں لیتے، اگر آپ پاکستان اور بنگلا دیش کو دبائیں گے تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی، پاکستان اتنی پابندیوں کے باوجود اتنا اچھا پرفارم کرتا ہے۔
゚viralシalシ

03/02/2026
 ゚viralシalシ
02/02/2026

゚viralシalシ

ایرانی فوج کو ایک ہزار ڈرونز پر مشتمل نئی کھیپ موصول ہو گئی۔ جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ قرار دی جا رہی ہے...
02/02/2026

ایرانی فوج کو ایک ہزار ڈرونز پر مشتمل نئی کھیپ موصول ہو گئی۔ جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق موصول ہونے والے ڈرونز ایرانی فوج کی مختلف برانچز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ تاکہ انہیں آپریشنل ضروریات کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام خطے میں موجودہ خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ ایرانی فوج نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی تیاریوں کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ نئی ڈرون کھیپ کی شمولیت سے ایران کی دفاعی حکمت عملی مزید مؤثر ہو گئی ہے اور مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
゚viralシalシ #

31/01/2026

FTC NICl building korangi road par Aag Lagh G*i hai
31 01 2026

Allah Khair kare...Aameen ゚viralシalシ

*🛑 دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنائی جائے گی، دبئی حکومت کا اعلان**دبئی ایک بار پھر دنیا کے سونے اور زیورات کے مرک...
29/01/2026

*🛑 دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنائی جائے گی، دبئی حکومت کا اعلان*

*دبئی ایک بار پھر دنیا کے سونے اور زیورات کے مرکز کے طور پر چمکے گا۔*

*دبئی کے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح*

*دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ جلد شروع کی جائے گی۔*

*سونے سے بنائی جانے والی منفرد سڑک*

*دبئی کا گولڈ ڈسٹرکٹ میں نیا سیاحتی مقام*

*سونے کا شہر قرار دینے والا دبئی منفرد تجربے کے لیے تیار، منصوبے اور ڈیزائن مرحلہ وار سامنے آئیں گے، 1000 سے زائد ریٹیلرز کے ساتھ نیا مرکز تعمیر ہوگا۔*

*ریٹیل، ہول سیل، سرمایہ کاری سب ایک جگہ جمع ہوں گے، مکمل سونے اور زیورات کی ویلیو چین ایک جگہ اکھٹے ہوں گے، سونا دبئی کی شان اور تجارتی ورثے کی علامت ہے، اماراتی حکام*

https://whatsapp.com/channel/0029Vb4Ifs7I1rcoXuhtVY0h

Address

Lyari

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Innosent Doda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Innosent Doda:

Share

Category