Usama.Insensitive.Spectator

Usama.Insensitive.Spectator Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Usama.Insensitive.Spectator, Mandi Bahauddin.

SANAM TOYS LAHOREصنم ٹوائز لاہور دکان نمبر 3 گجر گلی بشارت سینٹر سدا کاراں بازار اندرون موچی گیٹ لاہور کسی بھی قسم کی مع...
05/03/2024

SANAM TOYS LAHORE
صنم ٹوائز لاہور دکان نمبر 3 گجر گلی بشارت سینٹر سدا کاراں بازار اندرون موچی گیٹ لاہور کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے اس نمبر پر واٹس ایپ کریں
Ph:042 37657121
0313 1760001 USAMA SHEIKH

07/08/2023

اب درد سے قبر تک

اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے ۔۔۔۔۔۔ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا انعقاد کیا راستے میں ان ...
29/11/2022

اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے ۔۔۔۔۔۔
ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا انعقاد کیا
راستے میں ان کا گزر ایک سرنگ سے ہوا جس کے نیچے سے بس ڈرائیور پہلے بھی گزرتا تھا
سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی
ڈرائیور نے نہیں روکا کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی
لیکن اس بار بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کر درمیان میں پھنس گئی
جس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے
بس ڈرائیور کہنے لگا
ہر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟
ایک آدمی نے جواب دیا:
سڑک پکی ہو گئی ہے اس لیے سڑک کی سطح تھوڑی بلند ہو گئی ہے
وہاں رش لگ گیا
ایک شخص نے بس کو باہر نکالنے کے لیے اپنی کار سے باندھنے کی کوشش کی لیکن ہر بار رگڑ کی وجہ سے رسی ٹوٹ جاتی
کچھ نے بس کو کھینچنے کے لیے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا
اور کچھ نے کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا
ان مختلف تجاویز کے درمیان
ایک بچہ بس سے اترا اور کہا:
میرے پاس حل ہے!
اس نے کہا:
پروفیسر صاحب نے ہمیں پچھلے سال ایک سبق دیا تھا اور کہا تھا
ہمیں اپنے اندر سے غرور و تکبر نفرت، خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیے جن کی وجہ سے ھم لوگوں کے سامنے پھولے ہوئے ہوتے ہیں
اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے اترنا شروع کر دے گی اور ہم باحفاظت گزر جائیں گے
بچے کے شاندار مشورے سے ہر کوئی حیران رہ گیا اور واقعی بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ (ٹنل) کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اور سب بحفاظت باہر نکل آئے
ہمارے مسائل ہم میں ہیں
ہمارے دشمنوں کی طاقت میں نہیں
اس لیے اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور باطل کی ہوا نکال دیں گے تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہوجائے گا
بس اپنے اندر کی غرور وتکبر و انا اور خود غرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو جائے گا۔۔۔

02/11/2022

میری پسندیدہ سابق گرل فرینڈ کو سالگرہ مبارک ہو۔
🕯️

02/11/2022

حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو

تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو۔🙃

یہ بددعا نہیں ۔ ! ♣️میں نے تمہیں کبھی بددعا نہیں دی۔ پر میرا دل کرتا ہے کہ تمہارا ایک پیارا سا بیٹا ہو۔ تم اُسے خوب لاڈ ...
13/10/2022

یہ بددعا نہیں ۔ ! ♣️

میں نے تمہیں کبھی بددعا نہیں دی۔
پر میرا دل کرتا ہے کہ تمہارا ایک پیارا سا بیٹا ہو۔ تم اُسے خوب لاڈ پیار سے پالو بڑا کرو۔ پڑھاؤ لکھاؤ ۔ اور لڑکپن میں اسے کسی لڑکی سے بے انتہا محبت ہوجائے۔ وہ لڑکی اس کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائے۔ اور اپنی محبت میں جکڑ لے اور پھر اچانک چار سالوں بعد وہ لڑکی اس سے بے وفائی کرلے۔ اور اُسے وہاں پر چھوڑ دے جب اُسے منزل بہت قریب نظر آرہی ہو اپنے سب خواب عنقریب پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہوں۔ تب وہ لڑکی اسے چھوڑدے۔اور کس اور کا ہاتھ تھام لے۔ اور تم اپنے بیٹے کا تڑپنا دیکھو۔ اُسے گُم سُم پاؤ۔ رات بھر رونے اور جاگنے کی وجہ سے اس کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دیکھو۔اس کی بیان نہ کرسکنے والی اذیت کو محسوس کرو اور پھر تم اپنی بے بسی اور نم آنکھ لئے سوچو کہ یہ سب پہلے بھی کبھی ہوچکا ہے۔ تمہارے دل میں میری تصویر جھلک پڑے۔ اور پھر تمہیں احساس ہو مکافاتٔ عمل کیا ہوتا ہے۔

میں نہیں چاہتا ایسا پر میرا دل چاہتا ہے 🌚💔💯

حالاکہ نفرت اُس کو تھی اُن لوگوں سے جو ساتھ دینے کی باتوں پر مکر جاتے تھے ۔ پر یہ کام وہ خود کر گی۔

17/08/2022

محنت اتنی کرو اتنی کرو کہ جیسے پانی میں ڈوبتا انسان بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتا ہے ، اندرکے آتش فشاں کو جگا دو ، شعلے بجھنے نہیں دینے 🔥🔥🔥🔥

مرد کے جذبات کو اگر ماحولیاتی تربیت سے دبایا نہ جائے تو فطرتاً وہ عورت کا سردار بننے کے بجائے "غلام" ہونا زیادہ پسند کرت...
15/08/2022

مرد کے جذبات کو اگر ماحولیاتی تربیت سے دبایا نہ جائے تو فطرتاً وہ عورت کا سردار بننے کے بجائے "غلام" ہونا زیادہ پسند کرتا ہے.

حسن "جس چیز میں بھی چھپا ہو" وہ انسان کو ضرور بہکاتا ہے۔❣️
15/08/2022

حسن "جس چیز میں بھی چھپا ہو" وہ انسان کو ضرور بہکاتا ہے۔❣️

13/08/2022

جب زندگی جھنڈ ہو تو جھنڈیاں لگا کر کیا کرو گے 🔥

11/08/2022

ایک دن ایک کتا جنگل میں بھٹک گیا،😲
تبھی اس نے دیکھا کہ ایک شیر اس کی طرف آ رہا ہے😨
کتے کی سانس رک گئی،😱
آج_تو_کام_تمام_میرا...😮
پھر اس نے اپنے سامنے کچھ ہڈیاں پڑی دیکھیں، وہ آتے ہوئے شیر کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا اور ایک سوکھی ہڈی کو چوسنے لگا، اور زور زور سے بولنے لگا،😎
واہ_شیر_کو_کھانے_کا_مزہ_ہی_کچھ_اور_ہے....
ایک اور مل جائے تو پوری دعوت ہو جائے، اور اس نے زور سے ڈکار ماری، اس بار شیر سوچ میں پڑ گیا،
اس نے سوچا...
،، یہ کتا تو شیر کا شکار کرتا ہے جان بچا کر بھاگنے میں ہی بھلائی ہے، اور شیر وہاں سے جان بچا کر بھاگ گیا، درخت پر بیٹھا ایک بندر یہ سب تماشہ دیکھ رہا تھا، اس نے سوچا یہ اچھا موقع ہے، شیر کو پوری کہانی بتا دیتا ہوں، شیر سے دوستی بھی ہو جائے گی اور اس سے زندگی بھر کے لیے جان کا خطرہ بھی دور ہو جائے گا، وہ فٹا فٹ شیر کے پیچھے بھاگا.😁
کتے نے بندر کو جاتے ہوئے دیکھ لیا اور سمجھ گیا کہ کوئی گڑبڑ ہے...😬!
ادھر بندر نے شیر کو پوری کہانی بتا دیا کہ کس طرح کتے نے اسے بیوقوف بنایا ہے، شیر زور سے دہاڑا، چل میرے ساتھ ابھی اس کا قلعہ قمع کرتا ہوں، اور بندر کو اپنی پیٹھ پر بیٹھا کر شیر کتے کی طرف چل پڑا...😑
کتے نے شیر کو آتے دیکھا تو پھر ایک بار کتے کو جان کی بن آئی، مگر پھر ہمت کر کے کتا اس کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا،اور زور زور سے بولنے لگا، بندر کو بھیجے ہوئے ایک گھنٹہ ہو گیا....
سالا_ایک_شیر_پھنسا_کر_نہیں_لا_سکتا۔۔۔۔۔۔😂
یہ سنتے ہی شیر نے بندر کو پٹک دیا اور واپس پیچھے بھاگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔😂😂😂

۔
۔
یہ تو تھا مذاق اب اصل بات کی طرف آتے ہیں۔۔۔۔۔😊
مشکل وقت میں اپنے اعتماد پر قابو رکھیں گھبرائیں نہیں......!!😇
یاد_رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔ 😮
ہمارے ارد گرد بہت سے بندر ہیں، ان کی شناخت کرنے کی کوشش کریں😍😂😂😂

اس دور میں لیلٰی زندہ ہوتی تو css کرتیاور پھر کسی بڑے بزنس مین سے شادی کرلیتی.مجنوں سے کہتیمیرے لئے مرجاؤ تم یہ دور پیسے...
10/08/2022

اس دور میں لیلٰی زندہ ہوتی تو css کرتی
اور پھر کسی بڑے بزنس مین سے شادی کرلیتی.
مجنوں سے کہتی
میرے لئے مرجاؤ تم
یہ دور پیسے اور سکیل سے عشق کرنے کا ہے۔
لیلٰی مجنوں کی کہانیاں بس اب کتابوں میں اچھی لگتی ہیں ۔
جن اداکاراؤں کی فلمیں دیکھ کر لوگ عشق سیکھتے تھے
ان سب نے حقیقت میں کسی بڑے بزنس مین یا کسی بوڑھے ارب پتی ڈاکٹر سے شادی کی۔
نوجوانوں
آنکھیں کھولو
محنت کرو آج کا محبوب اچھے سکیل یا بہترین کاروبار پیسے سے ہی قدموں میں آتا ہے۔
چاچا اللہ تینوں خوش رکھے ۔😁😉

Address

Mandi Bahauddin
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usama.Insensitive.Spectator posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share