Faisal's Views

Faisal's Views A page that is based on personal thoughts and experiences with wide range of selective content.

‏پرندے لوٹ آتے ہیں مگر یہ آدمی عابیؔذرا سے پر نکلتے ہی ٹھکانے چھوڑ دیتے ہیں
08/03/2025

‏پرندے لوٹ آتے ہیں مگر یہ آدمی عابیؔ
ذرا سے پر نکلتے ہی ٹھکانے چھوڑ دیتے ہیں

اگر آپ نے کسی ایک انسان کی زندگی خوبصورت بنائ ہے یا اس کی زندگی کے ایک درد کو کم کردیا ہے یا کسی ایک پرندے کو اسکے گھونس...
14/07/2023

اگر آپ نے کسی ایک انسان کی زندگی خوبصورت بنائ ہے یا اس کی زندگی کے ایک درد کو کم کردیا ہے یا کسی ایک پرندے کو اسکے گھونسلے کی طرف لوٹا دیا ہے تو آپکی زندگی بیکار نہیں گئ۔💙

30/04/2023

پچھلے دنوں خلیل الرحمان قمر صاحب ایک انٹرویو میں کہنے لگے: ”یہ معاشرہ بڑا منافق ہے میں جب چھوٹا تھا تو بڑا انا پرست تھا اور غربت کے باوجود کبھی بھی یوزڈ یا لنڈے کے کپڑے نہیں پہنتا تھا ایک بار میرے ابا کو کپڑے کا سوٹ گفٹ ملا تو میں نے اُن سے کہا مجھے کوٹ سلوانا ہے تو ابا جی نے اجازت دے دی اور ہاف سوٹ سے میں نے گول گلے والا کوٹ_سلوا لیا جس کا اُن دنوں بڑا رواج تھا۔۔
وہ کوٹ پہن کر مَیں چچا کے گھر گیا تو چاچی اور کزنز نے فَٹ سے پوچھا: ”اویے_خیلے_اے_کوٹ_کتھو_لیا_ای۔؟
میں نے کہا: ”سوایا ہے چاچی“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں لیکن اُن کو اعتبار نہ آیا خالہ اور پھوپھو کے گھر گیا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا میں گھر آیا اور کوٹ اُتار کر پھینک دیا اور رونے لگ گیا۔۔
حالات کچھ ایسے تھے کہ کوٸی بھی ماننے کو تیار ہی نہیں تھا کہ خیلہ بھی نیا کوٹ سلوا سکتا ہے۔۔
پڑھنے لکھنے اور جاب کے بعد جب میں ایک بنک کے بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کا ممبر بنا تو بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کی ایک میٹنگ میں اچھے سے ڈراٸی کلین کیا ہوا لنڈے کا کوٹ پہن کر گیا تو میرے کولیگز کوٹ کو ہاتھ لگا کر پوچھنے لگے: ”خلیل صاحب بڑا پیارا کوٹ اے کیہڑا برانڈ اے تے کھتو لیا جے؟ کلاتھ تے سٹیچنگ وی کمال اے “
مَیں نے بِنا کوٸی شرم محسوس کرتے ہوٸے کہا: ”بھاٸی جان لنڈے چوں لیا اے“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں پھر بھی اُن کو اعتبار نہ آیا۔۔ اور اب کی بار میں رونے کی بجاٸے ہسنے لگ گیا تھا۔۔۔

سچ ہے یہ معاشرہ بڑا منافق ہے غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ہے۔۔۔

15/04/2023


Taking a break from people is important, especially if they’re negative. It’s important to surround yourself with positive people.

So take a break. Fast from those who are negative.

ہمارے خون کے پیاسے پشیمانی سے مر جائیں اگر ہم ایک دن اپنی ہی نادانی سے مر جائیں اذیت سے جنم لیتی سہولت راس آتی ہے کوئی ا...
10/04/2023

ہمارے خون کے پیاسے پشیمانی سے مر جائیں
اگر ہم ایک دن اپنی ہی نادانی سے مر جائیں
اذیت سے جنم لیتی سہولت راس آتی ہے
کوئی ایسی پڑے مشکل کہ آسانی سے مر جائیں
ادھوری سی نظر کافی ہے اس آئینہ داری پر
اگر ہم غور سے دیکھیں تو حیرانی سے مر جائیں
بنا رکھی ہیں دیواروں پہ تصویریں پرندوں کی
وگرنہ ہم تو اپنے گھر کی ویرانی سے مر جائیں
اگر وحشت کا یہ عالم رہا تو عین ممکن ہے
سکوں سے جیتے جیتے بھی پریشانی سے مر جائیں

کہیں ایسا نہ ہو یا رب کہ یہ ترسے ہوئے عابد
تری جنت میں اشیا کی فراوانی سے مر جائیں
افضل خان
March 30, 2023

09/10/2022

یہ وقت ایسی بیزار نسل تیار کر رہا ہے
جیسے چلتی پھرتی لاشیں روبوٹ کی طرح دن گزارتے اور رات میں تھم سے جاتے ہیں اور اندر سے ایسے بے روح تنہا اور اکتائے ہوئے ہوتے جا رہے ہیں کہ کسی بھی وقت خود کو ختم کر لیں اور رتی برابر بھی فرق نہ پڑے🖤

12/09/2022

Campus for university programs
Superior group of colleges
Mandi Bahauldin

منزلیں اور بھی ہیں وہم و گماں سے آگے ہم کو کرنا ہے سفر قید مکاں سے آگے  20 Feb, 2022
10/09/2022

منزلیں اور بھی ہیں وہم و گماں سے آگے

ہم کو کرنا ہے سفر قید مکاں سے آگے
20 Feb, 2022

زندگی۔۔۔!نہ جانے کیوں یہ سب کے لیے یکساں نہیں ہے۔۔۔۔کہیں کوئی اس سے نظریں چراتا نظر آتا ہے تو کہیں یہ نظریں پھیر لیتی ہے...
14/08/2022

زندگی۔۔۔!
نہ جانے کیوں یہ سب کے لیے یکساں نہیں ہے۔۔۔۔کہیں کوئی اس سے نظریں چراتا نظر آتا ہے تو کہیں یہ نظریں پھیر لیتی ہے۔کسی کی آنکھ کے پردے پر پنکھا،رسی،ریل،زہر نہ جانے کیا کچھ گردش کر رہا ہے اور کسی کی آنکھوں میں اسے ایک بار پھر سے جی لینے کی حسرت سسکیاں لے رہی ہے۔زندگی کی چوکھٹ پر کھڑے ہوکر خودکشی جیسا فعل سر انجام دے کر بخوشی زندگی کو خیر باد کہنے والے اگر موت کی چوکھٹ پر کھڑے لوگوں کی آنکھوں میں زندگی کی طرف واپس لوٹ آنے کی حسرت دیکھ لیں تو رو پڑیں۔نہ جانے کیوں یہ جس کے پاس ہے اسے چاہیے نہیں اور جسے زندگی چاہیے اس کے لیے یہ بہت تھوڑی پڑتی جا رہی ہے۔۔
بہت ہی تھوڑی۔۔۔۔:-)
وہ لوگ جو بڑی سے بڑی آزمائش میں مبتلا ہو جانے کے بعد بھی زندگی سے بھرپور جملے کہہ کر دوسروں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنتے ہیں خدا انہیں اپنی امان میں رکھے🤍

اور حقائق بھی ہیں کچھ تلخ مگر
زندگی تیری حقیقت نہیں دیکھی جاتی

آمنہ قریشی
11 Aug 2022

"بہترین یادیں وہ  بھی ہیں جہاں ہم نے بدلے میں کسی کی توقع کیے بغیر کسی کی مدد کی ہو ۔ ❣" بائرن پلسیفر" 25 July 2022
03/08/2022

"بہترین یادیں وہ بھی ہیں جہاں ہم نے بدلے میں کسی کی توقع کیے بغیر کسی کی مدد کی ہو ۔ ❣

" بائرن پلسیفر"

25 July 2022

Address

Mandibahauddin
Mandi Bahauddin
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisal's Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisal's Views:

Share