OneVoice News

OneVoice News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from OneVoice News, Machiwal.

10/12/2021

ویلڈن

10/12/2021
علائو الدین کی پیدائش"=======پاکستان کے مقبول اداکار علائوالدین 10 دسمبر 1920ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ابتدا میں انہو...
10/12/2021

علائو الدین کی پیدائش"
=======
پاکستان کے مقبول اداکار علائوالدین 10 دسمبر 1920ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ابتدا میں انہوں نے گلوکاری کے میدان میں قسمت آزائی کرنی چاہی مگر ان کی فلمی زندگی کا آغاز سے اداکاری سے ہوا اور یہی شعبہ ان کی پہچان بن گیا۔

علائو الدین نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ممبئی سے کیا اور وہاں سنجوگ، نمستے، لیلیٰ مجنوں اور میلہ میں کام کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے جہاں ان کی پہلی فلم پھیرے تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شہری بابو، محبوبہ، محل، انوکھی، وعدہ، انتقام، پاٹے خان، پینگاں، مرزا صاحباں، حمیدہ، آدمی، مجرم اور متعدد دوسری فلموں میں کام کیا تاہم فلم کرتار سنگھ کے ٹائٹل رول میں تو انہوں نے اداکاری کی انتہا کو چھولیا۔ اس کے بعد مہتاب اور بدنام میں ادا کئے ہوئے کرداران کی پہچان بنے۔ علائو الدین نے مجموعی طور پر 319 فلموں میں کام کیا جن میں سے 194 فلمیں اردو میں اور 125 فلمیں پنجابی میں بنائی گئی تھیں۔

علائو الدین نے مجموعی طور پر آٹھ مرتبہ نگار ایوارڈز حاصل کیا۔ انہیں ’’پاکستان کا عوامی اداکار‘‘ کہا جاتا تھا۔ ٭13 مئی 1983ء کو اداکار علائوالدین لاہور میں وفات پاگئے اور گلبرگ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔.!!!

سوار محمد حسین (نشان حیدر) کی شہادت"==========10 دسمبر 1971ء کو پاکستان آرمی کے جوان سوار محمد حسین نے شکرگڑھ کے محاذ پر...
10/12/2021

سوار محمد حسین (نشان حیدر) کی شہادت"
==========
10 دسمبر 1971ء کو پاکستان آرمی کے جوان سوار محمد حسین نے شکرگڑھ کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔ سوار محمد حسین 18 جون 1949ء کو ڈھوک پیر بخش نزد ماتلی ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے جس کا نام بدل کر اب ڈھوک محمد حسین جنجوعہ رکھ دیا گیا ہے۔

سوار محمد حسین 3 ستمبر 1966ء کو پاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوئے اور ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دینے لگے۔ دسمبر 1971ء میں وہ ظفر وال اور شکر گڑھ کے محاذ جنگ پر گولہ بارود کی ترسیل کرتے رہے اور کٹھن اور پرخطر مہمات میں پاک فوج کے گشتی دستوں کے ساتھ ساتھ رہے۔ 10 دسمبر 1971ء کو انہوں نے موضع ہرڑخورد میں دشمن کی موجودی کا پتا چلایا اور اس کی اطلاع فوراً اپنے یونٹ کے افسران کو دی‘ پھر وہ خود یکے بعد دیگرے اپنی ایک ایک ٹینک شکن توپ کے پاس پہنچے اور دشمن کی صحیح نشاندہی کرتے ہوئے توپچیوں سے فائر کرواتے رہے‘

جس کے نتیجے میں دشمن کے 16 ٹینک تباہ ہوئے۔ اسی شام کو جب وہ اپنے ایک ریکائل لیس رائفل بردار کو دشمن کے ٹھکانے دکھا رہے تھے کہ ایک مشین گن کی گولیوں کی بوچھاڑ نے ان کا سینہ چھلنی کردیا اور وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ سوار محمد حسین کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر کا اعزاز عطا کیا۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے’’جوان‘‘ تھے۔ سوار محمد حسین کی میت کو پہلے شکرگڑھ میں امانتاً دفن کیا گیا پھر اسے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ میں منتقل کردیا گیا۔

میجرسوار محمد حسین شہید کا نشان حیدر کا اعزاز 3 فروری 1977ء کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ان کی بیوہ نے حاصل کیا۔.!!!!

نوجوان صحافی قاسم گجر کی تھانہ دولت نگر میں DSPحافظ امتیاز صاحب سے ملاقات اس موقع پر محررتھانہ دولت نگر فقرحسین بھی موجو...
10/12/2021

نوجوان صحافی قاسم گجر کی تھانہ دولت نگر میں DSPحافظ امتیاز صاحب سے ملاقات اس موقع پر محررتھانہ دولت نگر فقرحسین بھی موجود

اتحادسیکورٹی گروپ دولت نگر
10/12/2021

اتحادسیکورٹی گروپ دولت نگر

تمام اہل ایمان کو جمعہ مبارک ہو
10/12/2021

تمام اہل ایمان کو جمعہ مبارک ہو

Address

Machiwal

Telephone

+923014392397

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OneVoice News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share