27/10/2025
خراجِ تحسین
زندگی کے سفر میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے نقش وقت کے ساتھ مٹتے نہیں بلکہ نسلوں کے دلوں پر ہمیشہ روشن رہتے ہیں انہی باعزت اور محترم ہستیوں میں ایک نام ہے محترمہ بلبل شرین استانی صاحبہ کا جنہوں نے اپنی پوری زندگی تعلیم خدمت اور انسانیت کے نام وقف کر دی محترمہ بلبل شرین استانی صاحبہ اب ڈی جی اسکول تھوئی سے پینتیس سالہ تابناک تدریسی سفر مکمل کر کے ریٹائر ہو چکی ہیں یہ وہ لمحہ ہے جو ایک طرف فخر سے سر اُٹھاتا ہے اور دوسری طرف دل کو نم کر دیتا ہے آپ نے صرف بچوں کو پڑھایا نہیں بلکہ ان کے دلوں میں کردار صبر محبت اور انسانیت کے چراغ بھی روشن کیے آپ کا انداز تربیت آپ کی نرم گفتار اور ہر شاگرد کے ساتھ خلوص و محبت کا رشتہ آپ کو ایک ایسی مثال بناتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ڈی جی اسکول تھوئی آپ کی موجودگی میں صرف ایک درسگاہ نہیں رہی بلکہ علم و اخلاق کا گلزار بن گئی جہاں سے نکلنے والے شاگرد آج آپ کی محنت اور تربیت کے امین بن کر کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں بلبل شرین استانی صاحبہ آپ کا یہ سفر ہمارے لیے مشعل راہ ہے پینتیس سال قبل بویا گیا علم کا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے جو درجنوں نسلوں کو سائے ثمر اور روشنی دے رہا ہے ریٹائرمنٹ ایک اختتام نہیں بلکہ ایک نئے دور کی شروعات ہے ایک ایسا دور جو عزت دعاؤں اور محبتوں سے بھرا ہوا ہے ہم سب آپ کی عظیم خدمات پر فخر محسوس کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عزت خوشیوں اور اطمینان قلب کے ساتھ ایک طویل اور پُرسکون زندگی عطا فرمائے آمین بلبل شرین استانی صاحبہ آپ نے علم کو عبادت بنایا محنت کو وقار اور محبت کو اپنی پہچان سلام عقیدت سلام محبت