Ghizer clicks

Ghizer clicks Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghizer clicks, Rawalpindi.

12/05/2026

Advocate Safdar Ali Sherazi ❤️

نوجوان سیاسی رہنما و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی خلتی میں شاندار اور کامیاب انٹری۔طویل مشاور...
12/05/2026

نوجوان سیاسی رہنما و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی خلتی میں شاندار اور کامیاب انٹری۔

طویل مشاورت کے بعد نوجوانوں اور عمائدینِ خلتی نے صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ نے نوجوانوں اور عمائدینِ خلتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے

::

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جنرل الیکشن کے لیے ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان۔
11/05/2026

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جنرل الیکشن کے لیے ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان۔

گلگت کے نجی ہوٹل چنار باغ میں حلقہ غذر-II کے نوجوانوں کے ساتھ امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی، ایڈووکیٹ صفدر علی شیراز...
10/05/2026

گلگت کے نجی ہوٹل چنار باغ میں حلقہ غذر-II کے نوجوانوں کے ساتھ امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی، ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی کی ایک خصوصی اور پُروقار نشست منعقد ہوئی۔ اس اہم ملاقات میں حلقے کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور آنے والے انتخابات میں مکمل تعاون اور بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آج کی اس شاندار نشست میں نوجوانوں کی کثیر تعداد کے ساتھ علاقے کے معتبرین نے بھی شرکت کی اور ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی کی انتخابی مہم میں مکمل حمایت اور بھرپور کمپین چلانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبیدار ریٹائرڈ اقبال صاحب، صوبیدار شیر مدد صاحب، صوبیدار ظفر صاحب، صوبیدار شیر فراز صاحب اور حمزہ خان صاحب خصوصی طور پر شریک تھے۔

اس موقع پر حلقے کے عمائدین اور نوجوانوں نے واضح کیا کہ ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی کو کسی سیاسی ٹکٹ کی ضرورت نہیں، کیونکہ عوام کا اعتماد، نوجوانوں کی طاقت اور حلقے کی محبت ہی اُن کے لیے سب سے بڑا ٹکٹ اور اصل سرمایہ ہے۔

شرکاء نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد، عوامی حمایت اور نوجوانوں کے جوش و جذبے سے ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی ان شاء اللہ کامیابی حاصل کر کے گلگت بلتستان اسمبلی میں پہنچیں گے اور عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے خدمت کا نیا باب رقم کریں گے۔

ہم راہِ حق کے راہرو ہیں، منزل پہ ہی جا کر دم لیں گے
وہ سنگِ گراں جو حائل ہے، رستے سے ہٹا کر دم لیں گے

Advocate Safdar Ali SheraziSafdar Ali SheraziPTI Gilgit BaltistanPTI Islamabad

ایڈوکیٹ صفدر علی شیرازی صرف ایک نام نہیں، بلکہ خدمت، وفاداری اور عوامی اعتماد کی علامت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہ...
09/05/2026

ایڈوکیٹ صفدر علی شیرازی صرف ایک نام نہیں، بلکہ خدمت، وفاداری اور عوامی اعتماد کی علامت ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ سیاست اقتدار کا نہیں بلکہ خدمت کا نام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ خود کہتے ہیں “سیاست میرا پیشہ ہے، میں کوئی موسمی پرندہ نہیں ہوں۔ جتنی زندگی باقی ہے، اپنے لوگوں اور اپنے علاقے کی خدمت کرتا رہوں گا۔”
حلقہ دو کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ایڈوکیٹ صفدر علی شیرازی نے ہر مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا ساتھ دیا۔ چاہے سخت گرمی ہو یا سرد سرد راتیں، وہ ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہے۔ روڈز، بجلی، سگنلز اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے وہ ہر محاذ پر صفِ اول میں کھڑے نظر آئے۔ ان کی سیاست صرف نعروں تک محدود نہیں بلکہ عملی خدمت سے عبارت ہے۔
انہوں نے اپنی کامیاب وکالت کو چھوڑ کر عوامی خدمت کا راستہ اختیار کیا، کیونکہ وہ اپنے علاقے کی محرومیوں اور پسماندگی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک ایسا راستہ چُنا جو خدمت، قربانی اور عوامی فلاح کا راستہ ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی سیاست وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل مشن ہے۔
ایڈوکیٹ صفدر علی شیرازی کا کہنا ہے کہ
"میں سیاسی میدان میں اچانک یا وقتی فائدے کے لیے نہیں آیا، بلکہ یہ میرا پیشہ ہے، میری تعلیم ہے اور میری سوچ ہے۔ آخری سانس تک اپنے لوگوں اور اپنے علاقے کی خدمت کرتا رہوں گا۔ مجھے اپنے عوام پر مکمل اعتماد ہے، میرے لوگ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان شاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔"
آج وقت آ چکا ہے کہ عوام ایسے مخلص، باکردار اور خدمت گزار نمائندے کا ساتھ دیں جو ہر حال میں اپنے علاقے اور اپنے لوگوں کے لیے کھڑا رہا۔ ان شاء اللہ عوامی طاقت اور اعتماد کے ساتھ کامیابی ضرور ملے گی۔۔۔!
انشااللہ

Advocate Safdar Ali Sherazi Safdar Ali Sherazi PTI Gilgit Baltistan PTI Islamabad

Congratulations To abdul Jahan Qarabash Sir
08/05/2026

Congratulations To abdul Jahan Qarabash Sir

ایڈوکیٹ صفدر شیرازیصوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصافمیرے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ میں...
08/05/2026

ایڈوکیٹ صفدر شیرازی
صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف

میرے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے جا رہا ہوں، جس میں کوئی صداقت نہیں۔

میں پاکستان تحریک انصاف کا وفادار کارکن تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی پارٹی مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ٹکٹ دے گی، اور انشاءاللہ میں اپنی بھرپور محنت، لگن اور عوامی حمایت سے پارٹی کو یہ نشست جتوا کر دوں گا۔

جو عناصر سوشل میڈیا پر اس قسم کی بے بنیاد باتیں پھیلا رہے ہیں، وہ دراصل میرے خلاف ایک منظم سازش کر رہے ہیں۔ میں اپنے تمام کارکنان اور سپورٹرز سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف پارٹی پالیسی اور میرے آفیشل مؤقف پر یقین رکھیں۔

پاکستان تحریک انصاف زندہ باد

PPP Candidate Final List For Election 2026Ghizer Halqa-1 Pir Syed Jalal Ali ShahGhizer Halqa-2 Nazeer AhmedGhizer Halqa-...
06/05/2026

PPP Candidate Final List For Election 2026
Ghizer Halqa-1 Pir Syed Jalal Ali Shah
Ghizer Halqa-2 Nazeer Ahmed
Ghizer Halqa-3 Muhammad Ayub Shah

کل مورخہ 06 مئی سہہ پہر 3 بجے ٹیرو ریسٹ ہاؤس میں ایک اہم کارنر میٹنگ رکھی گئی ہے ۔تمام سپوردٹرز ، ووٹرز اور چاہنے والوں ...
05/05/2026

کل مورخہ 06 مئی سہہ پہر 3 بجے ٹیرو ریسٹ ہاؤس میں ایک اہم کارنر میٹنگ رکھی گئی ہے ۔
تمام سپوردٹرز ، ووٹرز اور چاہنے والوں سے شرکت کی اپیل ہے ۔
شکریہ کے ساتھ
صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ
امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی

Mountain Digital Network
Phander Today
Phander Times
PTI District Ghizer
Muhammad Khalid Khurshid Khan
Sarkar Abbas Khan Mirza
Phander Valley

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghizer clicks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share