Click Balochistan

Click Balochistan آج کی بڑی خبر کوئٹہ سے۔
📡 Daily News from the Heart of Quetta Balochistan
Stay Informed.

بلوچستان میں تعلیمی بحران، طلبہ کو درپیش مسائل اور قومی شعور کی ضرورت پر بی ایس او شال زون کی مطالعاتی نشست۔بی ایس او شا...
06/07/2026

بلوچستان میں تعلیمی بحران، طلبہ کو درپیش مسائل اور قومی شعور کی ضرورت پر بی ایس او شال زون کی مطالعاتی نشست۔
بی ایس او شال زون کے زیرِ اہتمام بی ایس او پولی ٹیکنک کالج یونٹ کوئٹہ کی جانب سے ایک مطالعاتی نشست ڈپٹی یونٹ سیکرٹری صغیر بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جس میں سینئر رکن ظہیر بلوچ شریک ہوئے، جبکہ بی ایس او شال زون کے رہنما کبیر بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور تعلیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

مطالعاتی نشست میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ بلوچستان ایک طویل عرصے سے تعلیمی، معاشی اور انتظامی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ شرکاء نے کہا کہ تعلیم جیسے بنیادی شعبے کو مسلسل نظرانداز کیے جانے کے نتیجے میں بلوچستان کے نوجوان شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ صوبے کے بیشتر تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات، تدریسی وسائل، انتظامی بہتری اور معیاری تعلیمی ماحول سے محروم ہیں، جبکہ بدانتظامی، کرپشن، اقربا پروری اور ناقص منصوبہ بندی نے تعلیمی نظام کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

نشست میں بلوچستان کے سب سے بڑے تکنیکی تعلیمی ادارے، پولی ٹیکنک کالج کوئٹہ، کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ یہ ادارہ، جو صوبے کے نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کا ایک اہم مرکز ہونا چاہیے، خود بنیادی مسائل سے دوچار ہے۔ ہاسٹل میں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم دستیابی اس امر کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ تعلیمی ادارے حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں رہے۔

شرکاء نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک جانب تعلیمی ادارے زوال کا شکار ہیں، طلبہ بنیادی سہولیات اور بہتر تعلیمی ماحول سے محروم ہیں، جبکہ دوسری جانب حکومتی نمائندے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے بار بار بلوچ سیاسی طلبہ تنظیموں کے خلاف بے بنیاد، گمراہ کن اور حقیقت کے منافی بیانات دے کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تعلیمی بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ بلوچستان کا تعلیمی ڈھانچہ شدید مسائل سے دوچار ہے۔

مطالعاتی نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچ طلبہ کی سیاسی جدوجہد ہمیشہ تعلیم، شعور، جمہوری اقدار، قومی شعور، مطالعے کی روایت اور طلبہ کے اجتماعی حقوق کے گرد گھومتی رہی ہے۔

02/07/2026

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر حشمت لہڑی اور یونیسیف کے کمیونیکیشن آفیسر ضیاء سمالانی نے سینئر صحافی مرحوم زبیر احمد ابابکی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

میر عشمت لہڑی نے کہا کہ زبیر احمد ابابکی ایک مخلص، بااخلاق اور ذمہ دار صحافی تھے، جن کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ضیاء سمالانی نے بھی مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

02/07/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی زبیر ابابکی کے انتقال پر تعزیت، لواحقین سے فاتحہ خوانی

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے ڈیلی الجزیرہ کے چیف ایڈیٹر زبیر احمد ابابکی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سردار اختر جان مینگل نے زبیر ابابکی کے بیٹے محمد کریم ابابکی اور بھائی صہیب ابابکی ۔عمیر احمد ابابکی
اور چچا زاد یار محمد ابابکی۔ حاجی شکراللہ ابابکی سمیت دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بی این پی غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ مرحوم زبیر ابابکی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی انسانی حقوق سیکرٹری احمد نواز بلوچ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی باسط لہڑی، ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر حاجی میر وحید لہڑی، ضلع کوئٹہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر وائس مینگل، لالا عبدالغفار مینگل اور ملک عادل شاہوانی، رضا جان شاہی زئی، بہاول خان مینگل بھی موجود تھے.

جامعہ بلوچستان میں بزنس انکیوبیشن سینٹر کے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ چیلنج کپ اور گریجویشن تقریب کا انعقادکیاگیا۔جامعہ بلوچست...
02/07/2026

جامعہ بلوچستان میں بزنس انکیوبیشن سینٹر کے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ چیلنج کپ اور گریجویشن تقریب کا انعقادکیاگیا۔

جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر BICکے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ چیلنج کپ سیڈ گرانٹ مقابلہ اور بزنس انکیوبیشن پروگرام کوہورٹ-I اگست 2025 تا جون 2026کی گریجویشن تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔

تقریب میں انکیوبیشن پروگرام مکمل کرنے والے اسٹارٹ اپس نے اپنے کاروباری منصوبے جیوری کے سامنے پیش کیے، جن کا جائزہ جدت، کاروباری استعداد، مارکیٹ کی صلاحیت اور مالی پائیداری کی بنیاد پر لیا گیا۔ جیوری میں بینک اسلامی، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، ویمن چیمبر آف کامرس، آرٹیزن ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جامعہ بلوچستان کے نمائندے شامل تھے۔

تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کنیز فاطمہ، کوہورٹ-I کے مینٹرز بابر درانی اور محمد احمد نے بھی شرکت کی۔ بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرقان الحق صدیقی نے مرکز کی کارکردگی، کامیابیوں اور نوجوان کاروباری افراد کی سرپرستی کے عزم پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ORIC، پروفیسر ڈاکٹر سید مزمل بخاری نے کامیاب اسٹارٹ اپس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کاروبار کو وسعت دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر جیوری اراکین، اورجامعہ بلوچستان کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر محمد صادق سمالانی، رپورٹر عروبہ شہزاد، رضاکاروں اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کے عملے کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ کوہورٹ-I مکمل کرنے والے تمام اسٹارٹ اپس میں گریجویشن سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

سیڈ گرانٹ مقابلے میں رائزن بلس نے پہلی، مونٹولی ٹوکس نے دوسری جبکہ زارلکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب ٹیموں کو بالترتیب دو لاکھ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی سیڈ گرانٹس کے ساتھ گولڈ، سلور اور برونز ٹرافیاں بھی دی گئیں۔

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بلوچی اور براہوئی زبان کے معروف گلوکار استاد عبدالخالق فرہاد نے موسیقی ک...
02/07/2026

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بلوچی اور براہوئی زبان کے معروف گلوکار استاد عبدالخالق فرہاد نے موسیقی کے شعبے کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ 26 برس تک فن موسیقی سے وابستہ رہے، تاہم اب اس سفر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے سامعین سے معذرت بھی کی اور کہا کہ وہ آئندہ موسیقی کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔۔۔

28/06/2026

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔



# News

کوئٹہ: بجٹ تشہیر کے نام پر لاکھوں روپے کے اشتہارات، محکمہ اطلاعات پر سوالاتبلوچستان میں سرکاری اشتہارات کی تقسیم کا معام...
24/06/2026

کوئٹہ: بجٹ تشہیر کے نام پر لاکھوں روپے کے اشتہارات، محکمہ اطلاعات پر سوالات

بلوچستان میں سرکاری اشتہارات کی تقسیم کا معاملہ ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صوبائی بجٹ اجلاس کی تشہیر کے لیے محکمہ اطلاعات کی جانب سے تقریباً 80 لاکھ روپے کے اشتہارات جاری کیے گئے، جن میں سے بڑی تعداد ایسے اخبارات کو دی گئی جن کی عوامی رسائی اور اشاعتی حیثیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بلوچستان میں ہزاروں شہری خبروں اور معلومات کے حصول کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر انحصار کر رہے ہیں، سرکاری اشتہارات کی بڑی رقم چند ڈمی اخبارات پر خرچ کرنا وسائل کے مؤثر استعمال کے برعکس ہے۔

صحافتی حلقوں کے مطابق بجٹ اجلاس سے متعلق عوامی آگاہی مہم کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات اگر ڈیجیٹل میڈیا، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دیے جاتے تو کہیں زیادہ لوگوں تک معلومات پہنچ سکتی تھیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ دور میں سرکاری تشہیر کا مقصد عوام تک معلومات کی فراہمی ہونا چاہیے، نہ کہ صرف کاغذی کارروائی مکمل کرنا۔

ذرائع کے مطابق اشتہارات کی مد میں خرچ ہونے والی رقم تقریباً 80 لاکھ روپے تک پہنچتی ہے، تاہم اس حوالے سے محکمہ اطلاعات کی جانب سے باضابطہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

میڈیا نمائندوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے وابستہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کی تقسیم کے لیے شفاف پالیسی مرتب کی جائے، جس میں اخبارات، ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا کو ان کی رسائی، اثر و رسوخ اور ناظرین کی تعداد کے مطابق مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس معاملے پر محکمہ اطلاعات کا مؤقف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم خبر فائل ہونے تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔





22/06/2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ چیئرمین بالاچ قادر اور ابوبکر کلانچی کو تاحال کوئی سزا نہیں سنائی گئی اور انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

⁨ انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، چیئرمین بالاچ قادر اور ابوبکر کلانچی کو عمر قید کی سزا سنادی۔
22/06/2026

⁨ انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، چیئرمین
بالاچ قادر اور ابوبکر کلانچی کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عبدالسلام نامی شخص کو لائبہ ستار ناچاری کی رشتہ انکار پر والد عبدالستار کو قتل اور لائبہ ناچاری کو اغوا کر لیا۔اہل خانہ ...
22/06/2026

عبدالسلام نامی شخص کو لائبہ ستار ناچاری کی رشتہ انکار پر والد عبدالستار کو قتل اور لائبہ ناچاری کو اغوا کر لیا۔
اہل خانہ کی پریس کانفرنس۔

Address

Quetta City
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Click Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Click Balochistan:

Share