18/02/2026
📍 نلہڈ
ملک محمد نذر کی ایم پی اے پی پی 5 ملک اعتبار خان کھنڈا سے اہم ملاقات.
عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
نلہڈ میں ملک محمد نذر نے حلقہ کے رکنِ صوبائی اسمبلی ملک اعتبار خان کھنڈا سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں علاقہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوام کو درپیش مسائل اور فلاحی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ایم پی اے ملک اعتبار خان کھنڈا نے ملک محمد نذر کی عوامی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت باہمی مشاورت اور تعاون سے علاقہ کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ملاقات کے اختتام پر علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔