Mera kechouri views

Mera kechouri views mera kechouri updates

11/08/2026

اول گُل او سیدا گُل سہ قصہ دا؟

10/08/2026

ہمارا تعلق ایسے منافق معاشرے سے ہے
جہاں اختلاف رکھو تو بدتمیزی، سچ بولو تو بے ادبی
چپ رہو تو منافقت، حقائق بتاؤ تو ناراضگی

سورج غروب ہونے کا منظر چمکنی موڑ پشاور 25.7.2026
25/07/2026

سورج غروب ہونے کا منظر چمکنی موڑ پشاور
25.7.2026

25/07/2026

مضبوط ارادے، خالص نیت اور وطن سے محبت ہی کامیاب قوموں کی پہچان ہیں۔

25/07/2026

بعض لوگ ذاتی مفادات کی خاطر دوسروں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں، یہ سوچ کر کہ کہیں وہ ہم سے آگے نہ نکل جائے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اخلاص، محنت اور نیک نیتی سے آگے بڑھنے والے نوجوانوں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ کامیابی ہمیشہ انہی کا مقدر بنتی ہے جو ہمت نہیں ہارتے۔

25/07/2026

کھیل کے میدان ویران کرکے کچھ لوگ آج بھی اپنی محدود سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں۔ سوچ بدلو اور اس جاہلانہ ذہنیت سے باہر نکلو بعض لوگ آج بھی ایسی گھٹیا حرکتوں کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ افسوس

24/07/2026

ہر فرد کو اپنے ملک اور اپنے علاقے کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، نہ کہ صرف تنقید کرنی چاہیے۔ حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب ہم سب اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں، مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ان کے حل میں بھی حصہ ڈالیں۔ ایک مضبوط قوم وہی ہوتی ہے جہاں ہر شہری اپنے حصے کی شمع روشن کرے۔

24/07/2026

da dubai da vizo sa msla da?

23/07/2026

تھانہ ارمڑ کی حدود میں آج ایک افسوسناک اقدام قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 23 جولائی 2026 کو دوپہر 1:20 بجے ارمڑ بالا، محلہ بھائی خیل میں پیش آیا، جبکہ مقدمہ اسی روز 2:05 بجے درج کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مجروح دلشاد ولد نور محمد (عمر 47 سال) نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) کی ایمرجنسی میں بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کا بیٹا سدیس ولد دلشاد مسلح ہو کر آیا اور انہیں قتل کی نیت سے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ کمر، بائیں پسلی، چھاتی اور دائیں ران پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔
مدعی کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور اسے نشہ کرنے سے منع کرنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے دفعہ 324 تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ارمڑ، ڈی ایس پی رحمان بابا اور انوسٹی گیشن ٹیم موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آپ میں سے اگر کسی نے حال ہی میں جہانگیرہ روڈ، صوابی میں واقع نایاب ٹریڈ ٹیسٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سے سعودی ...
23/07/2026

آپ میں سے اگر کسی نے حال ہی میں جہانگیرہ روڈ، صوابی میں واقع نایاب ٹریڈ ٹیسٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سے سعودی عرب کے لیے Takamol/SVP اسکل ویریفکیشن ٹیسٹ دیا ہے اور کامیاب ہوا ہے، تو براہِ کرم کمنٹ میں اپنی ٹریڈ، ٹیسٹ کی تاریخ اور اپنا تجربہ ضرور شیئر کریں تاکہ دوسرے امیدواروں کی رہنمائی ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں کو کامیابی، حلال روزگار اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰🤝🇸🇦

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera kechouri views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category