KHOW IMAGE

KHOW IMAGE 🙂

17/08/2026

مدینے کی ریاست — ایک تصور، ایک کردار

عمران خان کہا کرتے تھے کہ وہ پاکستان کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ مدینے کی ریاست صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ قربت، سادگی، انصاف اور خدمت کا نام ہے۔

یہی وہ تصور تھا جس کی ایک جھلک اس وقت نظر آتی تھی جب ایک وزیراعظم غیر ضروری پروٹوکول سے دور، عوام کے درمیان پہنچتا، خود گاڑی چلاتا، عام لوگوں سے ملتا، غریبوں کا حال پوچھتا اور ان کے مسائل اور مشکلات سنتا تھا۔

ہم پاکستان میں بھی ایسی ہی ریاست چاہتے ہیں، جہاں امیر اور غریب میں فرق نہ ہو، حکمران اور عوام کے درمیان فاصلے نہ ہوں۔ ہمارا لیڈر عوام کے درمیان بغیر غیر ضروری پروٹوکول کے جائے، ان کے مسائل سنے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہو۔

ہمیں ایسا ہی لیڈر چاہیے، جیسا جناب عمران خان صاحب تھے۔ یہی مدینے کی ریاست کا اصل تصور ہے—سادگی، انصاف، عوام سے قربت اور خدمت۔ یہی ہمارا مطالبہ ہے، اور کچھ نہیں۔

Suriya Bibi
Muhammad Sohail Afridi



پردیس کا سفر — مشکلات سے سکون تکآج مجھے پردیس، اپنے گھر اور اپنے ملک سے دور رہتے ہوئے تقریباً ایک سال ہو گیا ہے۔ جب میں ...
11/08/2026

پردیس کا سفر — مشکلات سے سکون تک
آج مجھے پردیس، اپنے گھر اور اپنے ملک سے دور رہتے ہوئے تقریباً ایک سال ہو گیا ہے۔ جب میں پہلی بار سعودی عرب آیا تو ابتدائی چار پانچ ماہ میرے لیے انتہائی مشکل تھے۔ بہت سی پریشانیاں، ذہنی دباؤ اور مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن ان تمام حالات کے باوجود میرے دل میں ایک امید ہمیشہ زندہ رہی کہ اللہ تعالیٰ ایک دن ضرور میرے لیے آسانی کا راستہ پیدا کرے گا اور مجھے ایسا مقام عطا کرے گا جہاں میرے دل کو سکون ملے گا۔
پردیس کی زندگی حقیقتاً آسان نہیں ہوتی۔ یہاں نہ ہر وقت رشتہ دار ساتھ ہوتے ہیں، نہ دوست، اور نہ ہی ہر شخص آپ کی پریشانی کو سمجھنے کے لیے موجود ہوتا ہے۔ یہاں ہر شخص اپنی زندگی اور اپنے مسائل کے لیے جدوجہد کر رہا ہوتا ہے۔ اسی لیے پردیس میں انسان کو سب سے پہلے اپنے رب پر بھروسہ، صبر اور حوصلہ رکھنا پڑتا ہے۔
الحمدللہ، وہ مشکل وقت بھی گزر گیا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں ایک اچھی کمپنی میں، ایک اچھی جگہ اور اچھے ماحول میں کام کر رہا ہوں۔ جو سکون اور اطمینان میں چاہتا تھا، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے عطا کیا۔ اس پر میں جتنا بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں، کم ہے۔
ان مشکل حالات میں میرے چچازاد بھائی جلال، جو کئی سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں، انہوں نے مجھے ایک موقع دیا، میرا حوصلہ بڑھایا اور میرے اعتماد کو مضبوط کیا۔ آخرکار ان کی کوششوں اور تعاون کی بدولت آج مجھے ایک اچھی کمپنی میں اچھی جاب ملی ہے۔ میں ان کے اس خلوص، محبت اور تعاون کا دل سے شکرگزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ خوش رکھے، 🤲
میرا ان تمام بھائیوں کے لیے ایک پیغام ہے جو نئے نئے سعودی عرب آ رہے ہیں:
شروع کی مشکلات دیکھ کر کبھی مایوس نہ ہوں۔ ہر نئے پردیسی کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ حالات بدلتے ہیں، راستے کھلتے ہیں اور ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔
پردیس مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن نہیں۔
بس اللہ پر یقین، صبر اور حوصلہ کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
جس رب نے مشکل وقت میں صبر دیا، وہی رب ایک دن آسانی بھی ضرور دیتا ہے۔ الحمدللہ۔ 🤲❤️

CheZon Nogram Mulkhow 🌱
08/08/2026

CheZon Nogram Mulkhow 🌱

اپر چترال کوراغ کے مقام پر شدید سیلاب اور دریائے یارخون میں طغیانی کے باعث چترال–شندور مین روڈ کئی مقامات پر متاثر اور ٹ...
04/08/2026

اپر چترال کوراغ کے مقام پر شدید سیلاب اور دریائے یارخون میں طغیانی کے باعث چترال–شندور مین روڈ کئی مقامات پر متاثر اور ٹوٹ چکی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بعض افراد پہاڑی راستوں سے گزرنے پر مجبور ہیں۔
تمام عوام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور اپنی و اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ موجودہ حالات میں مزید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیشِ نظر احتیاط انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
متعلقہ اداروں سے بھی اپیل ہے کہ متاثرہ سڑک کی فوری بحالی کے ساتھ ساتھ متبادل راستے کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کی آمدورفت بحال ہو اور مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور متاثرہ علاقوں کے حالات جلد معمول پر آئیں۔ آمین۔

Deputy Commissioner Upper Chitral
Suriya Bibi
PTI Khyber Pakhtunkhwa

چترالی حلوہ, شوشپ 😘
02/08/2026

چترالی حلوہ, شوشپ 😘

02/08/2026

اہلِ نوگرام کی فریاد، متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
موڑکہو نوگرام کے عوام گزشتہ کئی عرصے سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ گھروں میں کئی کئی دن پانی نہیں آتا، جس کی وجہ سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
سب سے زیادہ تکلیف ان گھروں کو ہے جہاں مرد موجود نہیں ہوتے۔ ایسی صورت میں خواتین کو دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے، جو نہایت مشکل، تکلیف دہ اور باعثِ تشویش ہے۔ یہ مسئلہ فوری توجہ کا متقاضی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ نوگرام کے بعض علاقوں میں پانی کی تقسیم بھی منظم طریقے سے نہیں ہو رہی۔ کچھ لوگ پانی کا بے دریغ اور بے ترتیب استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر گھروں تک پانی نہیں پہنچ پاتا۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانی کی منصفانہ اور منظم تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر گھر کو برابر پانی مل سکے اور کسی کو اس بنیادی حق سے محروم نہ رہنا پڑے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ اپر چترال سے منتخب پی ٹی آئی کی ایم پی اے ثریا بی بی بھی تاحال اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ اسی طرح ماضی کے منتخب نمائندوں نے بھی عوام کے اس بنیادی مسئلے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔
اہلِ نوگرام کی متعلقہ انتظامیہ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور تمام منتخب نمائندوں سے پُرزور اپیل ہے کہ اس مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی جیسی بنیادی سہولت میسر آ سکے۔

Suriya Bibi
Deputy Commissioner Upper Chitral
Pakistan Tehrek e Insaf Youth Wing Upper Chitral Officail PTI Khyber Pakhtunkhwa
Muhammad Sohail Afridi

موڑکھو رے وطھن زومتو تیئقہ ای نقشہ بیرائےوے اُوغو ژاغہ غیچ آسمانی تماشہ بیرائےہردی پَھت بیکو یار مہ نِکی لُوان کو سوم دو...
30/07/2026

موڑکھو رے وطھن زومتو تیئقہ ای نقشہ بیرائے
وے اُوغو ژاغہ غیچ آسمانی تماشہ بیرائے

ہردی پَھت بیکو یار مہ نِکی لُوان کو سوم دوم
اُولوئی تہ پاشیم ژان شاریکی بوئیکرہ کی بوم

مایون کی بیسام چھاغو باچین تہ گرزینہ گوم
گرزینہ گیتی تان بُلبُلو پوشاؤ اچی گوم

ملکو موژی مݰکی ژیبوسیان فلکو ݯھاران
کوتھیرو لے اِسپہ نو لینیان ملکو آفساران

برہنہ ہوتم سوری نو ہائے فلکو اوان
دایوس دنیو سار ننگ مو کورور یَہ رئینیو ورغان

زیارت خان زیرک المعروف سنوغرو ملنگ

.❤️😘🔥

شدید گرمی میں بے زبان مخلوق کا بھی خیال رکھیںگرمی کی شدت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس سخت موسم میں جہاں انسان گرمی اور پ...
26/07/2026

شدید گرمی میں بے زبان مخلوق کا بھی خیال رکھیں
گرمی کی شدت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس سخت موسم میں جہاں انسان گرمی اور پیاس سے پریشان ہے، وہیں بے زبان جانور اور پرندے بھی شدید تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔ بیابانوں، ویران علاقوں اور شہروں میں بے شمار جانور ایسے ہیں جنہیں نہ پانی میسر ہے اور نہ ہی خوراک۔
یاد رکھیں، یہ بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور ان پر رحم کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ آئیے عہد کریں کہ اپنے گھروں کی چھتوں، صحن، گلیوں اور محفوظ مقامات پر پرندوں کے لیے پانی کے برتن رکھیں، دانہ ڈالیں، اور جہاں ممکن ہو دوسرے جانوروں کے لیے بھی پانی اور مناسب خوراک کا انتظام کریں۔
یہ ایک چھوٹا سا عمل کسی بے زبان مخلوق کی جان بچانے کا سبب بن سکتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے ہاں عظیم اجر کا ذریعہ بھی۔ آئیں، رضاکارانہ جذبے کے ساتھ اس نیکی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ اس شدید گرمی میں کوئی پرندہ یا جانور پیاس اور بھوک سے نہ تڑپے۔


Address

Al Hufof
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KHOW IMAGE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share