13/09/2026
اہم مشاورتی اجلاس — آسوگوٹھ ویلفیئر و یونٹی کمیٹی
الحمدللہ! آسوگوٹھ ویلفیئر اور یونٹی کمیٹی کے زیرِ اہتمام علاقے کے معزز بزرگوں، نوجوانوں اور ذمہ داران کے ساتھ ایک نہایت اہم، کامیاب اور بامقصد مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے دیرینہ مسائل اور آئندہ کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس اہم اجلاس کی صدارت آسوگوٹھ ویلفیئر کے صدر جناب زاہد تاج صاحب نے کی، جبکہ جنرل سیکریٹری جناب احسان بلوچ صاحب اور کزانچی جناب جمیل بلوچ صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اسی طرح یونٹی کمیٹی کی جانب سے جناب رمضان قریشی صاحب، جناب شاہد تاج صاحب، ملا یاسین بلوچ صاحب جناب زبیر بلوچ صاحب اور جناب خیر بخش بلوچ صاحب نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں وسیم بھائی، ماسٹر ندیم صاحب، پی جی نیازی صاحب سمیت علاقے کے دیگر معززین، بزرگوں اور نوجوانوں نے بھی شرکت کرکے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔
اجلاس میں زیرِ بحث اہم امور
علاقے میں جاری سیوریج لائن کے کام، پانی کے مسائل، اسٹریٹ لائٹنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بالخصوص علاقے میں پیور بلاک کے کام کا آغاز آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے، جس کے حوالے سے اس کی نگرانی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام دوستوں نے مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری ادا کرنے اور بھرپور تعاون کا عزم کیا۔
اجلاس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات سمیت علاقے کی فلاح و بہبود، ترقی اور دیگر اہم اجتماعی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
تمام شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آسوگوٹھ ویلفیئر اور یونٹی کمیٹی علاقے کے اجتماعی مفاد، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
آخر میں تمام معزز شرکاء نے اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ان شاء اللہ تعالیٰ، آسوگوٹھ ویلفیئر اور یونٹی کمیٹی کی جانب سے مستقبل قریب میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کے انعقاد کا بھی ارادہ ہے، جس میں علاقے کی ترقی، فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
اتحاد، اتفاق اور خدمتِ خلق ہی ہماری پہچان ہے۔
آسوگوٹھ ویلفیئر 🤝 یونٹی کمیٹی
علاقے کی ترقی — سب کی ذمہ داری